اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) عام طور پر پرواز پر روانہ ہونے سے قبل دعا کی جاتی ہے کہ خیریت کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچ جائیں لیکن اگر اسلام آباد ائیر پورٹ پر اس کے برعکس دیکھا گیا جہاں مسافر نے بددعا کی جس کے بعد اسے جہاز سے اتار دیا گیا۔اسلام آباد ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق خلیل نامی مسافر نے آسٹریلیا جانے کے لیے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز لی اور جہاز میں داخل ہو کر اپنی نشست پر بیٹھتے ہی جہاز کے گرنے کی بددعا کرنا شروع کردی۔ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ مسافر کی بددعا کرنے کی وجہ سے پورے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا جس سے جہاز کا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔پائلٹ نے ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو طلب کیا اور مسافر خلیل کو جہاز سے باہر کروا دیا۔
from Global Current News https://ift.tt/2NMbR3j
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔