اتوار، 21 اپریل، 2019

باکسر عامر خان کے مداحوں کیلئے بری خبرآگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نیویارک(جی سی این رپورٹ) امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خلاف ‘ویلٹر ویٹ’ ٹائٹل فائٹ جیت لی۔فائٹ کے پہلے راؤنڈ کا آغاز کرافورڈ کے جارحانہ مکوں کی بارش سے ہوا اور انہوں نے 8-10 کی برتری حاصل کی جب کہ دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر کرافورڈ نے باکسر عامر پر 9-10 کی برتری حاصل کی۔تیسرے راؤنڈ میں باکسر عامر خان نے بہترین فائٹ کی اور رنگ میں ایک بار پھر واپسی کرتے ہوئے 9-10 کی برتری حاصل کی۔

بعدازاں کرافورڈ نے عامر خان کے خلاف پانچویں راؤنڈ میں شاندار فائٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائٹ کا اختتام 46-48 کی برتری سے کیا۔کرافورڈ اور عامر خان کے درمیان فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ختم ہوئی جس میں کرافورڈ نے عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا  اور یوں اپنے کیرئیر کی 35ویں فتح حاصل کی۔فائٹ جیتنے کے بعد کرافورڈ نے آئی بی ایف کے ویلٹر ویٹ چیمپین ایرل اسپینس کو چیلنج کردیا اور کہا کہ اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔دوسری جانب باکسر عامر خان نے اپنے مداحوں سے معذرت کی اور بتایا کہ ‘فائٹ دلچسپ رہی لیکن انہیں پیٹ اور بیلٹ کے نیچے مکے لگے جس سے کافی درد ہوا’۔

The post باکسر عامر خان کے مداحوں کیلئے بری خبرآگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2DrKJCA
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔