![](https://static01.nyt.com/images/2019/05/21/opinion/21Boyagoda/21Boyagoda-mediumThreeByTwo440.jpg)
By RANDY BOYAGODA from NYT Opinion https://nyti.ms/2IKWYxz
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے ایک اور رکن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ ذرائع ابلاغ یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔دستاویز کے مطابق نیب نے سیکریٹری اطلاعات سے تحریری سوال میں استفسار کیا کہ یوسف بیگ مرزا 3 ادوار میں مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کیسے تعینات ہوئے؟اس کے علاوہ نیب نے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا، اس کے ساتھ ہی نیب نے یوسف بیگ مرزا کو بار بار ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے والی کمیٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔خیال رہے کہ نیب تحقیقات کررہا ہے کہ یوسف بیگ مرزا 1998، 2003 اور 2010 میں کس طریقہ کار کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے۔دستاویزات کے مطابق یوسف بیگ مرزا پر 2 ارب روپے سے زائد خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جبکہ نیب نے 1998 اور 2014 کے درمیان یوسف بیگ مرزا کو دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔واضح رہے کہ نیب نے یوسف بیگ مرزا سے متعلق معلومات سیکریٹری وزارت اطلاعات سے طلب کی ہیں۔12 دسمبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے اپنی میڈیا ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یوسف بیگ مرزا کو معاونِ خصوصی برائے امورِ ذرائع ابلاغ (میڈیا) مقرر کیا تھا، جو اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ذرائع ابلاغ افتخار درانی کے ہوتے ہوئے یوسف بیگ مرزا کی غیر متوقع تعیناتی نے پارٹی کے کچھ وزرا کو بھی حیران کیا تھا۔خیال رہے کہ یوسف بیگ مرزا اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدور جنرل (ر) پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دورِ حکومت میں سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے۔یاد رہے کہ نیب آمدن سے زائد اثاثے، پاناما پیپز میں آف شور کمپنی کے ظاہر ہونے اور ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے خلاف تحقیقات کررہا ہے اور انہیں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کیس میں خود وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں، جن میں عاطف خان، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق مشیر بابر اعوان بھی شامل ہیں، کے خلاف بھی مختلف کیسز میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔
The post قومی احتساب بیورو نے وزیراعظم عمران خان کے اہم مشیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا appeared first on Global Current News.
لاہور(جی سی این رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کےرہنما چودھری نثار علی خان اگلے ہفتہ رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔چودھری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کا حلف اٹھانے کا فیصلہ بلاوجہ نہیں، اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تو چودھری نثار وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔
The post چودھری نثار علی خان کو بہت بڑی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان appeared first on Global Current News.
نیویارک(جی سی این رپورٹ) امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خلاف ‘ویلٹر ویٹ’ ٹائٹل فائٹ جیت لی۔فائٹ کے پہلے راؤنڈ کا آغاز کرافورڈ کے جارحانہ مکوں کی بارش سے ہوا اور انہوں نے 8-10 کی برتری حاصل کی جب کہ دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر کرافورڈ نے باکسر عامر پر 9-10 کی برتری حاصل کی۔تیسرے راؤنڈ میں باکسر عامر خان نے بہترین فائٹ کی اور رنگ میں ایک بار پھر واپسی کرتے ہوئے 9-10 کی برتری حاصل کی۔
بعدازاں کرافورڈ نے عامر خان کے خلاف پانچویں راؤنڈ میں شاندار فائٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائٹ کا اختتام 46-48 کی برتری سے کیا۔کرافورڈ اور عامر خان کے درمیان فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ختم ہوئی جس میں کرافورڈ نے عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا اور یوں اپنے کیرئیر کی 35ویں فتح حاصل کی۔فائٹ جیتنے کے بعد کرافورڈ نے آئی بی ایف کے ویلٹر ویٹ چیمپین ایرل اسپینس کو چیلنج کردیا اور کہا کہ اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔دوسری جانب باکسر عامر خان نے اپنے مداحوں سے معذرت کی اور بتایا کہ ‘فائٹ دلچسپ رہی لیکن انہیں پیٹ اور بیلٹ کے نیچے مکے لگے جس سے کافی درد ہوا’۔
The post باکسر عامر خان کے مداحوں کیلئے بری خبرآگئی appeared first on Global Current News.
اسلام آباد (جی سی این رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان گورنر پنجاب چودھری سرور سے طویل غیر ملکی دورے کے باعث ناراض ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے گورنر سے ملاقات بھی نہیں کی۔انتہائی گرم سیاسی ماحول میں گورنر پنجاب چودھری سرور امریکہ اور کینیڈا کے طویل دورے پر چلے گئے جس کی وجہ سے عمران خان ان سے ناراض ہوگئے۔ چودھری سرور نے واپس آ کر وزیر اعظم سے ملاقات کی کوشش کی لیکن انہوں نے ملاقات سے انکار کردیا بلکہ ان کی جگہ نعیم الحق نے گورنر سے ملاقات کی ۔نعیم الحق نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں انہیں خصوصی ٹاسک دیا۔ نعیم الحق نے چودھری سرور کو وزیر اعظم کا پیغام دیا کہ وہ اپنی پرفارمنس کو بہتر کریں اور پی ٹی آئی کے اتحادیوں کے ساتھ معاملات بہتر بنائیں۔ چودھری سرور کو کہا گیا ہے کہ بالخصوص پرویز الٰہی کے ساتھ معاملات ٹھیک کیے جائیں ۔
The post وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب سے کیوں ناراض؟کیا انتہائی قدم اٹھا لیا؟ appeared first on Global Current News.
ملتان( جی سی این رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے 3 بار استعفیٰ دینے کی کوشش کی لیکن روک لیا گیا ، چوتھی بار ان کا استعفیٰ قبول کر لیا جائے گا، اگرعمران خان کوصدربننے کی یقین دہانی کرادی جائے تووہ آج ہی اسمبلیاں توڑدیں گے ، انہیں آئین ، پارلیمنٹ اورعوام سے کوئی دلچسپی نہیں ، جوحالات پیدا ہوچکے ہیں 4ماہ بعد خود ہی استعفیٰ دے جائیں گے ، اصل تحریک انصاف بکھرچکی ہے ، 90 فیصد کابینہ عمران خان کوپسند نہیں کرتی ، یہ کسی اور کی کابینہ ہے ؟، علیمہ باجی اورعامرکیانی عمران خان کے فرنٹ مین ہیں ، ملک میں اصل تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ، اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کی تبدیلیاں عجیب و غریب ہیں ، آدھی کابینہ تبدیل ہوگئی ہے، آدھے ٹیکنوکریٹس آ چکے ہیں، پی پی پی اور ق لیگ نے جنہیں مسترد کیا تھا وہ آج کابینہ کا نیا چہرہ ہیں، جس کو عمران خان پسند نہیں کرتے ان کو کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے،شفقت محمود،عارف علوی ،جہانگیرترین، اسد عمر اور شاہ محمود کو کہا تھا انکا جو حشر ہو گا وہی تحریک انصاف کا ہوگا، تحریک انصاف نوجوانوں کے لئےتازہ ہوا کا جھونکا تھی لیکن انہیں دھوکہ دیا گیا، عمران خان کی حیثیت شوکت عزیز جیسی ہو گئی ہے، عامر کیانی نے میڈیسن کمپنیوں سے ملی بھگت کی ،عمران خان ان الزامات سے الگ نہیں ہوسکتے ،کہتے تھے عمران خان کی وجہ سے بارش اور برف باری زیادہ ہوئی ہے،فصلوں اور گھروں کی تباہی بھی عمران خان کی وجہ سے ہوئی ہوگی ،حفیظ شیخ آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، خلائی مخلوق سیاست دانوں کو اقتدار و اختیار دینا ہی نہیں چاہتی،عمران کا سارا کچھ لندن میں ہے،عمران خان پارلیمنٹ میں جانا پسند ہی نہیں کرتے،نواز شریف کو گرانے کے لیے جو کھیل کھیلا گیا وہ گلے پڑ گیا ہے ۔
The post وزیراعظم عمران خان تین بار ۔۔۔جاوید ہاشمی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا؟ appeared first on Global Current News.
میکسیکو سٹی (جی سی این رپورٹ)میکسیکو کی ریاست ویرکروز میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔میکسیکن حکام کے مطابق تقریب میں فائرنگ کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ البیکے نامی شخص تھا جو کہ منا ٹٹلن میں ایک کلب کا مالک ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی مصدقہ وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
The post تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ جو وزراء کارکردگی نہیں دکھا رہے انہیں گھر بجھوانے کی تیاری کریں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے کے حوالے سے روڈ میپ دیا اور صوبائی وزراء کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب اہم صوبہ ہے، کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی پی ٹی آئی سے بہت توقعات ہیں، ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پولیس اصلاحات کے بارے میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہی حاصل کی اور انہیں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے اورکزئی ایجنسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنی ٹیم پر نظر رکھیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو وزیر بھی کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے تبدیل کر دوں گا، اچھا کپتان وہی ہوتا ہے جو صورت حال کے مطابق اپنے کھلاڑیوں کی پوزیشن تبدیل کرتا رہتا ہے اور ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کرتا ہے۔
The post وزیراعظم عمران نے عثمان بزدار کو کیا ہدایات دیدیں،صوبائی کابینہ میں ہلچل appeared first on Global Current News.
راولپنڈی(جی سی این رپورٹ)راولپنڈی کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لیے دینی تعلیم کی درسگاہ کا افتتاح کردیا گیا,صادق آباد میں خواجہ سراؤں کے لیے مدرسہ کا افتتاح جوائنٹ سیکرٹری پاکستان پیس کونسل قاری امجد علی اسلام نے کیا،تقریب میں کثیر تعداد میں خواجہ سراؤں نے شرکت کی۔مدرسہ میں بیس سے زائد خواجہ سرا ئوں نے داخلہ لے لیا ہے اور اس میں ڈیڑھ سو کے قریب خواجہ سراؤں کی گنجائش ہے، اس درسگاہ میں تین اساتذہ خواجہ سراؤں کو دینی تعلیمات سے روشناس کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری امجد علی اسلام،مولانا زاہد اور مفتی عبدالواجد نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ آج راولپنڈی کی تاریخ میں ان لوگوں کے لیے مدرسہ قائم کیا گیا جنہیں معاشرے میں لوگ کوئی اہمیت نہیں دیتے ۔ہم خواجہ سرا شکیل عرف سونو کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کوششوں اور محنتوں سے یہ مدرسہ قائم ہوا۔
The post راولپنڈی میں خواجہ سرائوں کیلئے ایسا کام ہو گیا کہ تاریخ رقم۔۔ appeared first on Global Current News.
نئی دہلی(جی سی این رپورٹ)بالی ووڈ کی ‘چھما چھما’ گرل اور حال ہی میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کرنیوالی ارمیلا ماٹونڈکر نے پہلی بار انتخابی مہم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران خطاب میں ارمیلا نے کہا مودی پر سوانح حیات نہیں بلکہ کامیڈی فلم بنائی جانی چاہیے تھی۔ نریندر مودی نے ایسا کوئی کارنامہ سر انجام نہیں دیا جو ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی۔ان کی کارکردگی انتہائی بدتر ہے،ملک میں غربت اور فرقہ پرستی میں اضافہ ہوا،نریندر مودی کی زندگی پر فلم بنانا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ارمیلا ماٹونڈکر نے کہا بھارتی وزیر اعظم کی زندگی پر فلم بنانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کی زندگی پر حال ہی میں ‘پی ایم نریندر مودی’ نامی فلم بنائی گئی تھی، جس پر بھارتی الیکشن کمیشن نے پابندی لگادی۔
The post ارمیلا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں کیا کہہ دیا؟ appeared first on Global Current News.
نئی دہلی(جی سی این رپورٹ)بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں جیلر نے مسلمان قیدی پر زبردستی ہندو مذہب قبول کرنے کیلئے بہیمانہ تشدد کیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی کی تہاڑ جیل میں شبیر نبیر نامی مسلم قیدی پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے زبردستی ہندو مذہب قبول کرانے کیلئے تشدد کیا اور اس کی پشت پر ’اوم‘ (ہندو بت کانام)لکھ دیا۔قیدی شبیر نبیر کے اہلخانہ نے کارکردومہ کورٹ میں جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا اور جیل میں قید شبیر کی جان کو لاحق خدشے کا بھی اظہار کیا۔قیدی شبیر نبیر کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے بتایا کہ کھانا پکانے کیلئے اس کی بیرک میں موجود چولہا صحیح سے نہیں جل رہا تھا جس کی شکایت اس نے جیلر سے کی تو جیلر نے ساتھیوں کیساتھ ملکر تشدد کیا،مارنے کے بعد سپرنٹنڈنٹ نے لوہے کی گرم سلاخ سے پشت پر اوم داغ دیا جبکہ اسے دو دن بھوکا بھی رکھا، جیلر نے زبردستی ہندو مذہب قبول کرنے پر زور دیا۔قیدی نے عدالت کے روبرو دہکتی ہوئی سلاخ سے لکھالفظ ’اوم‘ بھی دکھایا۔عدالت نے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قیدی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا اور قیدی کو متعلقہ جیلر کی نگرانی سے نکال دیااور تہاڑجیل حکام کومسلمان قیدیوں کی حفاظت یقینی بنانے کاحکم دیدیا۔
The post بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ،جیل میں مسلمان قیدی کیساتھ کیا گیا؟ appeared first on Global Current News.
جنرل ضیاء پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ افغانیوں کو پاکستان لایا جن کے ساتھ ہیروئین اور کلاشنکوف کلچر آیا ۔۔۔۔۔۔کیا واقعی؟ ۔۔۔۔۔ آئیے آج اس پر بات کرتے ہیں۔کچھ باتیں سمجھنے کی کوشش کریں۔
افغانی پاکستان کیوں آئے تھے؟روس کے افغانستان پر حملے کی وجہ سے۔اور روس کو اس حملے کی دعوت کس نے دی تھی؟یہ دعوت جنرل ضیاء نے نہیں بلکہ ان سرخوں نے دی تھی جو آج بھی افغانیوں کو واپس بھیجنے کے خلاف ہیں۔انہی افغانیوں کے ساتھ پاکستان میں روسی کلاشنکوف اور ہیروئن آئی۔روسی حملے سے پہلے افغانستان میں ہیروئین کی پیدوار کو افغانستان کا حکمران خاندان کنٹرول کرتا تھا اور نسبتاً محدود تھی۔ لیکن روسی حملے کے بعد جب مرکزی حکومت ختم ہوئی تو تمام وارلارڈز نے افیون کی کاشت خود شروع کر دی جس کےنتیجے میں افغانستان دنیا میں سب سے زیادہ افیون پیدا کرنے والا ملک بن گیا۔ظاہر ہے اس افیون کی کھپت افغانستان میں تو ممکن نہ تھی۔ایران میں فوری اور سخت سزائیں دی جاتی تھیں۔ دوسری طرف روس تھا جہاں سے حملہ جاری تھا۔ گو کہ اس کے باؤجود روس میں افیون کی بہت بڑی مقدار کھپائی گئی۔تب ایک پاکستان ہی بچتا تھا جس کی افغانستان کے ساتھ سب سے لمبی اور پیچیدہ سرحد ہے جسکی اس وقت کوئی نگرانی موجود نہیں تھی۔افغانیوں اور ہیروئن کو روکا کیوں نہیں گیا؟پاک افغان سرحد دنیا کی سب سے پیچیدہ اور مشکل سرحد ہے۔ اس کا ایک بہت بڑا حصہ ان قبائیلی علاقوں پر مشتمل جہاں بہت سے گاؤں ایسے ہیں جو آدھے افغانستان اور آدھے پاکستان میں ہیں۔2005ء سے پہلے کبھی پاک فوج اس قبائیلی پٹی اور ان سرحدوں پر تعینات ہی نہیں ہوئی تھی۔اس لیے نہ وہاں سے افغانیوں کی نقل و حمل کو روکا جا سکتا تھا اور نہ ہی ان کے ساتھ آنے والی ہیروئین اور کلاشنکوف کو۔آج پاکستان کی کم از کم دو سے ڈھائی لاکھ فوج پاک افغان سرحد پر تعئنات ہے اس کے باؤجود اس 2200 کلومیٹر لمبی سرحد کی مکمل نگرانی نہیں ہو پارہی اس لیے مجبوراً پاک فوج اب اس سرحد پر باڑ لگا رہی ہے۔اب تھوڑی کلچر کی بات کرتے ہیں۔میں خود ایک قبائیلی ہوں۔ آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ ہیروئن کی سمگلنگ میں قبائیلی ملوث ہیں اور سب سے زیادہ اسلحہ بھی قبائل کے پاس ہے۔لیکن شائد آپ یہ سن کر حیران ہوں کہ پاکستان میں سب سے کم ہیروئین پینے والے قبائیلی ہیں۔ بلکہ کم از کم مجھے آج تک ایک بھی قبائیلی ہیروئنچی نہیں ملا۔کلاشنکوف تو کیا ان کے پاس گھروں میں راکٹ لانچر تک موجود ہیں۔ لیکن دہشت گردوں کی آمد سے پہلے غالباً پاکستان بھر میں قتل اور چوری کی سب سے کم وارداتیں قبائل میں ہوتی تھیں۔کیوں؟سادہ سی بات ہے۔ وہاں جرگے کی مدد سے تیز رفتار انصاف کا نظام رائج ہے بس۔کلاشنکوف کلچر سے اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ ضیاء نے پاکستانیوں میں کلاشنکوف تقسیم کی جس کے بعد وہ ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے تو اس سے زیادہ بودی اور مضحکہ خیز بات کوئی اور نہ ہوگی۔درحقیقت پاکستان میں انصاف ناپید ہے۔ جس کی وجہ سے بےخوف قتال و فساد عام ہے اور اس کے لیے انکو کسی کلاشنکوف کی بھی ضرورت نہیں۔ جو کچھ ان کے ہاتھ لگتا ہے یہ کر گزرتے ہیں۔ایک اہم ترین بات اور ۔۔اگر پھر بھی ضیاء ہی ذمہ دار تھا تو اس کے بعد ان 27 سالوں میں افغانیوں، ہیروئین اور کلاشنکوف کو روکنے کے لیے کیا کیا گیا؟؟بلکہ حالت یہ ہے کہ جو کیا جا رہا ہے اس کے راستے میں بھی روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔پاک فوج افغانیوں کو واپس بھیجنا چاہتی ہے۔ جے یو آئی، اے این پی اور اچکزئی مخالف۔پاک فوج سرحد پر باڑ لگانا چاہتی ہے۔ جے یو آئی، اے این پی اور اچکزئی مخالف۔لیکن ڈھٹائی کا عالم یہ ہے کہ صرف چند دن پہلے پاکستان میں سرخوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت اے این پی کے لیڈر غلام بلور نے ایک بار پھر تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ ” آمریت نے ہمیں ہیروئین اور کلاشنکوف کلچر دیا ” ۔۔یہ وہی سرخے ہیں جن کی دعوت پر روس نے افغانستان پر چڑھائی کی تھی اور جس کے نیتجے میں یہ سب کچھ ہوا۔جن دنوں جونیجو جنرل ضیاء کی محنت کا کریڈٹ لینے کے چکر میں روس سے معاہدہ کرنے کو بے تاب تھا انہی دنوں جنرل موصوف نے کہا تھا کہ ” مجاہدین کی حکومت تسلیم کروائے بغیر روس سے یہ معاہدہ نہ کرو ورنہ افغانستان میں حکومت کے حصول کے لیے یہ سارے آپس میں لڑ پڑینگے نتیجے پاکستان میں پناہ لینے والے اٖفغانی یہیں رہ جائنگے” ۔۔اس وقت کی جمہوری بالشتیوں نے ضیاء کی بات پر کان نہیں دھرے اور بعد میں بلکل وہی ہوا جسکا اندیشہ جنرل ضیاء نے ظاہر کیا تھا۔اور ایک آخری بات۔ جتنے افغانی پاکستان آئے تھے اتنے ہی ایران بھی گئے تھے۔ دونوں ممالک نے انسانی ہمدردی کی بنا پر انکو پناہ دی تھی تاکہ انکی جانیں بچ سکیں۔ایران نے آخر کیسے ان کو سنبھالا؟حقائق جانے بغیر کچھ رٹے رٹائے جملے دہرا کر درحقیقت ہم جنرل ضیاء کے ساتھ تاریخی بے انصافی کر رہے ہیں۔
The post جنرل ضیا پر افغانیوں ،ہیروئن اور کلاشنکوف لانے کا الزام،حقیقت کیا ہے؟ appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی سے عمران خان خطرناک گلی میں گھس رہے ہیں ،انہیں سخت صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا،اسد عمر کو ہٹانااپوزیشن کاموقف درست ہونے کاثبوت ہے،عمران خان نے حفیظ شیخ کومشیر خزانہ بناکرپیپلزپارٹی کی پالیسی کو تسلیم کیا ہے ، چودھری نثاراورغلام سرور ایک پارٹی میں چل ہی نہیں سکتے ، کابینہ میں تبدیلی کے معاملے پر خورشید شاہ نے ردعمل میں کہا کہ عمران خان نے آج تک پارلیمنٹ کو تسلیم ہی نہیں کیا،پارلیمنٹ کے نام پرعمران خان نے ووٹ لیکرعوام کو دھو کہ دیا ،موجودہ حالات میں حفیظ شیخ نےیہ چیلنج کیسے قبول کیا ،شاید وہ ڈلیور کرنے کی پوزیشن میں ہوں ،غیرمنتخب لوگوں کو کابینہ میں لانے سے منتخب لوگوں کوتکلیف ہوئی ،صحافی نے خورشید شاہ سے صحافی سے سوال کیا کہ چودھری نثار کو لانے کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے؟ اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ چودھری نثار کے کردار اور سیاست کو جانتا ہوں وہ ن لیگ میں رہ کر پی ٹی آئی کاحصہ بننے جیسی حرکت نہیں کرسکتے۔
The post میں چودھری نثار علی خان کو اچھی طرح جانتے ہوں،وہ یہ کام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خورشید شاہ کا بڑا دعویٰ appeared first on Global Current News.
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس نے ایک اعلامیے میں 18 مفرور قیدیوں کی تلاش میں عوام سے مدد کی اپیل بھی کی ہے اور درست اطلاع دینے پر مجم...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL