جمعہ، 8 مارچ، 2019

ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،جاوید لطیف نے نواز شریف کا کیا گلہ پہنچایا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(طارق عزیز)جب میں وزیراعظم ہوتا ہوں تو پوری پارٹی، ارکان پارلیمنٹ،وزرا اقتدار انجوائے کرتے ہیں جب اپوزیشن آتی ہے اور اقتدار نہیں رہتا تو پھر میں اکیلا جیل میں ہوتا ہوں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپنے قائد نواز شریف کے الفاظ کو مذکورہ بالا جملوں میں کوٹ کیا جاوید لطیف نے پارٹی اجلاس میں سینئر کیلئے مختص سیٹ از خود سنبھال لی اور جذباتی انداز میں کہا کہ چارپانچ سینئر ارکان اسمبلی آپس میں مشاورت کرکے ہمیں فیصلہ سنا دیتے ہیں، جونیئرز کو سنا جائے ہمیں نواز شریف کے علاج معالجے کیلئے اتنا شور ضرور مچانا چاہئے جتنا ہم اپنے ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانے کیلئے ایوان میں کرتے ہیں اجلاس میں پیپلزپارٹی کا معاملہ بھی زیر غور آیا کہ فیصل واوڈا کے معاملہ پر اپوزیشن سے کیوں الگ ہوگئی اس سے متحدہ اپوزیشن کا تاثر ختم ہو جائیگا۔



from Global Current News https://ift.tt/2Jdc7Kb
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔