اتوار، 21 اپریل، 2019

وزیراعظم عمران نے عثمان بزدار کو کیا ہدایات دیدیں،صوبائی کابینہ میں ہلچل (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ جو وزراء کارکردگی نہیں دکھا رہے انہیں گھر بجھوانے کی تیاری کریں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے کے حوالے سے روڈ میپ دیا اور صوبائی وزراء کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب اہم صوبہ ہے، کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی پی ٹی آئی سے بہت توقعات ہیں، ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پولیس اصلاحات کے بارے میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہی حاصل کی اور انہیں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے اورکزئی ایجنسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنی ٹیم پر نظر رکھیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو وزیر بھی کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے تبدیل کر دوں گا، اچھا کپتان وہی ہوتا ہے جو صورت حال کے مطابق اپنے کھلاڑیوں کی پوزیشن تبدیل کرتا رہتا ہے اور ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کرتا ہے۔

The post وزیراعظم عمران نے عثمان بزدار کو کیا ہدایات دیدیں،صوبائی کابینہ میں ہلچل appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2GxIGyL
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔