اتوار، 21 اپریل، 2019

وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب سے کیوں ناراض؟کیا انتہائی قدم اٹھا لیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان گورنر پنجاب چودھری سرور سے طویل غیر ملکی دورے کے باعث ناراض ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے گورنر سے ملاقات بھی نہیں کی۔انتہائی گرم سیاسی ماحول میں گورنر پنجاب چودھری سرور امریکہ اور کینیڈا کے طویل دورے پر چلے گئے جس کی وجہ سے عمران خان ان سے ناراض ہوگئے۔ چودھری سرور نے واپس آ کر وزیر اعظم سے ملاقات کی کوشش کی لیکن انہوں نے ملاقات سے انکار کردیا بلکہ ان کی جگہ نعیم الحق نے گورنر سے ملاقات کی ۔نعیم الحق نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں انہیں خصوصی ٹاسک دیا۔ نعیم الحق نے چودھری سرور کو وزیر اعظم کا پیغام دیا کہ وہ اپنی پرفارمنس کو بہتر کریں اور پی ٹی آئی کے اتحادیوں کے ساتھ معاملات بہتر بنائیں۔ چودھری سرور کو کہا گیا ہے کہ بالخصوص پرویز الٰہی کے ساتھ معاملات ٹھیک کیے جائیں ۔

The post وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب سے کیوں ناراض؟کیا انتہائی قدم اٹھا لیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2GAM38p
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔