Global Current News BBC WORLD NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News BBC WORLD NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 18 فروری، 2020

مقتول صحافی عزیز میمن کی تحفظ کیلئے اپیل کی ویڈیو سامنے آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (طارق محمود)مقتول صحافی عزیز میمن کی تحفظ کی اپیل کی ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو پیغام میں انکا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ کے دوران محراب پور میں کرائے کے لوگ لانے کی خبر چلائی تھی، اسکے بعد پولیس اور جیالے جان کے دشمن بن گئے ہیں۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدریکا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پرپیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ایک سندھی صحافی عزیز میمن کو مارا گیا ہے، اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی مشکلات بیان کیں اور حتی کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نوٹس لیں اور ایجنڈے کو کیس کی تحقیقات کروائیں کیونکہ انہوں نے سندھ میں برسراقتدار پارٹی پر الزامات عائد کیے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے محراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیز میمن کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت اور منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عزیز میمن کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں، ہر مقتول کے ورثاء کا غم میں سمجھ سکتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافیوں کی تحفظ کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ پر پیپلز پارٹی کا ہمیشہ واضح مؤقف رہا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2UYMoJB
via IFTTT

اتوار، 16 فروری، 2020

زلزلے کے شدید جھٹکے، زمین لرز اٹھی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

بشکک (جی سی این رپورٹ) کرغزستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 درجے ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز 4.7969 درجے شمالی ارض بلد اور 79.278 درجے مشرقی طول بلد میں 10.0 کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔ ۔



from Global Current News https://ift.tt/38Ho82N
via IFTTT

وزیراعظم عمران خان کو سابق صدر آصف زرداری سے تشبیہ کیوں دیدی گئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کو سابق صدر آصف زرداری سے تشبیہ دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آج کل وزیراعظم عمران خان کی تقریریں سن کر آصف زرداری کی بہت یاد آتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان کی آج کی تقریر (جس میں میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا) کو آصف زرداری کی تقریر سے تشبیہ دیدی ہے۔
انہوں نے آصف زرداری کی میڈیا کیخلاف کی جانے والی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کی تقریر سن کر آصف زرداری کی اینٹ سے اینٹ بجانے والی تقریر یاد آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریر کا ایک تو حصہ اینٹ سے اینٹ بجانے والا تھا، جس پر گربڑ بھی ہوگئی تھی۔لیکن اس تقریر کے پہلے حصہ میں آصف زرداری نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ طوطے بیٹھ کر ٹائیں ٹائیں کرتے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان میڈیا سے سخت ناراض آتے ہیں، میڈیا ان حکمرانوں کیلئے ہمیشہ ایک مسئلہ ہی رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے میڈیا پروپیگنڈا کررہا ہے، کچھ چینل لوگوں سے پوچھتے ہیں، مہنگائی ہے؟ تو لوگ ہاں میں کہتے مہنگائی ہے، پھر پوچھا جاتا کہاں ہے تبدیلی؟ جس پر حکومت کو برابھلا کہا جاتا ہے، یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہورہا ہے۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان کی اس تقریر پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی اس تقریر کو آصف زرداری کی تقریر سے تشبیہ دیدی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2uNCCiJ
via IFTTT

بدھ، 29 جنوری، 2020

محسن داوڑ اور علی وزیر کہاں اور کارکنوں کو کیا پیغام جاری کردیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی گرفتاری کی خبر غلط نکلی، علی وزیرنے موجودہ صورتحال میں کارکنان کو پرامن رہنے کی اپیل کردی ہے،اسلام آباد پولیس نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کیخلاف رہنماؤں اور کارکنان نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دے رکھی تھی، آج اسلام آباد میں پی ٹی ایم کے رہنماء رکن قومی اسمبلی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے محسن داوڑ کوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، محسن داوڑ کو گرفتارکرکے تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا۔جہاں پر کارکنان پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
اطلاعات تھیں کہ پولیس نے محسن داوڑ اور علی وزیر دونوں اراکین اسمبلی کو گرفتار کی ہے۔ تاہم اب پی ٹی ایم رہنماء علی وزیر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ ان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منظور پشتین اور ساتھیوں کی رہائی تک تحریک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے ایم این اے محسن داوڑ اور ان کے دیگر ساتھیوں کواحتجاج مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین ریاست مخالف نعرے لگا رہے تھے، جس پر ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل منظور پشتین کو پشاور میں یونیورسٹی ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پشاور کی مقامی عدالت نےمنظور پشتین کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ ڈی آئی خان میں درج ہے، ضمانت کی سماعت بھی ڈی آئی خان کی عدالت کرے گی۔ ڈی آئی خان میں تہلکال پولیس اسٹیشن کے محرر شیراز نے بتایا کہ منظور پشتین کے خلاف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مقدمہ درج تھا اور اس سلسلے میں وہ پولیس کو مطلوب تھے۔



from Global Current News https://ift.tt/2uKUtGv
via IFTTT

جمعرات، 16 جنوری، 2020

چیف جسٹس کس معاملے پر سوموٹو لے سکتے ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ))چیف جسٹس گلزار احمد بھی سوموٹو لے سکتے ہیں، جب چیف جسٹس کو یہ محسوس ہو گا کہ عوام کا پیسہ چوری ہو سکتا ہے تو وہ حرکت میں آئینگے، حکومت اور اپوزیشن نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینر صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہےکہ حکومت اور اپوزیشن نیب کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ نیب کی شاہ رگ کاٹ دی گئی ہے۔ نیب کا جو نیا آرڈیننس آ رہا ہے جس کے تحت نیب پبلک آفس ہولڈراور بیوروکریٹس کو نہیں پکڑ سکتی۔ انکا مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد بھی سوموٹو لے سکتے ہیں، جب چیف جسٹس کو یہ محسوس ہو گا کہ عوام کا پیسہ چوری ہو سکتا ہے تو وہ حرکت میں آئینگے، حکومت اور اپوزیشن نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2QWfgQ1
via IFTTT

نواز شریف کی حامد کرزئی سے ملاقات،اصل بات سامنے آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن (جی سی این رپورٹ)امد کرزئی کی نوازشریف سے ملاقات کی اصل کہانی افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی ایسے ہی نواز شریف سے ملاقات نہیں کر رہے، وہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے بہت بڑے آدمی ہیں، وہ معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی ایسے ہی نواز شریف سے ملاقات نہیں کر رہے، وہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کہ بہت بڑے آدمی ہیں، وہ معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ملیحہ لودھی کی سابق وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل رکن نے نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے گھر کے صدد دروازے کے بجائے پچھلا دروازہ استعمال کیا، نواز شریف امریکا اور برطانیہ سے دباؤ ڈلوانے کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ مریم نواز کو ملک سے باہر جانے دیا جا سکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔ای سی ایل سے نام نکالنے کی مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکور ٹ نے حکومت سے 7 دن میں جواب طلب کر لیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت بتائے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلے میں تاخیر کیوں کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ درخواست پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔ مریم نواز کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز کے والد بیرون ملک زیر علاج ہیں ۔



from Global Current News https://ift.tt/35TNxDR
via IFTTT

اگر مجھے باہر نہ بھیجا گیا تو،مریم نے کس کو دھمکی دیدی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ)مریم نواز کی اپنی ہی پارٹی کو سنگین دھمکی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ یہ کہا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں مجھے بھی ملک سے باہرنکال لیا جائیگا، سب لندن میں لطف اندوز ہورہے ہیں اور مجھے زباں بند کیا گیا ہے، اگر مجھے باہر نہ بھیجا گیا تو اپنی زبان کھول دونگی۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہےکہ پاکستان مسلم لیک ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مجھ سے نہیں پوچھا گیا۔انکا کہنا تھا کہ اتنی بھی کیا جلدی تھی کہ پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔اس کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جو موجودہ صورتحال ہے، میں آپ سے سینئر کارکن ہوں اورآپسے مشورہ کرنے کا مجاز نہیں ہوں۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ خواجہ آصف کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ لندن سے آیا تھا۔اسکے بعد مریم نوازنے لندن میں یہ فون کیا جس پر مریم نواز کی انکی بڑوں نے سرزنش کی اور کہا کہ جو بڑوں کا فیصلہ ہے اس سے تسلیم کیا جائے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ یہ کہا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں مجھے بھی ملک سے نکال کیا جائیگا، سب لندن میں لطف اندوز ہورہے ہیں اور مجھے زباں بند کیا گیا ہے، اگر مجھے باہر نہ بھیجا گیا تو اپنی زبان کھول دونگی۔



from Global Current News https://ift.tt/2st27Vr
via IFTTT

آئی جی سندھ کو ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)سندھ حکومت کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی ہے، سندھ حکومت کے اس فیصلے کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق عمر کوٹ سے رکنِ سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر تیمور تالپور کے خلاف مقدمہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کے فیصلے کی اصل وجہ ہے۔خیال رہے کہ 31 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 75 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کے اگلے روز پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی تعزیت کے لیے عمر کوٹ گئے تھے جہاں ان پر حملہ ہوا تھا جب کہ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف ہی کنری تھانہ میں اغواکا مقدمہ درج کر لیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق گاڑی میں سوار افراد نے ایک نوجوان کو پکڑ کر تشدد کیا اور زبردستی ویڈیو بیان بھی لیا۔دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپورکے قافلے کے لوگوں نے یہ حملہ کیا ہے اور جس وقت حملہ کیا گیا تو ان کے ساتھ ایس ایس پی عمر کوٹ بھی تھے۔ پی ٹی آئی نے تیمور تالپور کے خلاف مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت کے حکم پر تیمور تالپور کے خلاف مقدمہ ہوا۔ ایس پی عمر کوٹ بھی اس مقدمے میں نامزد ہیں جب کہ صوبائی وزیر کے خلاف مقدمے نے صوبائی کابینہ کو حتمی فیصلے پر مجبور کیا اور آئی جی سندھ کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں۔یاد رہے کہ سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دیدی ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئی جی کا تبادلہ روکنے کے لیے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کاکہنا ہے کہ جب سے آئی جی سندھ کلیم امام آئے ہیں اس وقت سے اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں، بہت سارے اضلاع خاص طور پر کراچی میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب ہوئی۔



from Global Current News https://ift.tt/38966FH
via IFTTT

جمعہ، 10 جنوری، 2020

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ کب اورکون کریگا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مستقبل پیر کو طے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی کلیئرنس کے لئے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان اب پیر کو کیا جائے گا۔ ویسٹ انڈین کرس گیل نے ڈھاکا میں یہ بیان دے کر پاکستان کا کیس مضبوط کردیا ہے کہ اس وقت پاکستان محفوظ تر ین ملک ہے۔نظم الحسن نے پی سی بی سے مزید چار دن کا وقت مانگ لیا ہے اس سے قبل اتوار کو بنگلہ دیش بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نے کہا کہ حکومتی ایجنسیوں نے دورہ پاکستان کے لئے جزوی کلیئرنس دے دی ہے۔ ہمیں حتمی کلیئرنس سے قبل فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت درکار ہے۔بدھ کو بنگلہ دیشی میڈیا نے دعوٰی کیا تھا کہ نظم الحسن نے ڈھاکا میں میڈیا کو بتایا کہ شیڈول میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ حتمی اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔پی سی بی ترجمان نے جمعرات کی شب جنگ کو بتایا کہ نظم الحسن نے چند گھنٹے پہلےپی سی بی چیئرمین احسان مانی سے رابطہ کرکے پیر کو حتمی جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔نظم الحسن نے بتایا کہ اتوار کو بورڈ کی میٹنگ ہے، یہ کیس اپنے بورڈ ممبرز کے سامنے رکھیں گے۔ جس کے اگلے دن ہم حتمی جواب دیں گے ۔ترجمان نے کہا کہ نظم الحسن نے فون کے دوران احسان مانی کو کوئی واضح بات نہیں بتائی، صرف پیر تک جواب دینے کا کہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے نظم الحسن پر واضح کیا ہوا ہے کہ ایک ٹیسٹ کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ نہ ہی صرف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا آپشن قابل قبول ہے۔ پی سی بی نے جو دو آپشن دیئے ہیں، اس کے مطابق پہلا آپشن مکمل دورہ(دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل) ہے، جبکہ دوسرا آپشن دو ٹیسٹ کا ہے جس کے بعد کسی وقت تین ٹی ٹوئینٹی میچ کھیل لئے جائیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے تجویز دی ہے کہ کراچی میں پہلا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ میچ اب پہلی ترجیح ہے، نظم الحسن کا کہنا ہے کہ اگر ہم پاکستان نہ گئے تو ہمیں دورہ نہ کرنے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔پی سی بی نے ہمیں بتایا ہے کہ ٹیسٹ میچ کھیلنا پہلی ترجیح ہے۔ نظم الحسن نے جن سنیئر کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے ان میں مشفق الرحیم کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے پاکستان جانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ٹیسٹ کپتان مومن الحق سمیت کئی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کے لئے بورڈ سے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ بنگلہ دیشی بورڈ کو حکومتی کلیئرینس درکارہے۔نظم الحسن نے کہا کہ میں نے حکومتی ایجنسیوں سے بات کر لی ہے۔ جمعہ اور ہفتے کو تعطیل ہے، اتوار کو میٹنگ کے بعد کوئی فیصلہ ہوجائے گا۔بنگلہ دیش ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف پاکستان نہیں جانا چاہتا جبکہ کوچ رسل ڈومینگو ٹی ٹوئینٹی کے لئے جانا چاہتے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/37RljLp
via IFTTT

بےروزگاری سے تنگ خود کشی کرنے والے 5بچوں کےباپ کی جیب سے کیا خط ملا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments
کراچی (طارق محمود )کراچی میں درمیانی عمر کے شخص نے مبینہ طور پر شدید مالی مشکلات کے باعث اپنے اہلخانہ کی ضروریات پوری نہ کر پانے پر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق متوفی کی عمر لگ بھگ 40 سال تھی اور وہ علاقہ ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا جبکہ اس کے چار بچے تھے۔پولیس حکام نے کہا کہ متوفی نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگالی جس کے بعد انہیں ڈاکٹر رُتھ فاؤ سول ہسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ جمعرات کی صبح دوران علاج دم توڑ گئے۔خود سوزی کے باعث متوفی کے جسم کا 65 فیصد حصہ جل گیا تھا۔ابراہیم حیدری تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) رضا سولنگی نے کہا کہ ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد متوفی نے پولیس افسر کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔انہوں نے متوفی کے حوالے سے کہا کہ اس نے بیروزگاری اور غربت سے تنگ آکر اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا، جبکہ وہ ردی کا کام کرتا اور گدھا گاڑی چلاتا تھا۔متوفی کے بیٹے نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے والد سے چند روز قبل اسکول میں پہن کر جانے کے لیے گرم کپڑے خرید کر دینے کا کہا تھا۔متوفی کی جیب سے وزیر اعظم عمران خان کے پتے پر لکھا گیا ایک خط میں ملا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ بہت غریب ہیں لہٰذا انہیں روزگار اور گھر فراہم کیا جائے۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ متوفی نے اپنے بھائیوں کو بھی ایک صوفی بزرگ کے مزار پر چھوڑے ہوئے خودکشی سے قبل لکھے جانے والے نوٹ سے متعلق بتایا تھا اور کہا تھا کہ ان کے بھائی وہ نوٹ وہاں سے اٹھا لیں۔تاہم ایس ایچ او رضا سولنگی نے کہا کہ پولیس کو خودکشی سے قبل لکھا گیا ایسا کوئی نوٹ نہیں ملا۔


جنگل میں لگی آگ بے قابو،ہلاکتوں کی تعدادکتنی ہوگئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments
سڈنی bآسٹریلیا کے جنگلات میں گذشتہ سال ستمبر سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور آگ مزید پھیلتی جارہی ہے۔  آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جنگلات کی آگ میں اب تک 27 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ کروڑوں جانور ہلاک اور بڑے پیمانے پر زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی ہے۔اسکاٹ موریسن کے مطابق آگ کے باعث 2ہزار گھر بھی جل چکے ہیں، سڈنی یونیوسٹی کے ماہرین کے مطابق آگ کے باعث ہلاک یا زخمی ہونے والے جانوروں کی تعداد ایک ارب تک ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جانوروں کی متعدد انواع اس آگ کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں۔ 500 سے زائد فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم گرم موسم اور تیز ہوا کے باعث آگ مزید پھیلتی جارہی ہے ، فائر فائٹرز کی مدد کے لیے آسٹریلوی فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

جنگلات کی آگ سے متاثرہ آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں نئی وارننگ اور انخلاء کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں کیونکہ گرم موسم اور تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔جنوب مشرقی ریاست وکٹوریا میں  جنگلات کے قریب آباد لوگوں کو علاقے سے نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے، ریاست کا 5 فیصد حصہ آگ سے جل کر مکمل تباہ ہوچکا ہے۔

جنگلات میں لگی آگ کے باعث مختلف شہروں میں فضا بھی آلودہ ہوگئی ہے اور دارالحکومت کینبرا  سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے جس کے باعث لوگ بھی گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔دھویں کے باعث سڈنی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہوگئی ہے اور حد نگاہ متاثر ہونے سے فضائی اور زمینی سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔آگ بجھانے میں ناکامی کے بعد وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور ان سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں پر بہتر اور مناسب پالیسیاں لانے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین اور اسپنر نیتھن لیون بھی نیو ساؤتھ ویلز میں آگ سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔

دونوں نے آگ بجھانے میں مصروف فائر فائٹرز سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر نیتھن لیون نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ میں اپنی ہر وکٹ پر ایک ہزار آسٹریلوی ڈالر آگ بجھانے کے لیے قائم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ اس میچ میں نیتھن لیون نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔



مہنگائی میں پسی عوام کیلئے یوٹیلیٹی سٹورزسے اچھی خبر (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر کردی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ہوگی، وزیر اعظم نے گزشتہ روز آٹے کی قیمت کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ عمران خان نے گذشتہ روز اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کرکے اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا تھا۔وزیرا عظم کے جی نائن مرکز کے یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیاء کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی تھی۔وزیراعظم عمران خان صارفین سے اشیاء کے بارے میں استفسار کیا اور حکام کو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/36EHbK3
via IFTTT

رواں ماہ کونسی اہم امریکی شخصیت پاکستان آئیگی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)امریکا کی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان کا دورہ کریں گی، اس دوران ان کی سینئر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ایلس ویلز 19سے 22 جنوری تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔ حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایلس ویلز پاکستان میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی۔

Alice Wells Will Come Pakistan This Month



from Global Current News https://ift.tt/2sUQsPw
via IFTTT

بدھ، 8 جنوری، 2020

امریکا ایران پردبائو بڑھانے کیلئےکیا گھٹیا کام کرسکتا ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

واشنگٹن (جی سی این رپورٹ)امریکا اپنے ہی لوگوں پر حملہ کر سکتا ہے، امریکا دنیا کو دکھانے اور اور ایران پردباؤ ڈالنے کے لیے اپنے فوجی اڈوں پر حملہ کرکہ جنگ کا آغاز کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ کرنے کے لیے اپنے ہی فوجی اڈوں پر حملہ کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا دنیا کی نظر میں اپنا موقف مثبت کرنے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنے ہی لوگوں پر حملہ کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق متعدد امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو رپورٹ ملی تھی کہ ایران امریکی فوج پر بہت بڑا حملہ کرنے کی پلاننگ کر رہا ہے۔ اس حوالے سے امریکی فوج کے نمائندے نے نیوز ایجنسی کو بتایاتھا کہ ایران کی جانب سے حملہ اگلے چارسے پانچ گھنٹوں میں ہوسکتا ہے۔امریکی فوج کے حکام نے انکشاف کیاتھا کہ ابھی ہم لوگ یہ کنفرم نہیں کرسکتے کہ حملہ کس جگہ ہوگا، لیکن اس حوالے سے متعدد رپورٹس آرہی ہیں کہ حملہ ایراق میں موجود کسی بھی امریکی فوجی بیس پر ہوسکتا ہے، اگر ایراق میں موجود امریکی بیس پر حملہ نہیں ہوتا تو پھر ایران کےہمسایہ ممالک میں موجود کسی بھی امریکی بیس پر حملہ ہوسکتا ہے، اس کیلئے ہم لوگ بھی تیار بیٹھے ہیں اور ایران کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔دوسری جانب دفاعی تجزیہ نگاروں نے پہلے ہی امریکہ کو خبردار کردیا تھا کہ جیسے ہی ایران میں 3 روزہ سوگ ختم ہوگا، ایران امریکی فوج پر حملہ کردے گا۔ خیال رہے کہ اس وقت ایران کے ہمسایہ ممالک میں درجنوں امریکی بیس ہیں، جن پر ایران کی جانب سے کسی بھی وقت حملہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ چونکہ جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے اور ایران میں 3 روزہ سوگ بھی ختم ہوگیا ہے، اسی لیے اب ایران لازمی اپنا جواب دے گا۔واضح رہے کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے متعدد بار امریکہ کو دھمکی دی جاچکی ہے کہ امریکہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرے، اور ہم امریکی فوج کی لاشوں کا ڈھیر لگادیں گے۔ تاہم اب امریکی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اگلے چار یا پانچ گھنٹوں میں کسی بھی امریکی بیس پر حملہ کرسکتا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2tH4yEc
via IFTTT

ہفتہ، 4 جنوری، 2020

ایران سے کشیدگی،امریکا کا بڑا فیصلہ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

واشنگٹن(جی سی این رپورٹ) امریکا نے میدان میں فوج اتارنے کا اعلان کر دیا، امریکی دفاعی حکام نے مزید 3 ہزار فوجی اہلکار مشرق وسطیٰ بھیجنے کے فیصلے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکا نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مزید 3 ہزار فوجی اہلکار مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جائیں گے۔ ممکنہ طور پر ان امریکی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کویت میں ہوگی۔ امریکی دفاعی حکام اس تمام معاملے کی باقاعدہ تصدیق بھی کی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرنے خبردار کیا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ عراقی حزب اللہ ملیشیا امریکی مفادات کے خلاف ایک اور اشتعال انگیز حرکت انجام دے سکتی ہے۔امریکی وزیر دفاع نے عراقی جنگجوئوں کو خبر دار کیا کہ اگر انہوں نے کوئی اور اشتعال انگیز کارروائی کی انہیں بہت پچھتاوا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم مہینوں سے اشتعال انگیزی دیکھ رہے ہیں۔ اگر ہم نئے حملوں کا ہدف امریکا ہے تو ہم اپنے دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم اپنے شہریوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہرمٴْمکن احتیاطی تدابیر اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ایران یا اس کی وفادار ملیشیائیں دوسرے حملے شروع کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا نے ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق کی طرف سے کوئی موثر کارروائی نہیں دیکھی۔ امریکی افواج پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں۔مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوج کی تعداد کم کرنے کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔مارک ایسپر نے کہا اگر واشنگٹن حملوں کی تیاری سے آگاہ ہوجاتا ہے تو وہ امریکی افواج کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/37JZfTd
via IFTTT

ایرانی جنگی طیاروں نے اڑان بھرلی،حالات کشیدہ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

بغداد (جی سی این رپورٹ) ایرانی جنگی طیاروں نے عراقی سرحد کے قریب پروازیں شروع کر دیں، عراقی وزیراعظم تمام صورتحال کے باعث تشویش میں مبتلا، کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کے خدشے کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عراقی خبر رساں اداروں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی جنگی طیاروں نے عراق کی سرحد کے قریب اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ایرانی جنگی طیاروں کی پروازوں کے باعث خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں عراقی وزیراعظم شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ عراقی وزیراعظم نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ خطے میں کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب یہ بتایا جا رہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی قیادت فیصلہ کرے گی کہ امریکے حملے کا کس انداز میں جواب دیا جائے۔ اجلاس میں ایران کی سول اور ملٹری قیادت شرکت کرے گی۔ دوسری جانبؤ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ ایرانی جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے پیچھے چھپے مجرموں سے سخت انتقام لیں گے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مزاحمتی تحریک مزید طاقت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ جبکہ ایران کے وزیر دفاع نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کھلی جارحیت کے تمام مرتکبین سے انتقام لیا جائے گا۔ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا کہ بلا شک اس ہولناک جرم کا جو امریکہ کے سیاہ اور دہشت گردانہ کارناموں اور علاقے اور عراق میں اس کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے بھر پور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2ZND4sc
via IFTTT

آرمی ایکٹ پر صحافی کاسوال،شہباز شریف کاانوکھا جواب (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن(جی سی این رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف کا لندن میں صحافیوں سے سامنا ہوا تو انہوں نےکسی سوال کا جواب نہیں دیا اور وہ صحافیوں کے ہر سوال پر خاموش رہے اور چپ چاپ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات کے بعد جب شہباز شریف سے صحافیوں نے سوالات کیے تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آرمی ایکٹ پر تنقید ہو رہی ہے جس پر انہون نے جواب میں کہا کہ آپ بھی تنقید کریں اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔



from Global Current News https://ift.tt/2MVpePl
via IFTTT

پیر، 30 دسمبر، 2019

2014میں کس نے بغاوت کی کوشش کی جسے جنرل راحیل شریف نے ناکام بنا دیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(اعزاز سید)پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیرالاسلام ستمبر 2014ء میں بغاوت کے لئے پر تول رہے تھے لیکن اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) راحیل شریف نے اسے ناکام بنادیا۔ شجاع نواز نے اپنی نئی کتاب میں نئی خصوصی تفصیلات دینے کے علاوہ پاک امریکا تعلقات اور اندرونی سازشوں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔
کتاب ’’بیٹل فار پاکستان، بیٹریو ایس فرینڈ شپ اینڈ ٹف نیبر ہڈ‘‘ میں رچرڈ اولسن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنرل (ر) ظہیرالاسلام کور کمانڈرز اور ہم خیال فوجی افسران سے گفتگو کر رہے تھے لیکن انہیں آرمی چیف کی حمایت حاصل نہیں ہوئی لہٰذا بغاوت کامیاب نہ ہوسکی۔
رچرڈ اولسن نے یہ تبصرہ 2014ء میں عمران خان کے احتجاجی دھرنے کے تناظر میں کیا۔ 373؍ صفحات پر مشتمل مذکورہ کتاب کے مصنف شجاع نواز سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز مرحوم کے بھائی ہیں۔ اپنی اس تازہ کتاب میں شجاع نواز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکیوں کے لئے سابق آئی ایسآئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا سیدھا نشانہ باز انتہائی قوم پرست جنرل ہے جو جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے اصرار پر انٹیلی جنس کی دنیا میں آیا۔ وہ ایک فعالیت پسند اور ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ تھے جس نے اس کے آپریشنز کو حقیقتاً اپنی مرضی سے وسعت دی۔ پاکستان میں امریکی کارروائیوں اور ان کے کارندوں کے بارے میں معلومات اور اطلاعات تک زیادہ دسترس طلب کی۔
شجاع نواز کے مطابق جنرل شجاع پاشا امریکی نگرانی کا بڑاہدف رہے۔ بیرون ملک دوران سفر انہیں تلاش کیا جاتا رہا۔ کتاب میں اس حوالے سے تفصیلی ذکر موجود ہے۔ جنرل شجاع پاشا کے دور میں تین پاک امریکا فیوژن سیل بند کئے گئے۔ ایک نامعلوم امریکی افسرکاحوالہ دیتے ہوئے مصنف نے پاکستان کے اندر امریکی انٹیلی جنس سرویلنس کے موضوع کو بھی چھیڑا اور کہا کہ امریکا کی پاکستان کے کئی اداروں تک رسائی تھی۔
جنرل شجاع پاشا کے بعد آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کو ملک کے مقامی ایشوز کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا زیادہ تر وقت 2013ء کے عام انتخابات کے بعد سیاسی بحران میں گزرا۔ شجاع پاشا اور ظہیرالاسلام دونوں کے نام اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گلی کوچوں میں ہو نے والی مخالفت سے جوڑے جاتے ہیں۔ گو کہ اس کا کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔ ظہیرالاسلام آئی ایس آئی کے ونگز یا ڈائریکٹوریٹس کے بھی سربراہ رہے اور کور کمانڈر کی حیثیت سے کراچی کی ہنگامہ خیز سیاست میں بھی رہے۔ واضح رہےکہ ظہیرالاسلام اور احمد شجاع پاشا نے سروس میں اپنے کردار کے حوالےسے کوئی مؤقف نہیں دیا۔
شجاع نواز کا کہنا ہے کہ شجاع پاشا کے بعد ظہیرالاسلام کی بھی امریکا کی طرف سے نگرانی جاری رہی۔آئی ایس آئی کے ایک سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) رضوان اختر امریکی تربیت یافتہ افسر تھے جن کے اپنے امریکی ہم منصبوں سے خوشگوار تعلقات تھے تاہم بات کرنے والوں پر اپنا تاثر چھوڑنے کے حوالے سے انہیں جدوجہد کرنا پڑتی تھی۔ خصوصاً ایسے موقع پرجب افغان جنگ گفتگو کاموضوع ہو۔
ایک امریکی افسر کے مطابق افغان مفاہمت کے موضوع پر گفتگو میں رضوان اختر افغان طالبان کمانڈرز کے نام بھول گئے۔ امریکیوں کی جانب سے انہیں تنقید کابھی سامنا ہوتا۔ وہ ایک دستیاب ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تھے۔ کراچی میں اکثر دکھائی دیتے جہاں وہ ڈائریکٹر جنرل رینجرز بھی تعینات رہے۔
شجاع نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر میں آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر کو آگاہ کئے بغیرکراچی آپریشن کا چارج سنبھال لیا تھا۔ اپنی عام دستیابی کی حکمت عملی کےباعث وہ آئی ایس آئی اور حتی کہ فوج میں غیر مقبول ہوگئے۔
رضوان اختر کی آئی ایس آئی اور بعد ازاں فوج سے اخراج کی تفصیلات بتاتے ہوئے شجاع نواز کے مطابق رضوان اختر آرمی چیف جنرل باجوہ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے اور انہیں استعفی دے کر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینا پڑی۔ ان کی جگہ امریکی تربیت یافتہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے لی۔ وہ کراچی کے بڑے متحرک کور کمانڈر رہے اور امریکی وار کالج کارلائل سے گریجویٹ ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2snfKWf
via IFTTT

دس سالہ بچے سے زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) مانسہرہ پولیس نے10سالہ بچےکو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم قاری شمس الدین کو گرفتار کرلیا، ملزم 23 دسمبر سے روپوش تھا، ملزم کو سابق اراکین اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور محمد اقبال نے پولیس کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلڑہ کی پولیس نے مدرسے میں10سالہ معصوم پھول کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے والے درندہ و شیطان صفت ملزم قاری شمس الدین کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سابق اراکین اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور محمد اقبال نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم 23 دسمبر سے روپوش تھا۔ ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا ہے کہ مدرسے میں 10 سالہ بچے سے زیادتی میں ملوث مبینہ پانچ معاون ملزمان گرفتار کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

10سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانےوالا درندہ ملزم قاری شمس الدین گرفتار

جبکہ غیر رجسٹرڈ مدرسے کو سیل بھی کردیا گیا ہے۔دوسری جانب 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں طالبعلم پر جنسی زیادتی اور تشدد ثابت ہوگیا ہے، رپورٹ کے مطابق بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بچے کی دائیں اور بائیں کہنی پر بھی زخم کے نشانات ہیں اور بچے کی آنکھ میں سوجن اور خون کے نشانات بھی ہیں۔ یاد رہے مانسہرہ کے گاؤں ٹھاکرا میرا میں ایک مدرسے میں پڑھنے والے دس سالہ بچے کو اس مدرسے میں پڑھانے والے معلم شمس الدین اور تین دیگر نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔مدرسے کے قاری نے 10 سالہ بچے کے ساتھ 100 مرتبہ سے زائد زیادتی کا نشانہ بنایا،درد کے باعث بچے کی آنکھوں سے آنسووں کے بعد خون رسنے لگا۔ بچے کو ایوب میڈیکل کیمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جاررہی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2rDkCWG
via IFTTT

منگل، 19 نومبر، 2019

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے کتنا ٹیکس دیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےفل کورٹ بینچ نےجسٹس قاضی فائز عیسٰی اور دیگر کی جانب سے صدارتی ریفرنس کے خلاف آئینی درخواستوں کی سماعت کی۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی قانونی ٹیم کےرکن بابر ستار نے دلائل دیتے ہوئے کہا انکم ٹیکس قانون کےمطابق خود کفیل بیوی بچوں کے اثاثےظاہر کرنے کی کوئی شرط نہیں، ٹیکس فارم میں اپنے طور پر تبدیلی ممکن نہیں۔دوران سماعت جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہم یہاں ویلتھ اسٹیٹمنٹ فارم دیکھنے نہیں بیٹھے، بنیادی سوال یہ ہے کہ رقم کہاں سےآئی؟ بابر ستارنے جواب دیا کہ سارا معاملہ ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا ہے۔اس موقع پر جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیا کہ کیا قانون کےتحت وہ اثاثےظاہر کرنے کے پابند نہیں؟ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ جو اثاثے آپ کے نہیں آپ اسے کیسے ظاہر کرسکتے ہیں؟جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ الزام یہ ہے کہ شاید منی لانڈرنگ کےذریعے اثاثے بنائے گئے۔اس پر بابر ستار ایڈوکیٹ نے جواب دیا کہ بغیر شواہد الزامات لگائےگئے، صدر مملکت کے پاس ایسا کون سا مواد تھا؟جسٹس منصورعلی شاہ کےاستفسار پر بابر ستار نے بتایا کہ ان کے مؤکل کو کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا پھر تو بات ہی ختم ہوگئی۔جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی بیوی تو وزیر اعظم عمران خان کی طرح مالی طور پر خود مختار ہیں اور کیا انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ ٹیکس ادا نہیں کیا؟ اس پر بابر ستار نے عدالت کو بتایا کہ ایسا ہی ہے ۔ کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔



from Global Current News https://ift.tt/2Qxgphe
via IFTTT