جمعہ، 8 مارچ، 2019

نواز شریف کی بیماری،وزیراعظم عمران کا بڑا اعلان سامنے آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو ہدایت کردی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کی ہدایات سے آگاہ کیا۔فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا اسپتال سے علاج چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی انتقام کا رویہ نہیں اور نوازشریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی گزشتہ روز طبعیت بگڑ گئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نوازشریف نے اسپتال جانے سے انکارکردیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2IYVvFK
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔