اتوار، 31 مارچ، 2019

چودھری نثار پنجاب اسمبلی میں آکر حلف کیوں نہیں اٹھا رہے؟وجہ بتا ڈالی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ٹیکسلا (جی سی این رپورٹ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کا مطلب ہو گا کہ آپ نے انتخابی نتائج تسلیم کر لیے ہیں۔ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ بطور ایک سیاستدان مستقبل کا فیصلہ کروں گا، 35 سال ایک جماعت کے ساتھ کھڑا رہا، پھر اس پارٹی کی لیڈر شپ سے علیحدہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے مجھے پر اعتماد کیا ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں سیاسی کشمکش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں جو بھی آتی ہیں قرض لیتی رہتی رہی ہیں، لیکن موجودہ حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، قرضوں کا گرداب ہے ملک کی معیشت قرضوں پر چل رہی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا معاملہ عدالتوں میں ہے اس پر بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے موجودہ حکومت کا کوئی موقف نظر نہیں آتا، بھارت اور مودی کے حوالے سے نواز شریف اور عمران خان کا ایک ہی مقف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو کون سمجھائے کہ حکومتیں ٹوئٹر پر نہیں چلتیں، حیران ہوں عمران خان کو اتنی جلدی کیسے پتہ چل گیا کہ تیل اور گیس کا کوئی خزانہ ملنے والا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی گھمبیر مسائل میں ہے، ملک کو قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو لال بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے۔

The post چودھری نثار پنجاب اسمبلی میں آکر حلف کیوں نہیں اٹھا رہے؟وجہ بتا ڈالی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2FMUlcT
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔