اتوار، 31 مارچ، 2019

پہلا قرآن پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا، اس میں کیا کچھ ہے، ایمان افروز رپورٹ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

دبئی (جی سی این رپورٹ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں تعمیر کیے گئے دنیا کے پہلے عظیم الشان ’القرآن پارک‘ کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔دبئی کے معروف علاقے ’الخوانیج‘ میں تعمیر کیے گئے دنیا کے اس منفرد میوزیم نما پارک کو ابتدائی طور پر2014 میں عام عوام کے لیے کھولا جانا تھا۔

تاہم اس کی تعمیر اور اسے مقدس کتاب ’قرآن شریف‘ میں بیان کیے گئے واقعات اور احکامات کے مطابق تیار کرنے میں کچھ وقت لگا۔تاہم اب اس میوزیم نما پارک کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔دبئی میونسپلٹی کے مطابق اس پارک کی کوئی ٹکٹ نہیں اور یہ ہفتے کے ساتوں دن عوام کے لیے کھلا رہے گا۔’القرآن پارک‘ 60 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اسے مقدس میوزیم بھی کہا جا رہا ہے۔
پارک میں صحرا میں جھیل اور درخت لگائے گئے ہیں—فوٹو: دبئی فیس بک
دبئی میونسپلٹی کے مطابق اس میوزیم نما پارک میں 12 باغات قائم کیے گئے ہیں جن میں قرآن شریف میں ذکر کیے گئے پھلوں کے درخت لگائے گئے ہیں۔ان پارکس میں قرآن شریف میں بیان کیے گئے انار، زیتون، انجیر اور کھجور سمیت دیگر پھلوں کے درختوں اور پودوں کو لگایا گیا ہے۔
صحرا میں قائم کیے گئے پارک میں غار بھی بنائے گئے ہیں—فوٹو: خلیج ٹائمز
’القرآن پارک‘ میں شاہکار فن تعمیر کے ذریعے قرآن شریف میں بیان کیے گئے معجزات اور کرشموں کو بھی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔دنیا کے اس منفرد میوزیم نما پہلے پارک میں غار بھی بنایا گیا ہے جسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔
پارک میں صحرا میں جھیل اور درخت لگائے گئے ہیں—فوٹو: دبئی فیس بک
میوزیم نما پارک میں جھیل اور دوڑنے کے ٹریک وغیرہ بھی بنائے گئے اور اس کے ذریعے عام افراد کو قرآن شریف میں بیان کے گئے معجزوں اور کرشموں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

The post پہلا قرآن پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا، اس میں کیا کچھ ہے، ایمان افروز رپورٹ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2UdGYdR
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔