اتوار، 21 اپریل، 2019

قومی احتساب بیورو نے وزیراعظم عمران خان کے اہم مشیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے ایک اور رکن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ ذرائع ابلاغ یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔دستاویز کے مطابق نیب نے سیکریٹری اطلاعات سے تحریری سوال میں استفسار کیا کہ یوسف بیگ مرزا 3 ادوار میں مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کیسے تعینات ہوئے؟اس کے علاوہ نیب نے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا، اس کے ساتھ ہی نیب نے یوسف بیگ مرزا کو بار بار ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے والی کمیٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔خیال رہے کہ نیب تحقیقات کررہا ہے کہ یوسف بیگ مرزا 1998، 2003 اور 2010 میں کس طریقہ کار کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے۔دستاویزات کے مطابق یوسف بیگ مرزا پر 2 ارب روپے سے زائد خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جبکہ نیب نے 1998 اور 2014 کے درمیان یوسف بیگ مرزا کو دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔واضح رہے کہ نیب نے یوسف بیگ مرزا سے متعلق معلومات سیکریٹری وزارت اطلاعات سے طلب کی ہیں۔12 دسمبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے اپنی میڈیا ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یوسف بیگ مرزا کو معاونِ خصوصی برائے امورِ ذرائع ابلاغ (میڈیا) مقرر کیا تھا، جو اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ذرائع ابلاغ افتخار درانی کے ہوتے ہوئے یوسف بیگ مرزا کی غیر متوقع تعیناتی نے پارٹی کے کچھ وزرا کو بھی حیران کیا تھا۔خیال رہے کہ یوسف بیگ مرزا اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدور جنرل (ر) پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دورِ حکومت میں سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے۔یاد رہے کہ نیب آمدن سے زائد اثاثے، پاناما پیپز میں آف شور کمپنی کے ظاہر ہونے اور ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے خلاف تحقیقات کررہا ہے اور انہیں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کیس میں خود وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں، جن میں عاطف خان، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق مشیر بابر اعوان بھی شامل ہیں، کے خلاف بھی مختلف کیسز میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔

The post قومی احتساب بیورو نے وزیراعظم عمران خان کے اہم مشیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2GyFbs4
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔