اتوار، 21 اپریل، 2019

وزیراعظم عمران خان تین بار ۔۔۔جاوید ہاشمی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ملتان( جی سی این رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے 3 بار استعفیٰ دینے کی کوشش کی لیکن روک لیا گیا ، چوتھی بار ان کا استعفیٰ قبول کر لیا جائے گا، اگرعمران خان کوصدربننے کی یقین دہانی کرادی جائے تووہ آج ہی اسمبلیاں توڑدیں گے ، انہیں آئین ، پارلیمنٹ اورعوام سے کوئی دلچسپی نہیں ، جوحالات پیدا ہوچکے ہیں 4ماہ بعد خود ہی استعفیٰ دے جائیں گے ، اصل تحریک انصاف بکھرچکی ہے ، 90 فیصد کابینہ عمران خان کوپسند نہیں کرتی ، یہ کسی اور کی کابینہ ہے ؟، علیمہ باجی اورعامرکیانی عمران خان کے فرنٹ مین ہیں ، ملک میں اصل تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ، اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کی تبدیلیاں عجیب و غریب ہیں ، آدھی کابینہ تبدیل ہوگئی ہے، آدھے ٹیکنوکریٹس آ چکے ہیں، پی پی پی اور ق لیگ نے جنہیں مسترد کیا تھا وہ آج کابینہ کا نیا چہرہ ہیں، جس کو عمران خان پسند نہیں کرتے ان کو کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے،شفقت محمود،عارف علوی ،جہانگیرترین، اسد عمر اور شاہ محمود کو کہا تھا انکا جو حشر ہو گا وہی تحریک انصاف کا ہوگا، تحریک انصاف نوجوانوں کے لئےتازہ ہوا کا جھونکا تھی لیکن انہیں دھوکہ دیا گیا، عمران خان کی حیثیت شوکت عزیز جیسی ہو گئی ہے، عامر کیانی نے میڈیسن کمپنیوں سے ملی بھگت کی ،عمران خان ان الزامات سے الگ نہیں ہوسکتے ،کہتے تھے عمران خان کی وجہ سے بارش اور برف باری زیادہ ہوئی ہے،فصلوں اور گھروں کی تباہی بھی عمران خان کی وجہ سے ہوئی ہوگی ،حفیظ شیخ آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، خلائی مخلوق سیاست دانوں کو اقتدار و اختیار دینا ہی نہیں چاہتی،عمران کا سارا کچھ لندن میں ہے،عمران خان پارلیمنٹ میں جانا پسند ہی نہیں کرتے،نواز شریف کو گرانے کے لیے جو کھیل کھیلا گیا وہ گلے پڑ گیا ہے ۔

The post وزیراعظم عمران خان تین بار ۔۔۔جاوید ہاشمی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2IKkpHq
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔