ہفتہ، 9 مارچ، 2019

نواز شریف کی حالت بگڑ گئی،مریم نواز کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف نے بگڑتی صحت کے باوجود ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل حکام سے لائف سیونگ یونٹ قائم کرنے کی درخواست کردی۔مریم نواز نے نواز شریف سےملاقات کے بعد ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی جانب سے معائنے کے لیے بھیجے گئے کارڈیالوجسٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے دل کی بیماری ‘بگڑ’ چکی ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں نے جیل حکام سے درخواست کی ہے کہ جیل کی حدود میں فوری طور پر طبی امداد اور لائف سیونگ یونٹ قائم کیا جائے’۔سابق وزیراعظم کو طبی سہولت پر بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘تین مرتبہ کے وزیراعظم، بڑی جماعت اور لاکھوں افراد کے قائد اس کے مستحق ہیں’۔خیال رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت پنجاب کو ہدایت کہ وہ نواز شریف کا ان کی مرضی کے ہسپتال اور ڈاکٹرز تک رسائی دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور میڈیکل بورڈ کے حالیہ سفارشارت پرعمل کریں۔بعد ازاں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے احکامات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی کسی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ادھر حکومت پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات پر نواز شریف سے ملاقات کی۔



from Global Current News https://ift.tt/2H9F5se
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔