پیر، 18 مارچ، 2019

یہ گلابی نمک ہے، یہ صرف پاکستان سے نکلتا ہے، اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے،افسوسناک رپورٹ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کیا آپ جانتے ہیں گلابی رنگ کا نمک پاکستان میں پایا جاتا ہے اور اس نمک کو سب سے بہترین اور قیمتی اور نایاب نمک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے بھارت پاکستان سے کوڑیوں کے دام گلابی نمک خرید کر پوری دنیا کو اربوں روپے میں فروخت کرتا ہے اور ہمیں رتی بھر اسکی قدر نہیں آپ اس نمک کی اہمیت و قیمت کا اندازہ اس کی پیکنگ دیکھ کر لگا سکتے ہیں   کہ جیسے کوئی نایاب چیز ہو بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر تقریبا ۲۰۰ فیصد ڈیوٹی لگا رکھی ہے سوائے ایک چیز کے وہ ہے کھیوڑا کا نمک ، جو ان کے لئے انتہائی ضروری ہے۔کھیوڑا کا نمک جوبہت ساری مذہبی رسومات میں استعمال کیا جاتا ہے بھارت نے اس کے مستقل حصول کے لئے پاکستان سے ایک معاہدہ کیا کہ گلابی نمک کی بھارت کے لئے ترسیل جنگ و امن دونوں صورتوں میں جاری رکھی جائے گی۔ یہ معاہدہ بھی اسی قسم کا ہے جس طرح کا معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دریائی پانی کا ہےکہ پاکستان کے لئے طے شدہ پانی کو نہیں روکا جاے گا۔ مگر بھارت ناصرف اپنے اس معاہدے کی ہر طرح سے خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ واہگہ بارڈر کے ذریعہ حاصل ہونے والے دنیا کا نایاب گلابی نمک دنیا میں اپنی مصنوعات کے طور پر ہمالیہ نمک کے نام سے درآمد کر رہا ہے ، بھارت یہ نمک پاکستان سے واہگہ بارڈر کے راستے چند لاکھ کا خرید کراربوں روپے کما رہا ہے جو بحثیت پاکستانی ہمارے لئے افسوس کی بات ہے۔ یہ جانتے بوجھتے کہ دنیا میں گلابی نمک کی صرف ایک ہی کان ہے اور انڈیا کے لئے اس کا استعمال ایک نہایت مقدس اورضروری اجزاء میں سے ہے، یہودی بھی اس کا استعمال کوشر “حلال” کے طور پر لازمی سمجھتے ہیں۔کھیوڑا کی کان دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی دریافت سکندر اعظم کے دور میں ہوئی اور اس کان کے متعلق سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ اس کا نمک کراچی کی نسبت نئی دہلی کے لئے سستا ہے۔اس لئے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے ملک کی خوبیوں اور خامیوں پر دھیان دیں اور اسی کی مناسبت سے کوئی عملی اقدامات کریں تاکہ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں سے پورا فائدہ اٹھایا جاسکے ۔

The post یہ گلابی نمک ہے، یہ صرف پاکستان سے نکلتا ہے، اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے،افسوسناک رپورٹ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2OawOVH
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔