![](https://static01.nyt.com/images/2019/03/18/nyregion/18diary-3/18diary-3-mediumThreeByTwo440.jpg)
By Unknown Author from NYT New York https://ift.tt/2TUT7UG
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں، ان کی اہلیہ صبا مشرف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ سابق صدر کی صحت یابی کیلئے دعا کرے، انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر پرویز مشرف کے پاس بیٹھی ہوئی ہیں،مزید تفصیلات آرہی ہیں۔۔
The post سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کے بارے میں افسوسناک خبر آگئی appeared first on Global Current News.
مورخ یہ بھی لکھے گا کہ جب ریاست مدینہ میں حکمران پارٹی تحریک انصاف کا ایک لیڈر کرکٹ گراونڈ میں "ناچ پنجابن ناچ پنجابن" گا رہا تھا، صدر پاکستان سے گورنر سندھ تک محظوظ ہو رہے تھے تو ٹھیک اسی وقت ترکی کا نائب صدر نیوزی لینڈ میں 10 پاکستانیوں سمیت 50 شہداء کی نماز جنازہ میں شریک تھا۔
— Rashid Latif راشدلطیف (@iRashidLatif) March 17, 2019
The post سابق کپتان راشد لطیف نے ریاست مدینہ والوں کو ایسا آئینہ دکھا دیا کہ بس۔۔ذرا یہ ٹویٹ دیکھیں appeared first on Global Current News.
کراچی (جی سی این رپورٹ)پی ایس ایل 4 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکی ہے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 4 کے حوالے سے مختلف پوسٹس بھی شیئرکی گئیں تاہم سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے ساتھ سابق کرکٹر اور کمینٹیٹر رمیز راجا بھی چھائے رہے۔رمیز راجا کی پی ایس ایل 4 کے دوران پی ایس ایل پریزینٹر اور سابق مس آسٹریلیا ایرن ہالینڈ کے ساتھ خوبصورت کیمسٹری کے چرچے پورے سوشل میڈٖیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ صارفین دونوں کی نزدیکیوں پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہائے ہائے مزے‘‘۔
ایک صارف نے رمیز راجا کی پی ایس ایل4 اورپی ایس ایل3 کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اداکارہ نیلم منیر اور ایرن ہالینڈ کے ساتھ نظر آرہے ہیں اس تصویر پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھاگیا ’’ابھی تک تو پی ایس ایل رمیز راجاجیت رہا ہے۔‘‘
رمیز راجا کی ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس پر مختلف مزاحیہ کمنٹس کیے جارے ہیں کسی صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’’پرنس بسکٹ چاکلیٹ کے ساتھ‘‘
ایک اور صارف نے اس تصویر کو شامی کباب برگر سے تشبیہ دی۔
ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رمیز راجا کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جن پر یہ کیپشن درج تھاجب سب لوگ پاک بھارت جنگ میں مصروف تھے رمیز راجا اپنا گیم کھیل رہے تھے۔
اس کے علاوہ رمیز راجا اورایرن ہالینڈ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس پر کچھ صارفین نے رمیز راجا اورایرن کے درمیان دوستی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے ’’کوئی توروک لو رمیز بھائی کو، کیسی لگی رمیز بھائی کی پرفارمنس؟‘‘
The post پی ایس ایل فور کے دوران رمیز راجا کیا گل کھلاتے رہے، یہ تصاویر آپ کو پسند آئینگی appeared first on Global Current News.
کراچی(جی سی این رپورٹ)1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے کم وقت میں دشمن ملک بھارت کے 5 طیاروں کو زمین بوس کرنے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔ستمبر 1965ء کی جنگ میں عددی برتری رکھنے والے دشمن ملک بھارت کے خود ساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا تین مختلف محاذوں پر ٹاکرا ہوا تھا، ان ہوائی معرکوں کے دوران کچھ ایسے واقعات جنگی تاریخ کا حصہ بن گئے جس کی دنیا بھر کی جنگی ہوا بازی میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔
ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن ملک بھارت کے پانچ لڑاکا جہازوں کو پے درپے اپنے لڑاکا طیارے سیبر 86 کی گنوں سے نشانے پر رکھنے کے بعد زمین بوس کردیا تھا۔ ایم ایم عالم کا جنگی ہوا بازی کا کارنامہ آج بھی سننے والو ں کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیتا ہے۔ایم ایم عالم نے ایک ہی وقت میں جن 5 بھارتی ہنٹر طیاروں کو خاک چٹائی وہ ایم ایم عالم کے اپنے جنگی جہاز سیبر 86 سے کئی گنا زیادہ برق رفتار اور جنگی صلاحیتوں کے حامل تھے، ان ہی غیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر انھیں فالکن اور لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازا گیا۔
ایم ایم عالم نے 65ء کی جنگ میں مختلف محاذوں پر کل 11 بھارتی طیاروں کو تباہی سے دوچار کیا جن میں 9 مکمل طور پر تباہ جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ گیارہ بھارتی ترنگے ان کے جہاز کی باڈی پر نمایاں دکھائی دیتے تھے۔سن 71ء کی جنگ لڑنے والے پاک فضائیہ کے جنگی ہوا باز ائیر کموڈور (ر) شبیر احمد خان کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایم ایم عالم کے تاریخی کارنامے کے پس منظر میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملک کے ساتھ جنون کی حد تک محبت کا جذبہ بھی کارفرما تھا جس نے ایک ان ہونی بات کو ہونی بنا دیا۔ائیر کموڈور (ر) شبیر احمد خان کا کہنا تھا کہ جب جونیئر ان کے پاس جاتے تھے تو ان کو ایک سبق ضرور ملتا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کے لیے اگر جان دینے کا موقع آئے تو اسے نچھاور کرنے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کرنی، وہ بالکل اس شعر کی مانند ایک شمع جلا کر چلے گئے جو وہ اکثر دہرایا کرتے تھے کہ شکوہ ظلمت سے تو بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے۔
شبیر احمد خان کے مطابق ایم ایم عالم کا معمول تھا کہ جب لوگ گھر کی آرائش کے لیے ڈیکوریشن پیس خریدتے تھے تو کتاب خرید لیتے تھے، ان کی لگ بھگ 5 ہزار کتابوں کا مجموعہ اس وقت بھی پی ایف بیس مسرور اور نورخان ائیر بیس (چکلالہ) میں موجود ہے۔یاد رہے کہ ایم ایم عالم کو وطن عزیز کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ستارہ جرأت سے نوازا گیا، 18 مارچ 2013ء کو طویل علالت کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے جب کہ انہیں ماڑی پور میں پی اے ایف بیس مسرور کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
The post 5منٹ میں 5بھارتی طیارے شکار کرنے والے ایم ایم عالم ،جانتے ہیں انہیں کیا خطاب دیئے گئے appeared first on Global Current News.
کیا آپ جانتے ہیں گلابی رنگ کا نمک پاکستان میں پایا جاتا ہے اور اس نمک کو سب سے بہترین اور قیمتی اور نایاب نمک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے بھارت پاکستان سے کوڑیوں کے دام گلابی نمک خرید کر پوری دنیا کو اربوں روپے میں فروخت کرتا ہے اور ہمیں رتی بھر اسکی قدر نہیں آپ اس نمک کی اہمیت و قیمت کا اندازہ اس کی پیکنگ دیکھ کر لگا سکتے ہیں کہ جیسے کوئی نایاب چیز ہو بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر تقریبا ۲۰۰ فیصد ڈیوٹی لگا رکھی ہے سوائے ایک چیز کے وہ ہے کھیوڑا کا نمک ، جو ان کے لئے انتہائی ضروری ہے۔کھیوڑا کا نمک جوبہت ساری مذہبی رسومات میں استعمال کیا جاتا ہے بھارت نے اس کے مستقل حصول کے لئے پاکستان سے ایک معاہدہ کیا کہ گلابی نمک کی بھارت کے لئے ترسیل جنگ و امن دونوں صورتوں میں جاری رکھی جائے گی۔ یہ معاہدہ بھی اسی قسم کا ہے جس طرح کا معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دریائی پانی کا ہےکہ پاکستان کے لئے طے شدہ پانی کو نہیں روکا جاے گا۔ مگر بھارت ناصرف اپنے اس معاہدے کی ہر طرح سے خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ واہگہ بارڈر کے ذریعہ حاصل ہونے والے دنیا کا نایاب گلابی نمک دنیا میں اپنی مصنوعات کے طور پر ہمالیہ نمک کے نام سے درآمد کر رہا ہے ، بھارت یہ نمک پاکستان سے واہگہ بارڈر کے راستے چند لاکھ کا خرید کراربوں روپے کما رہا ہے جو بحثیت پاکستانی ہمارے لئے افسوس کی بات ہے۔ یہ جانتے بوجھتے کہ دنیا میں گلابی نمک کی صرف ایک ہی کان ہے اور انڈیا کے لئے اس کا استعمال ایک نہایت مقدس اورضروری اجزاء میں سے ہے، یہودی بھی اس کا استعمال کوشر “حلال” کے طور پر لازمی سمجھتے ہیں۔کھیوڑا کی کان دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی دریافت سکندر اعظم کے دور میں ہوئی اور اس کان کے متعلق سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ اس کا نمک کراچی کی نسبت نئی دہلی کے لئے سستا ہے۔اس لئے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے ملک کی خوبیوں اور خامیوں پر دھیان دیں اور اسی کی مناسبت سے کوئی عملی اقدامات کریں تاکہ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں سے پورا فائدہ اٹھایا جاسکے ۔
The post یہ گلابی نمک ہے، یہ صرف پاکستان سے نکلتا ہے، اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے،افسوسناک رپورٹ appeared first on Global Current News.
گلگت بلتستان(جی سی این رپورٹ)پاکستان میں رواں برس چوتھے امریکی شہری نے بھاری فیس کے عوض نادر و نایاب قومی جانور مارخور کا شکار کیا۔گلگلت بلتستان وائلڈ لائف کے مطابق امریکی شہری جیمس ہیس کپ نے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی بھاری فیس کی ادائیگی کے بعد قومی جانور مارخور کا شکار کیا۔ گزشتہ ماہ بھی ایک امریکی شہری برائن کنسل نے 1 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر کی ریکارڈ فیس ادا کرکے مارخور کا شکار کیا تھا۔رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں یہ چوتھا موقع ہے جب کسی امریکی شہری نے بھاری فیس کی ادائیگی کے بعد مارخور کا شکار کیا ہو تاہم محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مارخور کے شکار کا یہ آخری موقع ہے اور اب کسی کو پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا، البتہ نایاب پہاڑی بکروں (ibex) اور نیلی بھیڑوں (blue sheep) کا شکار اس ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔رواں برس بھاری فیسوں کے عوض نایاب قومی جانور مارخور کا شکار کرنے والے امریکیوں میں 16 جنوری کو جان امیسٹوسو، 21 جنوری کو ڈیانڈا کرسٹوفر، 4 فروری کو برائن کنسل اور اب چوتھے شکاری امریکی جیمس ہیس شامل ہیں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں ایک سال کے دوران شکار کے لیے موزوں موسم میں غیر ملکی شکاریوں کی جانب سے 50 مارخور کا شکار کیا گیا۔ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اور اس نوع کو ان جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے جن کا وجود خطرے میں ہے۔
The post امریکی شہری نے اس مارخور کو شکار کرنے کیلئے کتنی فیس ادا کی؟ appeared first on Global Current News.
کراچی(جی سی این رپورٹ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے ایک اور شہید کراچی کا سافٹ ویئر انجینئر جہانداد خان نکلا جو کہ لیاقت آباد کا رہائشی تھا۔لیاقت آباد میں مقیم شہید جہانداد کے چچا شاہد علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سید جہانداد ایک ماہ قبل نیوزی لینڈ گیا تھا، میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ جہانداد نیوزی لینڈ میں مسجد حملے میں شہید ہوگیا ہے، اس نے مسجد جانے سے قبل ایک سیلفی بھی بنائی تھی۔چچا شاہد علی نے بتایا کہ اچانک ملنے والی اطلاع پر شدید دکھ ہوا ہے کہ اب وہ اس دنیا میں نہیں رہا، اسے رواں ماہ 23 مارچ کو واپس پاکستان آنا تھا، وہ نیوزی لینڈ میں ایک کمپنی کا ملازم اور 3 بچوں کا باپ تھا جب کہ جہانداد کی فیملی لاہور میں رہائش پذیر ہے۔دوسری جانب وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی کے مطابق سید جہانداد نے سال 03-2002 تک کمپیوٹر انفارمیشن میں زیر تعلیم رہا۔
The post نیوزی لینڈ میں جام شہادت نوش کرنے والایہ نوجوان وہاں کیا کام کرتا تھا؟ appeared first on Global Current News.
The post یونس خان کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم ترین ذمہ داری مل گئی appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل مقابلے کے لیے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں اور اس جوش میں مزید اضافے کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل رات 8 بجے شروع ہوگا اور اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں میچ دیکھنے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرینیں لگائی جارہی ہیں جہاں شائقین آج کھیلے جانے والے میچ سے محظوظ ہوسکیں گے۔کراچی کے بڑے شاپنگ مالز سمیت سوسائیٹیز اور کراچی پریس کلب اور آرٹس کونسل میں بھی بڑی اسکرینوں پر میچ دکھایا جائے گا۔ڈیفنس میں واقع ایس کے بی زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی شائقین کو براہ راست میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے اور شائقین کرکٹ کو انتظامیہ کی جانب سے بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ آکر میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے کے لیے گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال اور جیلانی پارک میں انتظامات کیے گئے ہیں۔یونیورسٹی آف لاہور میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان فائنل مقابلے کو بڑی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال سنچورس مال میں بھی پی ایس ایل فائنل میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں بھی بڑی اسکرین پر شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل فائنل دکھایا جائے گا اور اس کے لیے شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔
The post پاکستان سپر لیگ کا فائنل، تیاریاں عروج پر،کس کس شہر میں بڑی سکرینیں نصب appeared first on Global Current News.
راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے سلسلے میں جاری ہونے والے نغمے کا تیسرا پرومو ٹوئٹر پر جاری کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان کے تیسرے پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی دکھائی دے رہے ہیں جب کہ کیرون پولارڈ، کرس جورڈن، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑی بھی ویڈیو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
Promo#3
Good luck to teams playing PSL Final…..
عروس البلاد۔۔۔۔پاکستان زندہ باد
City of Lights…..Pakistan Zindabad#PSLFinal #PakDayParade2019 #PakistanZindabad pic.twitter.com/Mmuynup9ET— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 17, 2019
The post پاکستان سپر لیگ فور کا فائنل پاک فوج کا ایسا پیغام جو آپ کا لہو گرما دیگا appeared first on Global Current News.
فی الحال اس کی تشخیص کے لیے کوئی ٹیسٹ نہیں تاہم مریض کی میڈیکل ہسٹری، جسمانی معائنہ اورمتاثرہ شخص میں موجود دیگر امراض کی بنیاد پر اس کی تشخ...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL