جمعرات، 7 مارچ، 2019

سندھ حکومت کا مریضوں کیلئے بڑا اعلان (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)حکومت سندھ نے امن فاؤنڈیشن سے ایک معاہدے کے تحت پہلی بار کراچی میں مفت ایمبولینس سروس شروع کردی ہے۔ایمبولینس کی سہولت حاصل کرنے کیلیے اب امن فاؤنڈیشن کوئی معاوضہ مریض سے نہیں لے گی بلکہ اس آپریشن کے لیے آنے والے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں ابتدا میں حکومت سندھ نے امن فاؤنڈیشن کی 60ایمبولینس کی خدمات کے لیے معاہدہ کیاہے اس معاہدے کے بعد اب کوئی بھی صارف امن فاؤنڈیشن کے فون نمبر1021پرفون کرکے ایمبولینس کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔کراچی میں امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کومریضوں کیلیے مفت کرنے کیلیے پہلی بار اقدامات کیے گئے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر ایک لاکھ افراد پر ایک ایمبولینس لازمی ہوتی ہے مگرکراچی کی آبادی کے لحاظ سے صورتحال مختلف ہے۔.



from Global Current News https://ift.tt/2EEccAR
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔