بی بی سی اردو خصوصی اداریہ بقلم ضیاء مغل
بیشک پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اوردہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں شاہد ہی دنیا کے کسی اور ملک نے دی ہونگی اب سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ قربانی ملک تو دے نہیں سکتے یقینا قربان ہونے والے باشندے اس کی بھینٹ چڑتے ہیں سوچنےکی بات تو یہ ہےکہ قربانی دینے والے تو فی سبیللہ اپنی آخرت کے لیے سرخرو ہو جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے اپنے ہی کارتوتوں کے کارن ہم پر ایسے خون خوار بھیڑیے اور درندے مسلط کر دیے گئے ہیں جو ہماری لاشوں کو بیچ چورائے رکھ کر اپنی اپنی بے حسی اور درندگی کا بازار گرم کر کے دنیا میں ان کی بولیاں لگاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے مفادات کو اپنی اولادوں اور آنے والی نسلوں پے خرچ کرنے کے لیے ہمہ تن مصروف دکھا ئی دیتے ہیں یقینا یہ قصور ان کا نہیں بلکہ ہمارے اپنے ھی گندے اعمالوں کی سزا کا نتیجہ ہے۔
پی ۔ایس۔ایل۔فور کے کامیاب انعقاد پر ہقینا پاکستان کے سیکورٹی ادارے اور بلخصوص حکومت پاکستان مبارک باد کی مستحق ہے مجھے اچھی طرح سے یاد ہے جب عالمی فوجوں نے افغانستان میں چڑھای کی تو میں اس وقت یورپ میں مقیم تھا
ان دنوں میں اٹلی میں اپنی ڈہوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ رات کے تقریبا 10 بجے یٹالین چینلز پر بریکنگ نیوز چلائی گئی
کہ افغانستان میں ایک اٹالین فوجی کی شہادت کی خبر ملی ہے۔ اسی خبر کے ملتے ھی پورے اٹلی میں سوگ کا اعلان کر دیا گیا اٹالین پارلیمنٹ سمیت تمام عمارتوں پر پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہر آنکھ اشکبار تھی دوسرے دن اس کے سوگ میں سرکاری چھٹی کا بھی اعلان کر دیا گیا ایسے ہوتی ہیں زندہ قومیں۔۔۔ ہمارے وزیراعظم صاحب مغربی معاشرے سے انتہائی متاثر تو ہیں مگر افسوس صد افسوس وہ بھی اس قوم کی فطرت سے اگاہ ہو چکے ہیں جس کی یاداشت کا ٹوٹل دورانیہ 48گھنٹوں سے زیادہ کا نہیں ہے یہ کل ہی کی تو بات ہے کہ نیوزی لینڈ میں دن دیہاڑے 50 سے زائد مسلمانوں کو دن دیہاڑے سرعام شہید کر دیاگیا۔جس میں 9 پاکستانیوں کی شہادت کنفرم ہو چکی ہے۔ اور ان قبر کی مٹی خشک ہونے کی بات تو دور ابھی تو ان کی تدفین کو بی روک دیا گیا تاکہ یہ زندہ قوم پی۔ایس۔ایل کا میچ انجوائے کر سکے ڈوب مرنے کا مقام ہے پوری دنیا اس وقت سا نحہ نیوزی لینڈ کے صدمے میں ہے دنیا کے ان ممالک نے بھی آج پرچم سرنگوں کر دیےجن کا کوئی بھی باشندہ اس سانحہ کی نظر نہیں ھوا مگر پاکستان زندہ باد کے 9 معصوم شہری اس سانحے کی بھینٹ چڑھ گئے اور یہ زندہ قوم پی۔ایس۔ایل کے کامیا ب انعقاد پر دنیا سے مبارکبا دیں وصول کر رہی ہے۔
شاہ محمود وزیر خارجہ صاحب نے اعلان کر دیا ہے کے کل پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔
!!!بس یہ ھی ہے 72 سال کا پاکستان !!! آپ کو ایسی آزادی مبارک ہو
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خودخیال اپنی حالت کےبدلنے کا
WAKEUP CALL WITH ZIA MUGHAL
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔