بدھ، 27 فروری، 2019

بھارتی کی فضائی دراندازی ،بھارتی فلموں اور دیگر مواد کے بارے میں حکومت کا بڑا اعلان سامنے آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کے بعد سینما ایگزی بیٹر ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی۔پرنس وسیم نامی صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر مجاہد بننے والوں سے عرض ہے کہ جنگ لڑنے بے شک سرحد پر نہ جائیں بس بھارتی فلمیں اور گانے دیکھنا بند کر دیں، یہ بھی بھارت کو منہ توڑ جواب ہے۔سوشل میڈیا صارف نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت سے بھی درخواست ہے کہ بھارتی فلموں اور ڈراموں پر پابندی عائد کی جائے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پرنس وسیم کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سینما ایگزی بیٹر ایسوسی ایشن نے بھارتی مواد کا بائیکاٹ کر دیا ہے، کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ پیمرا کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیا پر بھارتی اشتہارات دکھانے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔



from Global Current News https://ift.tt/2tJA4Oh
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔