لاہور(جی سی این رپورٹ) داروغہ والا میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے داروغہ والا غبانپورہ میں قصاب کی دکان پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے تینوں سگے بھائی ہیں جن میں سے دو کی شناخت غنی اور لبھا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
from Global Current News https://ift.tt/2TiKAKU
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔