Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 7 مارچ، 2019

موت کے منہ میں جانے والے برطانوی کوہ پیما نانگا پربت کیوں سر کرنا چاہتا تھا،اس نے کیا شرط لگا رکھی تھی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)شادی کرنے کے نانگا پربت سر کرنے کی خواہش نے برطانوی کوہ پیما کو موت کے منہ میں پہنچا دیا۔نانگا پربت سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ برطانوی کوہ پیماء ٹام بلارڈ نے مشن پر روانہ ہونے سے قبل اپنے تاثرات میں بتایا تھا کہ نانگا پربت سر کرنے کا جنون اس لیے بھی ہے کہ انکی گرل فرینڈ نے شادی کے لیے نانگاپربت سر کرنے کی شرط عائد کر رکھی ہے اس لیے وہ جلد اپنا مشن مکمل کرنا چاہتے ہیں۔رابط کاروں کا کہنا تھا کہ 26 فروری سے لاپتہ دونوں کوہ پیماؤں کی مشترکہ یہ خواہش بھی تھی کہ وہ نانگاپربت موسمِ سرما نئے راستے کے ذریعے سر کریں تاکہ ایک نئی داستان رقم کر سکیں۔یاد رہے کہ نانگا پربت سر کرنے کے برطانیہ اور اٹلی کے دو کوہ پیما لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے تاہم حکام ان کے زندہ بچ جانے کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔اس بارے میں ایک مقامی رابطہ کار افسر نے بتایا کہ برطانوی کوہ پیماء ٹام بلارڈ نے معاون اور ساتھیوں کے ساتھ اپنے ابتدائی تاثرات بیان کرتے ہوئے نانگا پربت سر کرنے کی بڑی وجہ بتائی تھی اور کہا کہ وہ مشن مکمل کر کے ہی اپنی محبوبہ سے ملیں گے اور شرط پوری ہونے کی نوید سنائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سخت موسم کے باعث دونوں یورپی کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے کی کوششیں ختم کردی گئیں۔اس بارے میں الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ’اے پی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ فیصلہ آسان نہیں بہت تکلیف دہ تھا‘۔دوسری جانب برطانوی کوہ پیما ٹام بلارڈ کی کمشدگی کی خبر سے اسکاٹ لینڈ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے کیوں کہ وہ نانگا پربت سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما الیسن ہرگریوز کے بیٹے ہیں جبکہ ٹام بلارڈ پیدا انگلینڈ میں ہوئے لیکن ان کی پرورش اسکاٹ لینڈ میں ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں کو روکنا پڑا تھا لیکن پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے کوہ پیماؤں کی تلاش جاری رکھی تھی۔تاہم ریسکییو ٹیموں نے لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے کے لیے تمام کوششوں کو حتمی طور پر ختم کرنے سے پہلے ایک آخری کوشش کی خواہش ظاہر کی تھی۔واضح رہے کہ ڈینیئل نردی اور ٹام بلارڈ نے جنوری میں پاکستانی کوہ پیماؤں رحمتہ اللہ بیگ اور کریم حیات کے ہمراہ نانگا پربت پر چڑھائی شروع کی تھی لیکن 29 جنوری کو برف کے طوفان میں کیمپ 2 کے خیمے دفن ہونے کی وجہ سے پاکستانی کوہ پیماؤں نے چڑھائی ترک کردی تھی۔حکام کے مطابق دونوں غیر ملکی کوہ پیما 6300 میٹر کی بلندی پر واقع کیمپ 4 میں پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔اس سلسلے میں 24 فروری کو شام 7 بجے دونوں نے بیس کیمپ میں موجود اپنے باورچی سے رابطہ کیا اور کیمپ 4 تک پہنچنے کا بتایا تھا جس کے بعد اگلی صبح ایک مرتبہ اور ان کی بات ہوئی اور اس کے بعد رابطے کا سلسلہ ختم ہوگیا۔واضح رہے کہ ڈینیئل نردی کی نانگا پربت سر کرنے کی یہ 5ویں کوشش جبکہ ٹام بلارڈ کا پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کا پہلا مشن تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2TsqvD2
via IFTTT

پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے مزید 24گھنٹے کیلئے بند، کہاں کہاں جہازوں کی آمدورفت بند ہے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)سی اے اے نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کےکچھ حصے مزید 24گھنٹے بند رہیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے مزید 24گھنٹے بند رہیں گے۔ان میں رحیم یار خان، سیالکو ٹ ،اسکردو، گلگت، سکھر اورمشرقی ایئرپورٹس شامل ہیں۔سی اے اے نوٹم کے مطابق ایئرپورٹس 8 مارچ کی دوپہر ایک بجے تک بند رہیں گے۔اس کے علاوہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرکےکسی اور فضائی حددو میں جانے پربھی پابندی ہےاورجن ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15مارچ صبح 5بجے تک توسیع کی گئی ہے۔کراچی، پشاور،کوئٹہ ،لاہور، اسلام آباد، چترال، ملتان، فیصل آباد پر فلائٹ آپریشن 15 مارچ کی صبح 5بجے تک جاری رہے گا۔



from Global Current News https://GlobalCurrentNews.com/hot-news/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%81%d8%b6%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%ad%d8%af%d9%88%d8%af-%da%a9%db%92-%da%a9%da%86%da%be-%d8%ad%d8%b5%db%92-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-24%da%af%da%be/
via IFTTT

آسڑیلیا جانے والی پرواز اڑان بھرنے کیلئے تیار تھی،ایک مسافر نے ایسا کام کردیا کہ سکیورٹی حکام کو بلانا پڑا۔۔ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) عام طور پر پرواز پر روانہ ہونے سے قبل دعا کی جاتی ہے کہ خیریت کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچ جائیں لیکن اگر اسلام آباد ائیر پورٹ پر اس کے برعکس دیکھا گیا جہاں مسافر نے بددعا کی جس کے بعد اسے جہاز سے اتار دیا گیا۔اسلام آباد ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق خلیل نامی مسافر نے آسٹریلیا جانے کے لیے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز لی اور جہاز میں داخل ہو کر اپنی نشست پر بیٹھتے ہی جہاز کے گرنے کی بددعا کرنا شروع کردی۔ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ مسافر کی بددعا کرنے کی وجہ سے پورے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا جس سے جہاز کا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔پائلٹ نے ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو طلب کیا اور مسافر خلیل کو جہاز سے باہر کروا دیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2NMbR3j
via IFTTT

وزیراعظم عمران خان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا گیا تو ان کیا کہنا تھا،بےنظیر کو اسرائیل تسلیم نہ کرنے کی کیا سزا دی گئی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

حامد میر

یہ ایک پرانی بحث ہے جو نئے پاکستان میں ایک نئے زاویے سے دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔ عوام الناس کو اس بحث کی خبر نہیں کیونکہ یہ بحث اقتدار کے ایوانوں تک محدود ہے۔ پاکستان اور بھارت میں حالیہ کشیدگی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کچھ ایسے اقدامات کئے ہیں جن پر انہیں صرف پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے کیونکہ ان اقدامات سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ بہت بہتر ہوئی۔ پاکستان کو صرف بھارت نہیں بلکہ کئی اور بیرونی ممالک کی سازشوں کا بھی سامنا ہے اور ان ممالک میں اسرائیل سرفہرست ہے۔ 26فروری کو بالا کوٹ کے قریب جابہ میں بھارتی ایئر فورس کے حملے کے بعد سے عالمی میڈیا میں یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ اس حملے میں بھارت نے اسرائیلی ساختہ اسلحہ استعمال کیا۔ مصدقہ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ بھارت نے اسرائیل کے ساتھ مل کر راجستھان کے راستے سے پاکستان پر ایک بڑے حملے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پاکستان کے خفیہ اداروں کو اس حملے کی قبل از وقت اطلاع مل گئی اور پاکستان نے بھارت کو یہ پیغام بھجوایا کہ اگر ہماری سرزمین پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو بہت بھرپور جواب دیا جائے گا اور یوں بھارت کا یہ حملہ ٹل گیا۔ بھارت اور اسرائیل کے اس ’’پاکستان دشمن اتحاد‘‘ کے تناظر میں کچھ دنوں سے عمران خان کو یہ مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ہمیں بھارت اور اسرائیل کا اتحاد توڑنے کیلئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لینا چاہئیں۔ عمران خان کو یہ مشورہ 26؍فروری کے بھارتی حملے سے پہلے بھی دیا گیا تھا اور 26فروری کو بھارتی حملے کے بعد بھی دیا گیا۔ مشورہ دینے والوں کا کہنا ہے کہ اگر تنظیم آزادی فلسطین کے نمائندے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کر سکتے ہیں، اگر مصر، اردن اور ترکی کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں تو پھر پاکستان کو بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لینا چاہئیں اس طرح پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت کا اتحاد ختم ہو جائیگا۔ یہ مشورہ اسرائیل نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد میں نظر آتا ہے۔ عمران خان یہ مشورہ تسلیم کرنے کا اشارہ بھی دے دیں تو پورے مغرب کے ہیرو بن سکتے ہیں لیکن ان مشوروں پر ان کا سادہ سا جواب تھا۔ ’’دل نہیں مانتا‘‘
مشورہ دینے والوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دل کی نہیں بلکہ دماغ کی بات ماننا چاہئے لیکن عمران خان کہتے ہیں کہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم کی تائید نہیں کر سکتا۔ مجھے مشورہ دینے والوں کی نیت پر ذرہ بھر شک نہیں لیکن عمران خان کا جواب سن کر دل کو اطمینان ہوا کہ بہت سی خامیوں کے باوجود عمران خان کسی دبائو اور خوف میں آنے والا سیاستدان نہیں۔ ان کے یوٹرن لینے کی سیاست پر میں نے بہت تنقید کی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ وہ اسرائیل کے معاملے پر یوٹرن نہیں لیں گے کیونکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا معاملہ پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو چکا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحث جنرل ضیاء الحق کے دور اقتدار میں شروع ہوئی تھی جب امریکہ نے ’’آپریشن سائیکلون‘‘ کے ذریعہ افغانستان میں روسی فوجوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے ’’مجاہدین‘‘ کو اسلحہ فراہم کرنے کے لئے پاکستان کیساتھ ساتھ اسرائیل کی خدمات بھی حاصل کیں۔ 1988میں محترمہ بے نظیر بھٹو اقتدار میں آئیں تو ان کو اسرائیل کے ساتھ بات چیت کے چینل کھولنے کا مشورہ دیا گیا۔ مشورہ دینے والے صاحب سرکاری ملازم تھے۔ اس زمانے میں نصیر اللہ بابر محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایڈوائزر تھے۔ بابر صاحب کو اس مشورے میں سازش کی بو نظر آئی لہٰذا مذکورہ سرکاری ملازم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 1990میں اس سرکاری ملازم نے صدر غلام اسحاق خان کے ساتھ مل کر محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نواز شریف صاحب کی حکومت آئی تو انہیں بھی اسرائیل کو ’’انگیج‘‘ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ 1993میں محترمہ بے نظیر بھٹو دوبارہ وزیراعظم بنیں تو انہیں پیشکش کی گئی کہ اگر وہ اسرائیل کو تسلیم کر لیں تو پاکستان کے تمام بیرونی قرضے معاف ہو سکتے ہیں۔ 1994میں ان کی جنیوا میں یاسر عرفات سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے یاسر عرفات کو بتایا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ اگر پی ایل او کے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں تو پاکستان اور اسرائیل میں بات کیوں نہیں ہو سکتی؟ یاسر عرفات پھٹ پڑے۔ گلوگیر لہجے میں کہا ہمیں مار مار کر اسرائیل سے مذاکرات پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کے لئے تیار نہیں اور مذاکرات کے ذریعہ صرف ہمیں اپنا غلام بنانا چاہتا ہے۔ اگر پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کر لی تو ہم مذاکرات کے قابل بھی نہ رہیں گے۔ اس ملاقات کے اگلے دن میں نے ڈیووس میں اسرائیلی وزیر خارجہ شمعون پیریز کا انٹرویو کیا جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوستی کی خواہش ظاہر کی لیکن بے نظیر حکومت نے اس معاملے پر بریک لگا دی۔
اسرائیل کے ساتھ دوستی کی کھلم کھلا کوششوں کا آغاز جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہوا۔ اگر ایسی کوشش نواز شریف یا محترمہ بے نظیر بھٹو کرتے تو واجب القتل قرار پاتے۔ مشرف حکومت کی طرف سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ سرعام رابطوں پر پاکستان کی پارلیمنٹ میں تو شور ہوا لیکن غداری اور کفر کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے خاموش رہے۔ واضح رہے کہ عمران خان سمیت وہ تمام پاکستانی جو اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے مخالف ہیں ، یہودیوں کے ساتھ تعلقات کے مخالف نہیں۔ یہودیوں کے ساتھ تعلقات اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں فرق ہے۔ بہت سے یہودی بھی اسرائیل کی فلسطین دشمن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔ جس طرح بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا اسرائیل نے فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیل نے 2017میں تل ابیب کے بجائے یروشلم (بیت المقدس) کو اپنا دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ نے تو یروشلم میں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان کر دیا، کیا پاکستان یروشلم میں اپنا سفارتخانہ قائم کر سکتا ہے؟ پاکستان کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد کشمیر پر پاکستان کا موقف مضبوط ہو گا یا کمزور؟ 23مارچ کو ہم یوم پاکستان مناتے ہیں۔ 23مارچ 1940کو لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ نے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بھی ایک قرار داد منظور کی تھی۔ 1945میں قائد اعظمؒ نے بمبئی کے ایک جلسے میں امریکی صدر ٹرومین کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگوائے اور کہا کہ وہ دس لاکھ یہودیوں کو فلسطین میں آباد کرنے کے بجائے امریکہ میں آباد کیوں نہیں کر لیتا؟ 1947میں اسرائیل کے وزیراعظم ڈیوڈ بن گورین نے قائداعظمؒ کو ٹیلی گرام بھیجا کہ اسرائیل کو تسلیم کر لیں لیکن پاکستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کی مخالفت کی۔ جن مسلم ممالک نے رائے عامہ کو نظر انداز کر کے اسرائیل کو تسلیم کیا وہاں انتہاء پسندی نے جنم لیا۔ مصر ایک مثال ہے۔ ترکی نے 1949میں اسرائیل سے تعلقات قائم کئے لیکن آج دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو صرف بھارت کے ساتھ اس کے اتحاد کی نظر سے نہیں بلکہ مسئلہ فلسطین پر قائداعظمؒ کے موقف کی روشنی میں دیکھا جانا چاہئے۔ فلسطین اور کشمیر کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر عمران خان کا دل نہیں مانتا لیکن فیصلہ عمران خان نے نہیں پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔ اس معاملے پر بند کمروں میں نہیں پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں بحث ہونی چاہئے۔ ہمیں دھوکے میں نہیں رہنا چاہئے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بعد بھی پاکستان کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوں گی۔ اصل نشانہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام ہے۔ اسرائیل صرف نیو کلیئر فری پاکستان کا دوست بن سکتا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2tQYYvL
via IFTTT

کیا شاہد خاقان عباسی گرفتار ہونے والے ہیں؟ (فوکس نیوز )

0 comments

راولپنڈی (جی سی این رپورٹ) نوازشریف کے بعد اب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی گرفتاری کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو آج دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے ۔سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت، سابق وزیر اعظم کو طلبی کا باضابطہ سمن بھی جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف، خواجہ برادران، علیم خان کے بعد اب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں۔قومی احتساب بیورو نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 7مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے انہیں سمن بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلبی کے ساتھ نیب سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2TooUhi
via IFTTT

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہش مند یہ رپورٹ ضرور پڑھیں (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے اپنے مختلف 2 ویلرز ماڈلز کی قیمتوں میں 3 مرتبہ اضافہ کردیا اور 6 سو سے 2 ہزار روپے تک کے اس اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی نئی قیمتوں میں سی ڈی 70 کی قیمت 69 ہزار 9 سو روپے سے بڑھ کر 70 ہزار 500 روپے، سی ڈی ڈریم کی قیمت 73 ہزار 9سو سے بڑھ کر 74 ہزار 5سو، پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 95 ہزار 9سو سے بڑھ کر 96 ہزار 5 سو، سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 9 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 5سو جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 9سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 9 سو کردی گئی ہے۔اسی طرح یاماہا موٹر پاکستان کی جانب سے بھی یکم مارچ سے اپنی موٹرسائیکلز کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے اور اب وائی بی 125 زی کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 5سو کے بجائے ایک لاکھ 27 ہزار 5 سو روپے ہوگئی ہے جبکہ وائی بی آر 125 جی جو پہلے ایک لاکھ 44 ہزار 5سو کی تھی اب اس کی قیمت ایک لاکھ 49 ہزار 5سو روپے تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ وائی بی آر 125 کی قیمت بھی ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 44 ہزار 5سو ہوگئی ہے۔اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ یاماہا موٹر کی جانب سے رواں سال میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔اسمبلرز درآمدی پارٹس اور دیگر سامان کی بڑھتی قیمتوں سے صارفین پر اثرانداز ہورہے ہیں جبکہ وہ خود اسے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے جوڑتے ہیں۔تاہم جنوری 2018 سے جنوری 2019 تک ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی نے اپنی قدر میں 26 فیصد تک کم کردی۔جس کی وجہ سے جولائی 2018 سے جنوری 2019 تک موٹرسائیکلوں کے لیے مکمل اور نیم مکمل کٹس کے کل درآمدی بل 4.13 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2EFKhAt
via IFTTT

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا ایسا کارنامہ آپ داد دینے مجبور ہو جائینگے (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بن بتائے چھٹی کرنے والے کیبن کریو کے خلاف لاجواب کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں 54 ملازمین کو ایک سے ڈیڑھ سال بعد شو کاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔شوکاز نوٹس کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر ایئر پورٹس پر بتائے بغیر چھٹی کرنے والے ملازمین کو جاری کئے گئے ہیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق منیجر سروس فلائٹ آپریشن کو کارروائی کا خیال ایک سے ڈیڑھ سال بعد آیا ہے، پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار اتنی تاخیر سے کارروائی کی جارہی ہے، اتنے عرصے بعد شو کاز نوٹس ملنے پر کیبن کریو بھی پریشان ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2TkpEUQ
via IFTTT

محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد آج سعودیہ کی کون سی بڑی شخصیت دورے پر آرہی ہے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی آج پاکستان آمد کی تصدیق کردی ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عادل الجبیر سے آج ملاقات ہوگی اور وہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کے دورہ پاکستان کا ایجنڈا کشیدگی میں کمی و خطے کا امن واستحکام ہے، پاکستان اور بھارت کے معاملے پر پرائیوٹ ڈپلومیسی جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ نے ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا اور ساتھ ساتھ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا ہے اور اس سے قبل ان کی یکم مارچ کو پاکستان آمد متوقع تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2Tk6Rsw
via IFTTT

سندھ حکومت کا مریضوں کیلئے بڑا اعلان (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)حکومت سندھ نے امن فاؤنڈیشن سے ایک معاہدے کے تحت پہلی بار کراچی میں مفت ایمبولینس سروس شروع کردی ہے۔ایمبولینس کی سہولت حاصل کرنے کیلیے اب امن فاؤنڈیشن کوئی معاوضہ مریض سے نہیں لے گی بلکہ اس آپریشن کے لیے آنے والے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں ابتدا میں حکومت سندھ نے امن فاؤنڈیشن کی 60ایمبولینس کی خدمات کے لیے معاہدہ کیاہے اس معاہدے کے بعد اب کوئی بھی صارف امن فاؤنڈیشن کے فون نمبر1021پرفون کرکے ایمبولینس کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔کراچی میں امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کومریضوں کیلیے مفت کرنے کیلیے پہلی بار اقدامات کیے گئے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر ایک لاکھ افراد پر ایک ایمبولینس لازمی ہوتی ہے مگرکراچی کی آبادی کے لحاظ سے صورتحال مختلف ہے۔.



from Global Current News https://ift.tt/2EEccAR
via IFTTT

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب داخل ہوگا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد ،مری (جی سی این رپورٹ) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک میں اگلے چند روز میں بارش و برفباری کے دو نئے سلسلے داخل ہوں گے جس کے نتیجے میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سسٹم آج جمعرات کو بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں آج جمعرات اور کل جمعہ کو مغربی، شمالی اور وسطی بلوچستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے،بالائی، وسطی اور مغربی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مری،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہلکی بارش ہوگی جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے دو دن ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بارشوں کا دوسرا زیادہ طاقتور نظام ملک میں داخل ہوگا جس کے بعد اتوار سے منگل تک بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری ہوگی،ادھر مری میں بدھ کے روز سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا اسکے باوجود سردی کی شدت میں کمی نہ ہوسکی جبکہ گہرے بادلوں اور دھند نے بھی مری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے مال روڈ مری، کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،جھیکاگلی ،کلڈنہ ،ڈیری فارم سمیت تمام علاقوں میں برف کے پہاڑ بنے ہوئے ہیں شام ہوتے ہی ان برفانی پہاڑوں کی وجہ سے شدید سردی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں مقید ہوجاتے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2TooOpW
via IFTTT

بین الصوبائی گروہ بے نقاب،جانتے ہیں کس مکروہ دھندے میں ملوث تھا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

پشاور (جی سی این رپورٹ)ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے انسانی اعضا کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ میں ملوث بین الصوبائی گروہ کو بے نقاب کیاہے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق گروہ میں سرکاری ہسپتالوں کے اہلکار ‘سینئرز ڈاکٹرز اور ڈونرز شامل ہیں،انہوں نے بتایاکہ مردان کے فضل قادر نے ٹرانسپلانٹ کے سلسلے میں سرجن اور دیگر سہولیات کیلئے خیبرٹیچنگ ہسپتال کے ٹیکنیشن شعیب آفریدی کی خدمات حاصل کیں جس کے عوض اسے 31لاکھ روپے دیئے،ابتدائی تحقیقات میں شعیب آفریدی نے انکشاف کیاہے کہ بہت سے سینئر سرجنز اعضا کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے دھندے میں ملوث ہیں وہ مذکورہ سرجنزاور ضرورت مند افراد کے درمیان رابط کار کاکام کرتاہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EL5SI2
via IFTTT

10ماہ کے دوران پنجاب پولیس کی وردی تیسری بار تبدیل،اب وردی کیسی اور اس کا کیا رنگ ہوگا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دیدی،نئے مالی سال سے پولیس کی یونیفارم تبدیل ہو جائے گی۔نئی یونیفارم میں پینٹ ڈارک بلیواور شرٹ بلیو ہوگی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا نئی یونیفارم سے پولیس کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔ 10 ماہ کے دوران پنجاب پولیس کی وردی اب تیسری بار یکم جولائی 2019 کو تبدیل ہوگی ۔قیام پاکستان کے بعد خان قربان علی خان سے لیکر موجودہ آئی جی پنجاب کے عہدہ پر تعینات امجد جاوید سلیمی تک نہ تو تھانہ کلچر تبدیل ہوا اور نہ ہی پولیس اصلاحات پر عملدرآمد ہو سکا،مگر ان گزرے ہوئے ادوار میں جتنے بھی افسر انسپکٹر جنرل کے عہدہ پر فائز ہوئے ان میں سے بیشتر نے تبدیلی اور اصلاحات کے نام پر پنجاب پولیس میں اپنی مرضی مسلط کی جس کا نتیجہ بھاری بھرکم فنڈز کے ضیاع کے سوا کچھ نہ نکلا ، کالی شرٹ اور خاکی پینٹ کے بعد اڑھائی سال تک اولیو گرین وردی پہنائی گئی اب ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ اور گہرے نیلے رنگ کی پتلون کا تجربہ ہو گا۔ قیام پاکستان سے پہلے اور بعد میں پولیس کی وردی خاکی رنگ کی لانگ نیکر، شرٹ اور جرابوں پر مشتمل تھی جوکہ 1958 میں تبدیل کردی گئی جس کے بعد اس پولیس وردی میں شرٹ کا رنگ تبدیل کرکے سیاہ کردیا گیا،1958 سے 21 مارچ2017تک تقریباً59 سال تک پنجاب پولیس کی شناخت بن کر رہنے والی خاکی پینٹ اور سیاہ شرٹ سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے تمام تر محکمانہ اختلافات کے باوجود تبدیل کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن 21 مارچ2017 کو جاری کیا جس کے بعد پنجاب پولیس میں وردی کا رنگ اولیو گرین کردیا گیا جوکہ تاحال کانسٹیبل سے لیکر آئی جی عہدہ کے تمام پولیس افسر پہن رہے ہیں ،اولیو گرین وردی صرف اڑھائی سال تک پنجاب پولیس کے زیر استعمال رہی جس کو اب ختم کرکے ایک بار پھر پولیس کلچر میں بہتری کیلئے یکم جولائی سے نئی وردی کا اعلان کیا گیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2TooK9G
via IFTTT

بلوچستان میں جام کمال کی مخلوط حکومت ڈولنے لگی (فوکس نیوز )

0 comments

کوئٹہ(جی سی این رپورٹ) بلوچستان کے سیاسی حلقوں میں یہ بات بڑے وثوق سے وائرل ہوئی ہے کہ بلوچستان میں جام کمال کی مخلوط حکومت کے خلاف اُن کی جماعت بی اے پی اور اتحادی جماعتوں کے بعض وزراء و ارکان اسمبلی نے سر جوڑ لئے ہیں جبکہ اس بات کو تقویت اس لئے بھی ملی کہ بی اے پی کے سینئر رکن اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ میر جان محمد جمالی نے بھی ایک بیان ایسا داغا جس میں اُنہوں نے اپنی جماعت کے وزیراعلیٰ جام کمال کی حکومت کو ناکام قرار دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی مخلوط حکومت صرف اخباری بیانات کی حد تک ٹھیک چل رہی ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن اس میں وہ ناکام ہو چکی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EH6GgO
via IFTTT

سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان کیا چل رہا ہے؟ایسی رپورٹ جو آپ کو پریشان کردیگی (فوکس نیوز )

0 comments

ریاض (جی سی این رپورٹ)برطانونی نشریاتی ادارے دی گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین یمن میں جنگ سمیت دیگر اہم مسائل پر ’شدید اختلافات‘ جنم لے چکے ہیں۔شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’دونوں اہم شخصیات کے مابین اختلافات کی فضاء ترکی میں سعودی سفارتخانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد پیدا ہوئی‘۔واضح رہے کہ سی آئی اے نے الزام لگایا تھا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا‘۔دی گارجین نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’رواں برس فروری کے اواخر میں صورتحال میں کشیدگی مزید بڑھ گئی جب 83 سالہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصر کا دورہ کیا جہاں ان کے مشیروں نے خبردار کیا گیا کہ ’ولی عہد کے خلاف اقدامات کی صورت میں انہیں غیرمعمولی خطرہ ہے‘۔اس حوالے سے مزید انکشاف کیا گیا کہ ’سعودی عرب کے بادشاہ کے مصاحبین نے انہیں ممکنہ طور پر خطرے سے آگاہ کیا جس کے بعد وزارت داخلہ نے 30 سے زائد وفادار سیکیورٹی اہلکاروں کو مصرروانہ کر کے پہلے سے موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا لیا‘۔ذرائع کے مطابق ’سیکیورٹی ہلکاروں کی فوری تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بادشاہ کی سیکیورٹی کے لیے تعینات بعض افسران شہزادہ محمد بن سلمان کے انتہائی وفا دار تھے‘۔دی گارجین نے دعویٰ کیا کہ ’بادشاہ کے مشیروں نے مصر کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات بھی لینے سے واپس کردی‘۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ باپ اور بیٹے کے مابین کشیدگی کو اس طرح بھی محسوس کیا جا سکتا ہے کہ بادشادہ سلمان بن عبدالعزیز کی وطن واپسی پر استقبال کے لیے افراد کی فہرست میں شہزادہ محمد بن سلمان کا نام شامل نہیں تھا۔واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے جو بادشاہ کی عدم موجود میں ’نائب بادشاہ‘ کے عہدے پر فائز ہوئے، والد کی غیر موجودگی میں دو اہم فیصلے کیے جس میں سے ایک امریکا کے لیے ریما بنت بندر السعود کو امریکا کا سفیر مقرر کیا اور اپنے حقیقی بھائی خالد بن سلمان کو وزیر دفاع کا عہدہ تفویض کیا۔اس حوالے سے واشنگٹن میں موجود سعودی سفارتخانے نے موقف دیا کہ ’شہزادہ محمد بن سلمان نے بطور نائب بادشاہ اپنے اختیارات کا استعمال جو انہیں بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تفویض کیا اور اس ضمن میں کوئی بھی خیال محض بے بنیاد ہے‘۔ سعودی حکام نے مصر میں بادشاہ کی سیکیورٹی تفصیلات سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت کارجہ سمیت سعودی عرب میں سینٹر فار انٹرنیشنل کمیونیکشن نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2Tk6Q7W
via IFTTT

بدھ، 6 مارچ، 2019

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا نمبر کون سا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

نیویارک(جی سی این رپورٹ)دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں امریکی جیف بیزوس ایک بار پھر پہلے نمبر پر آئے ہیں جبکہ بل گیٹس اور وارن بفٹ کا دوسرا نمبر ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فہرست میں 51 درجے ترقی پائی اور اب وہ 715 ویں نمبر پر امیر ترین فرد ہیں۔ ہر سال اس حوالے سے فہرست جاری کرنیوالے میگزین فوربز کی نئی فہرست میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی دولت میں 9 ارب ڈالر کمی آئی ہے جس کے بعد وہ تنزلی کے بعد پانچویں سے اب آٹھویں نمبر پر آچکے ہیں ۔ امیزون کے بانی امریکی بزنس مین جیف بیزوس نے ایک سال میں 19 ارب ڈالر کمائے اور اب انکی کل دولت 131 ارب ڈالر ہوچکی ہے جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی امریکی بزنس مین بل گیٹس ساڑھے 96 ارب ڈالر دولت کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے، میگزین نے امریکہ کے ہی بزنس مین وارن بفٹ کی دولت کا تخمینہ 82.5 ارب ڈالر لگایا ہے ۔ فرانسیسی لگژری اشیار تیار کرنیوالی کمپنی کے سی ای او برنارڈ ارنالٹ چوتھے نمبر پر ہیں ۔ میکسیکو کے کارلوس سلم ، سپین کے امانشیو اورٹیگا اور سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلسن بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں ۔ بلوم برگ 55 ارب ڈالر سے زیادہ دولت رکھنے کی وجہ سے گیارہویں سے اب نویں نمبر پر آچکے ہیں ۔ فوربز میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ 20 امیر ترین افراد میں 14 امریکی شامل ہیں جبکہ بھارت کے مکیش امبانی 13 ویں اور چین کے ما ہائوتینگ 20 ویں نمبر پر ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2tTzGNv
via IFTTT

وفاقی ملازمین کی تعداد کتنی ہو گئی،خالی اسامیوں کی تعداد کتنی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی سالانہ رپورٹ 2017-18ء جاری کردی، وفاقی ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 240 تک پہنچ گئی، ایک سال میں سرکاری ملازمین کی تعداد میں 11 ہزارکا اضافہ ہوا، منظورشدہ اسامیوں کی تعداد 6لاکھ 60 ہزار 657 اور ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 240 ہے۔ سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں کی تعداد 79 ہزار 417 ہے، غیر مسلم ملازمین کی تعداد 16 ہزار 711 تک پہنچ گئی ہے، آکوپیشنل گروپس کے ملازمین کی تعداد 6 ہزار 240 ، ان لینڈ ریونیو کے 1 ہزار 77 ، پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 892، پولیس سروس کے ملازمین کی تعداد 837 ہے ۔ ایم پی ون ٹو اور تھری میں انتظامی عہدوں پر افسران کی تعداد 42 ہے ، 16 افسران ایم پی ون ، 21 افسران ایم پی ٹو اور ایم پی تھری کی تعداد 5 ہے۔ گریڈ 18 میں 7 ہزار 779 ملازمین اور گریڈ 17 میں تعداد 16 ہزار 497 ہے ۔ وزارت داخلہ 1 لاکھ 95 ہزار 868 ملازمین کے ساتھ سرفہرست وزارت ، دفاع کے ملازمین کی تعداد 21.62 فیصد ، ریلویز کے 12.71 فیصد، کشمیر گلگت بلتستان کے 5.69 فیصد ، پوسٹل سروس کے ملازمین کی تعداد 5.05فیصد ہے۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تعداد سب سے زیادہ 56.06فیصد، سندھ کے 21.67فیصد، خیبرپختونخوا کے 14.82 فیصد ، بلوچستان کے 4.34 فیصد، آزادکشمیر 1.45فیصد فاٹا کے 0.88 فیصداور گلگت بلتستان کے افراد کی تعداد 0.78 فیصد ہے ۔ خیبر پختونخوا کی خواتین ملازمین میں 0.58 فیصد، پنجاب میں 6.85 اور آزاد کشمیر میں 6.67فیصد اضافہ ہوا۔ پاور ڈویژن 35.57فیصد ملازمین کے ساتھ سب سے بڑا ڈویژن ہے۔ پیپکو 1 لاکھ 38 ہزار 459ملازمین کے ساتھ سب سے بڑا ادارہ ہے۔ گریڈ17تا 22 کے ملازمین کی سب سے زیادہ تعداد نیشنل بینک میں ہے ۔ پیپکو میں خواتین ملازمین کی تعدادتمام اداروں سے زیادہ 1877 ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2Hh0K18
via IFTTT

نواز شریف کی خراب صحت،پاکستان مسلم لیگ نے کیا بڑا فیصلہ کرلیا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(طارق عزیز)مسلم لیگ(ن) نے اپنے قائد نواز شریف کی صحت کے معاملہ کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور طریقہ سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت پربہترین علاج کیلئے دبائو بڑھانے کیلئے سپیکر ڈائس کے گھیرائو سمیت دیگر احتجاجی آپشن استعمال کئے جائیں گے اس سلسلہ میں میڈیا میں بھی بھرپور مہم چلائی جائیگی جس کے لئے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اورسینئر رہنمائوں کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جو ٹیلی ویژن چینلز پر نواز شریف کی صحت کا معاملہ اٹھائیں گے،بہترین علاج و معالجہ کی غرض سے انہیں لندن بھجوانے کیلئے بھی مہم چلائی جائے گی جس کے لئے تمام قانونی، آئینی اور سیاسی راستے اختیار کئے جائیں گے اس مقصد کے لئے عدالتوں سے پہلے ہی رجوع کیا جاچکا ہے، یہ فیصلہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سینئر رہنما خواجہ آصف نے کی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے دو اجلاس الگ الگ منعقد ہوئے، پہلا اجلاس سردار ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا ، منی بجٹ کی منظوری، ہندو برادری کے متعلق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ریمارکس جیسے معاملات زیر بحث آئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصل واوڈا کے معاملہ پر مسلم لیگ ن جے یو آئی کا بھرپور ساتھ دے گی، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پی پی رہنما خورشید شاہ نے بھی تھوڑی دیر کے لئے شرکت کی اور انہیں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے معاملہ پر نرم موقف رکھنے کی درخواست کی تاہم ن لیگ نے خورشید شاہ کو صاف جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر جے یو آئی کو راضی کرلیا جائے تو وہ نظرثانی پر تیار ہیں بصورت دیگر کسی قسم کی لچک کی توقع نہ رکھی جائے، اجلاس میں بجٹ منظوری کے وقت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا، بجٹ منظوری کے دن ارکان کو حاضر رہنے کا پابند بنایا گیا ہے تاکہ بھرپور احتجاج کیا جاسکے، ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت کے متعلق مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس دوبارہ بلایا گیا جس میں ون پوائنٹ ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں نوازشریف کی صحت کے متعلق سخت موقف اختیار کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ پارلیمانی تعاون ختم کرنے کا معاملہ زیر غورآیا، ارکان اسمبلی چو دھری محمود بشیر ورک، کھیل داس ، میاں جاوید لطیف، شیخ روحیل اصغر نے انتہائی سخت موقف اختیار کیا، مذکورہ ارکان نے کہاکہ نواز شریف کی صحت کے معاملہ پر پارٹی کا موقف اورطرز عمل کمزور ہے، ہمیں حکومت کو کھلی چھوٹ نہیں دینی چاہیے، اپوزیشن حکومت کے ساتھ تعاون اور مدد کر رہی ہے لیکن وہ نوازشریف کو علاج کے لئے مناسب سہولتیں دینے کو تیار نہیں ، ایم این اے جاوید لطیف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ہم سب بلکہ شہباز شریف بھی نواز شریف کے مرہون منت ہیں کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، نواز شریف کی وجہ سے ایم این اے منتخب ہوئے ہمیں عزت ملی جبکہ ہم مجموعی طور پر ان کی صحت کے متعلق غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں اس سلسلہ میں ہمیں دوٹوک اور واضح احتجاج کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے ۔ روحیل اصغر نے کہا کہ اگر کوئی فیصل واوڈا کو بچانے کیلئے آیا تو میں اس کے سامنے کھڑا ہوں گا چاہے اس کا تعلق ہماری پارٹی سے ہی کیوں نہ ہو، کیپٹن(ر) صفدر کے بھائی سجاد اعوان نے کہا کہ میں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوسکتا ہوں لیکن فیصل واوڈا کومعافی دینے کے حق میں نہیں ہوں۔ اوکاڑہ سے رکن اسمبلی ندیم عباس نے تجویز پیش کی کہ فیصل واوڈا کو معافی کا موقع دینا چاہیے تاہم پارلیمانی پارٹی کے کسی رکن نے ان کی حمایت نہیں کی۔



from Global Current News https://ift.tt/2TEdV2R
via IFTTT

وزیراعظم عمران خان اس وقت کس بڑی مشکل کا شکار؟ (فوکس نیوز )

0 comments

پارلیمنٹ ہائوس سے(طارق عزیز) وزراء کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور بیانات نے حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو مشکل میں ڈال دیا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پارلیمنٹ میں پائی جانے والی قومی آہنگی اور اتفاق رائے سبوتاژ ہوتا نظر آرہا ہے، حکومت دفاعی جبکہ متحدہ اپوزیشن جارحانہ پوزیشن پر آگئی ، دو دن سے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت اور پارلیمنٹ کی کارروائی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اس صورتحال میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی بے بس ہو کررہ گئے ہیں،گویا یہ فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے کہ ایوان چلنے دینا ہے یا نہیں،وزراء کے غیر ذمہ دارانہ طرزعمل سے مذکورہ صورتحال پیدا ہوچکی ہے جس سے نکلنے کیلئے سپیکر حکومتی وزراء، وزیراعظم عمران خان اپنے قریبی رفقاء، بااعتماد ساتھیوں کے ساتھ مشاورت میں ہیں، دو دن کی کوششوں کے باوجود حکومت کو ایوان چلانے کیلئے کوئی راستہ نہیں مل سکا جبکہ بجٹ کی ایوان سے منظوری بھی زیرالتواء پڑی ہے جوکہ آئینی اور قانونی تقاضا ہے جسے پورا کرنے کیلئے سازگار ما حول میسر آنا نہ ممکن بنتا جارہا ہے۔مزیدبرآں یہ کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے استعفیٰ کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے حکومت چار وزراء، مشیر، اعظم سواتی، ڈاکٹر بابر اعوان، علیم خان، فیاض الحسن چوہان کے استعفوں کے بعد پانچویں استعفے کی متحمل نہیں ہو سکتی، حکومت کے اندر ہارڈلائنرز پانچویں استعفے کو کمزوری اور اپوزیشن کے سامنے سرنڈر کرنے سے تعبیر کررہے ہیں جبکہ اپوزیشن بالخصوص جے یو آئی اور (ن) لیگ واوڈا کے استعفیٰ کے مطالبہ سے پیچھے ہٹنے کو تیارنہیں ۔گزشتہ روز مختصر ترین قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آج مشاورتی نشست متوقع ہے جس کیلئے سپیکر اسد قیصر کوشش کررہے ہیں۔اقلیتی ارکان آج بھی اسمبلی میں اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان جن کی بجٹ منظوری کے وقت ایوان میں آمد متوقع ہے اس موقع پر متحدہ اپوزیشن نے شدید احتجاج کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔حکومت آج بجٹ منظور کرانا چاہتی ہے جس کیلئے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس متوقع ہے تاکہ حاضری کو یقینی بنایا جاسکے۔



from Global Current News https://ift.tt/2UpUKXu
via IFTTT

کراچی میں پی ایس ایل میلہ سجنے سے پہلے ایک بڑے بین الاقوامی کرکٹر کا پاکستان آنے کا اعلان (فوکس نیوز )

0 comments

ابوظہبی (جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میلہ سجنے سے پہلے دنیا کے مشہور آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے کراچی آنے کا اعلان کردیا ہے۔شین واٹسن گزشتہ دو سال سے پاکستان آنے سے انکار کرتے رہے تھے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مذاکرات کے بعد شین واٹسن کی پاکستان آمد کا اعلان ان کے منیجر اعظم خان نے کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شین واٹسن نے پاکستان آنے کے لیے بھاری معاوضہ طلب کیا اور بلوچستان حکومت نے بھی انہیں پاکستان آنے کے لیے معاوضہ دینے کا یقین دلایا تھا۔ذرائع کے مطابق شین واٹسن نے تین لاکھ امریکی ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے مطالبے سے دستبردار ہوتے ہوئے بغیر پیسوں کے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے۔کوئٹہ کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی اور شین واٹسن اور غیر ملکی کھلاڑی جمعرات کو کراچی پہنچ رہے ہیں، کوئٹہ کے اوپنر شین واٹسن کے علاوہ رائلی روُسو، ڈوائین براوو اور فواد احمد پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔ لاہور قلندرز کے کھلاڑی دو مختلف پروازوں سے جمعرات کو پاکستان آرہے ہیں جب کہ کراچی اور اسلام آباد کی ٹیمیں بھی اسی روز کراچی پہنچیں گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس بار انگلینڈ کے بیٹسمین ای این بیل کو حاصل کیا تھا لیکن وہ ان فٹ ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں جن میں لیوک رانکی، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیل پورٹ اور سمت پٹیل شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف سے باہر ہو چکی ہے اور اب اس کا صرف ایک میچ لاہور قلندرز کے خلاف باقی ہے، ملتان سلطانز کے منیجر سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کے مطابق ان کی ٹیم کے تمام ہی غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جا رہے ہیں۔کراچی کنگز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان میں موجود ہوں گے جن میں کولن منرو، کالن انگرم، لونگ اسٹون، سکندر رضا اور روی بوپارہ قابل ذکر ہیں۔پشاور زلمی وہ ٹیم ہے جس کے تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان جاتے رہے ہیں اور ٹیم کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اس بار بھی تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جائیں گے۔کئی ٹیمیں بڑے کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو چکی ہیں، لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز نے کمر کی تکلیف کو وجہ بناتے ہوئے پاکستان جانے سے معذرت کرلی ہے، ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے پہلے ہی پاکستان جانے سے منع کر رکھا تھا۔ملتان سلطانز کے آندرے رسل اور لاہور قلندرز کے کارلوس بریتھ ویٹ ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ کر جا چکے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2TzoDHM
via IFTTT

چیمپئنز لیگ فٹبال،13مرتبہ کی ٹیم ریال میڈرڈ کیساتھ ایسا ہو گیا کہ آپ کو یقین نہیں آئیگا (فوکس نیوز )

0 comments