پیر، 18 مارچ، 2019

امریکی شہری نے اس مارخور کو شکار کرنے کیلئے کتنی فیس ادا کی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

گلگت بلتستان(جی سی این رپورٹ)پاکستان میں رواں برس چوتھے امریکی شہری نے بھاری فیس کے عوض نادر و نایاب قومی جانور مارخور کا شکار کیا۔گلگلت بلتستان وائلڈ لائف کے مطابق امریکی شہری جیمس ہیس کپ نے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی بھاری فیس کی ادائیگی کے بعد قومی جانور مارخور کا شکار کیا۔ گزشتہ ماہ بھی ایک امریکی شہری برائن کنسل نے 1 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر کی ریکارڈ فیس ادا کرکے مارخور کا شکار کیا تھا۔رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں یہ چوتھا موقع ہے جب کسی امریکی شہری نے بھاری فیس کی ادائیگی کے بعد مارخور کا شکار کیا ہو تاہم محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مارخور کے شکار کا یہ آخری موقع ہے اور اب کسی کو پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا، البتہ نایاب پہاڑی بکروں (ibex) اور نیلی بھیڑوں (blue sheep) کا شکار اس ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔رواں برس بھاری فیسوں کے عوض نایاب قومی جانور مارخور کا شکار کرنے والے امریکیوں میں 16 جنوری کو جان امیسٹوسو، 21 جنوری کو ڈیانڈا کرسٹوفر، 4 فروری کو برائن کنسل اور اب چوتھے شکاری امریکی جیمس ہیس شامل ہیں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں ایک سال کے دوران شکار کے لیے موزوں موسم میں غیر ملکی شکاریوں کی جانب سے 50 مارخور کا شکار کیا گیا۔ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اور اس نوع کو ان جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے جن کا وجود خطرے میں ہے۔

The post امریکی شہری نے اس مارخور کو شکار کرنے کیلئے کتنی فیس ادا کی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Fkzxco
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔