اتوار، 31 مارچ، 2019

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد کس غیر ملکی ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ورلڈکپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کا شوشہ چھوڑا، انھوں نے کہا کہ بھارتی صرف دکھانے کے لیے باتیں کرتے ہیں،اس معاملے کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ ان کے بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز سیاستدانوں کے ساتھ مل گئی ہے، وہ الٹی سیدھی باتیں کرتے رہتے ہیں، بی سی سی آئی کے باقاعدہ عہدیداروں کا رویہ قطعی مختلف اور بہتر ہے،ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات اور بات بھی ہوتی ہے،میں ان کی عزت بھی کرتا ہوں۔دریں اثناپی سی بی سری لنکا کی پاکستان میں میزبانی کے لیے پرامید ہے، چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی لینڈرز سے خود بات کر رہا ہوں، انکا مسئلہ زیادہ حساس اس لیے ہے کہ لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہی حملہ ہوا تھا، بہرحال انھوں نے ایک ٹی ٹونٹی میچ کے لیے کھلاڑی لاہور بھجوا کر اچھا پیغام دیا تھا، امید ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی۔انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی بورڈ کے چیف سکیورٹی آفیسر نے کراچی میں سارے پی ایس ایل میچز دیکھے اور بڑے مطمئن واپس گئے، فیوچر ٹور پروگرام میں ہماری بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز بھی ہے، ان سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

The post پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد کس غیر ملکی ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TNBXnU
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔