ہفتہ، 9 مارچ، 2019

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کب تک رہے گی،اعلان کردیا گیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان سےگزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے اوور فلائنگ کیلئے روٹ 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔نوٹم کے مطابق مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 11مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند رہیں گی، شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔نوٹم میں آگاہ کیا گیا ہےکہ رحیم یارخان، سیالکوٹ اور سکھر ائیرپورٹس بھی 11مارچ تک بند رہیں گے، پاکستان آنے اور جانے کے لیے مخصوص فضائی حدود کا استعمال کیاجاسکتاہے۔نوٹم کےمطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے، ترال، ملتان،کراچی، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2H5Reyo
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔