اتوار، 31 مارچ، 2019

اس ننھے افغان کرکٹ کی کیا کہانی ہے ؟حقیقت آپ کو پریشان کردیگی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کابل (جی سی این رپورٹ)چند روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے اغوا ہونے والے افغانستان کے کم عمر ترین افغان کھلاڑی کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اگر اغواکاروں کو مطلوبہ رقم فراہم نہ کی گئی تو یہ پہلے میری انگلیاں کاٹیں گے اور پھر مجھے قتل کر دیں گے۔ اغوا کاروں نے احمد قریشی جسے افغانستان میں چھوٹا راشد خان بھی کہا جاتا ہے کو چند روز قبل ننگرہار سے اغوا کر لیا تھا۔احمد قریشی افغانستان کا کم عمر ترین کرکٹ سٹار ہے جس کی عمر 10 سال ہے اور اسے افغانستان کے بہترین کھلاڑی راشد خان سے تشبیہ دی جاتی ہے کہ احمد قریشی اگلا راشد خان بنے گا کیونکہ اس میں راشد خان والی صلاحیتیں موجود ہیں۔ لیکن کچھ اغواکاروں نے احمد قریشی کو اغوا کر لیا ہے اور اب 3 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہیں یہ رقم نہ دی گئی تو وہ کرکٹ سٹر کو قتل کر دیں گے۔ افغان نائب وزیر خارجہ جنرل خوشال سادات نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اگر اغواکاروں نے احمد قریشی کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا اور جلد رہا نہ کیا تو افغان حکومت اغواکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی اور ان پر کسی قسم کا رحم نہیں کیا جائے گا۔

The post اس ننھے افغان کرکٹ کی کیا کہانی ہے ؟حقیقت آپ کو پریشان کردیگی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2YMpZPc
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔