اتوار، 21 اپریل، 2019

ارمیلا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں کیا کہہ دیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئی دہلی(جی سی این رپورٹ)بالی ووڈ کی ‘چھما چھما’ گرل اور حال ہی میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کرنیوالی ارمیلا ماٹونڈکر نے پہلی بار انتخابی مہم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران خطاب میں ارمیلا نے کہا مودی پر سوانح حیات نہیں بلکہ کامیڈی فلم بنائی جانی چاہیے تھی۔ نریندر مودی نے ایسا کوئی کارنامہ سر انجام نہیں دیا جو ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی۔ان کی کارکردگی انتہائی بدتر ہے،ملک میں غربت اور فرقہ پرستی میں اضافہ ہوا،نریندر مودی کی زندگی پر فلم بنانا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ارمیلا ماٹونڈکر نے کہا بھارتی وزیر اعظم کی زندگی پر فلم بنانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کی زندگی پر حال ہی میں ‘پی ایم نریندر مودی’ نامی فلم بنائی گئی تھی، جس پر بھارتی الیکشن کمیشن نے پابندی لگادی۔

The post ارمیلا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں کیا کہہ دیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Gwou0m
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔