پیر، 18 مارچ، 2019

یونس خان کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم ترین ذمہ داری مل گئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments
کراچی(جی سی این رپورٹ)یونس خان کو پاکستان انڈر19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے ، کرکٹ ذرائع نے بتایا کہ یونس خان کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ اس بات کا اعلان کل پیر کے روز متوقع ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان کو جونیئر کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بھی منتخب کیا گیا ہے جبکہ مینجمنٹ کی ذمہ داری ندیم خان کے سپرد کی گئی ہے کرکٹ حلقوں سے یہ باتیں سننے کو مل رہی ہیں کہ یونس خان کو جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپنا ایک اچھا فیصلہ ہے۔واضح رہے یونس خان نے پاکستان کی جانب سے 118ٹیسٹ میچز کھیل کر 34سینچریوں اور 33 نصف سینچریوں کی مدد سے 10 ہزار 99 رنز سکور کئے۔اس کے علاوہ انہوں نے 265ایک روزہ میچز میں 7سینچریوں اور 48 نصف سینچریوں کی مدد سے 7 ہزار 2 سو 49 رنز سکور کئے جبکہ 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 2 نصف سینچریوں کی مدد سے 4 سو 42 رنز سکور کئے، یاد رہے کہ پاکستان کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں اور وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔ 41 سالہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 13 ویں کھلاڑی ہیں جنھوں نے دس ہزار رنز بنائے ہیں، یونس خان نے یہ کارنامہ اپنے کریئر کی آخری سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سرانجام دیا، یونس میدان میں اترے تو انھیں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 23 رنز درکار تھے تاہم انھوں نے محتاط بیٹنگ کی اور 84 گیندوں میں یہ 23 رنز مکمل کیے تھے

The post یونس خان کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم ترین ذمہ داری مل گئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2FiZv03
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔