بدھ، 6 مارچ، 2019

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا نمبر کون سا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

نیویارک(جی سی این رپورٹ)دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں امریکی جیف بیزوس ایک بار پھر پہلے نمبر پر آئے ہیں جبکہ بل گیٹس اور وارن بفٹ کا دوسرا نمبر ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فہرست میں 51 درجے ترقی پائی اور اب وہ 715 ویں نمبر پر امیر ترین فرد ہیں۔ ہر سال اس حوالے سے فہرست جاری کرنیوالے میگزین فوربز کی نئی فہرست میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی دولت میں 9 ارب ڈالر کمی آئی ہے جس کے بعد وہ تنزلی کے بعد پانچویں سے اب آٹھویں نمبر پر آچکے ہیں ۔ امیزون کے بانی امریکی بزنس مین جیف بیزوس نے ایک سال میں 19 ارب ڈالر کمائے اور اب انکی کل دولت 131 ارب ڈالر ہوچکی ہے جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی امریکی بزنس مین بل گیٹس ساڑھے 96 ارب ڈالر دولت کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے، میگزین نے امریکہ کے ہی بزنس مین وارن بفٹ کی دولت کا تخمینہ 82.5 ارب ڈالر لگایا ہے ۔ فرانسیسی لگژری اشیار تیار کرنیوالی کمپنی کے سی ای او برنارڈ ارنالٹ چوتھے نمبر پر ہیں ۔ میکسیکو کے کارلوس سلم ، سپین کے امانشیو اورٹیگا اور سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلسن بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں ۔ بلوم برگ 55 ارب ڈالر سے زیادہ دولت رکھنے کی وجہ سے گیارہویں سے اب نویں نمبر پر آچکے ہیں ۔ فوربز میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ 20 امیر ترین افراد میں 14 امریکی شامل ہیں جبکہ بھارت کے مکیش امبانی 13 ویں اور چین کے ما ہائوتینگ 20 ویں نمبر پر ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2tTzGNv
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔