بدھ، 6 مارچ، 2019

وفاقی ملازمین کی تعداد کتنی ہو گئی،خالی اسامیوں کی تعداد کتنی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی سالانہ رپورٹ 2017-18ء جاری کردی، وفاقی ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 240 تک پہنچ گئی، ایک سال میں سرکاری ملازمین کی تعداد میں 11 ہزارکا اضافہ ہوا، منظورشدہ اسامیوں کی تعداد 6لاکھ 60 ہزار 657 اور ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 240 ہے۔ سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں کی تعداد 79 ہزار 417 ہے، غیر مسلم ملازمین کی تعداد 16 ہزار 711 تک پہنچ گئی ہے، آکوپیشنل گروپس کے ملازمین کی تعداد 6 ہزار 240 ، ان لینڈ ریونیو کے 1 ہزار 77 ، پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 892، پولیس سروس کے ملازمین کی تعداد 837 ہے ۔ ایم پی ون ٹو اور تھری میں انتظامی عہدوں پر افسران کی تعداد 42 ہے ، 16 افسران ایم پی ون ، 21 افسران ایم پی ٹو اور ایم پی تھری کی تعداد 5 ہے۔ گریڈ 18 میں 7 ہزار 779 ملازمین اور گریڈ 17 میں تعداد 16 ہزار 497 ہے ۔ وزارت داخلہ 1 لاکھ 95 ہزار 868 ملازمین کے ساتھ سرفہرست وزارت ، دفاع کے ملازمین کی تعداد 21.62 فیصد ، ریلویز کے 12.71 فیصد، کشمیر گلگت بلتستان کے 5.69 فیصد ، پوسٹل سروس کے ملازمین کی تعداد 5.05فیصد ہے۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تعداد سب سے زیادہ 56.06فیصد، سندھ کے 21.67فیصد، خیبرپختونخوا کے 14.82 فیصد ، بلوچستان کے 4.34 فیصد، آزادکشمیر 1.45فیصد فاٹا کے 0.88 فیصداور گلگت بلتستان کے افراد کی تعداد 0.78 فیصد ہے ۔ خیبر پختونخوا کی خواتین ملازمین میں 0.58 فیصد، پنجاب میں 6.85 اور آزاد کشمیر میں 6.67فیصد اضافہ ہوا۔ پاور ڈویژن 35.57فیصد ملازمین کے ساتھ سب سے بڑا ڈویژن ہے۔ پیپکو 1 لاکھ 38 ہزار 459ملازمین کے ساتھ سب سے بڑا ادارہ ہے۔ گریڈ17تا 22 کے ملازمین کی سب سے زیادہ تعداد نیشنل بینک میں ہے ۔ پیپکو میں خواتین ملازمین کی تعدادتمام اداروں سے زیادہ 1877 ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2Hh0K18
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔