لاہور(جی سی این رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کےرہنما چودھری نثار علی خان اگلے ہفتہ رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔چودھری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کا حلف اٹھانے کا فیصلہ بلاوجہ نہیں، اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تو چودھری نثار وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔
The post چودھری نثار علی خان کو بہت بڑی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2ILNDpk
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔