اتوار، 21 اپریل، 2019

بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ،جیل میں مسلمان قیدی کیساتھ کیا گیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئی دہلی(جی سی این رپورٹ)بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں جیلر نے مسلمان قیدی پر زبردستی ہندو مذہب قبول کرنے کیلئے بہیمانہ تشدد کیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی کی تہاڑ جیل میں شبیر نبیر نامی مسلم قیدی پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے زبردستی ہندو مذہب قبول کرانے کیلئے تشدد کیا اور اس کی پشت پر ’اوم‘ (ہندو بت کانام)لکھ دیا۔قیدی شبیر نبیر کے اہلخانہ نے کارکردومہ کورٹ میں جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا اور جیل میں قید شبیر کی جان کو لاحق خدشے کا بھی اظہار کیا۔قیدی شبیر نبیر کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے بتایا کہ کھانا پکانے کیلئے اس کی بیرک میں موجود چولہا صحیح سے نہیں جل رہا تھا جس کی شکایت اس نے جیلر سے کی تو جیلر نے ساتھیوں کیساتھ ملکر تشدد کیا،مارنے کے بعد سپرنٹنڈنٹ نے لوہے کی گرم سلاخ سے پشت پر اوم داغ دیا جبکہ اسے دو دن بھوکا بھی رکھا، جیلر نے زبردستی ہندو مذہب قبول کرنے پر زور دیا۔قیدی نے عدالت کے روبرو دہکتی ہوئی سلاخ سے لکھالفظ ’اوم‘ بھی دکھایا۔عدالت نے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قیدی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا اور قیدی کو متعلقہ جیلر کی نگرانی سے نکال دیااور تہاڑجیل حکام کومسلمان قیدیوں کی حفاظت یقینی بنانے کاحکم دیدیا۔

The post بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ،جیل میں مسلمان قیدی کیساتھ کیا گیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2ILk1bu
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔