ہفتہ، 9 مارچ، 2019

پانچ سال کے دوران پی آئی اے کے مسافروں کا کتنی مالیت کا سامان غائب ہوا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) پانچ سال کے دوران قومی ائیرلائن کے مسافروں کا 2 کروڑ روپے سے زائد کا سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جیونیوز کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ 2012 سے 2016 کے دوران پانچ سالوں میں قومی ائیرلائن کے مسافروں کا 2 کروڑ سے زائد کا سامان غائب ہوا لیکن مسافروں کا سامان کون چوری کررہا ہے اس کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 2012 سے 2013 کے دوران ملتان اور بہاولپور ائیرپورٹس پر 39 لاکھ 75ہزار کا سامان غائب ہوا، 2014 سے 2015 کے دوران کراچی ائیرپورٹ پر 24 لاکھ 23 ہزار کا سامان غائب ہوا جب کہ گمشدہ سامان کی مد میں مسافروں کو 2 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار کی ادائیگیاں ہوئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مسافروں کا سامان انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث مسلسل غائب ہوتا رہا، انتظامیہ کو 2017 میں معاملے سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی جواب نہ ملا۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ قوانین کے مطابق سامان غائب ہونے پر متعلقہ ڈیوٹی افسران ذمہ دار ہوتے ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2tXamGn
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔