جمعرات، 7 مارچ، 2019

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب داخل ہوگا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد ،مری (جی سی این رپورٹ) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک میں اگلے چند روز میں بارش و برفباری کے دو نئے سلسلے داخل ہوں گے جس کے نتیجے میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سسٹم آج جمعرات کو بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں آج جمعرات اور کل جمعہ کو مغربی، شمالی اور وسطی بلوچستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے،بالائی، وسطی اور مغربی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مری،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہلکی بارش ہوگی جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے دو دن ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بارشوں کا دوسرا زیادہ طاقتور نظام ملک میں داخل ہوگا جس کے بعد اتوار سے منگل تک بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری ہوگی،ادھر مری میں بدھ کے روز سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا اسکے باوجود سردی کی شدت میں کمی نہ ہوسکی جبکہ گہرے بادلوں اور دھند نے بھی مری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے مال روڈ مری، کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،جھیکاگلی ،کلڈنہ ،ڈیری فارم سمیت تمام علاقوں میں برف کے پہاڑ بنے ہوئے ہیں شام ہوتے ہی ان برفانی پہاڑوں کی وجہ سے شدید سردی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں مقید ہوجاتے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2TooOpW
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔