اتوار، 31 مارچ، 2019

بھارتی فضائیہ کو ایک اور بڑا نقصان (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)بھارتی فضائیہ کا مگ 27 طیارہ راجستھان کے علاقے سروہی میں گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا ایک پائلٹ والا طیارہ مگ 27 یو پی جی نے راجستھان کے شہر جودھ پور میں واقع ایئر بیس سے معمول کے مطابق اڑان بھری اور کچھ ہی دیربعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ زمین بوس ہونے سے قبل پائلٹ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 4 طیارے حادثات کی نذر ہوچکے ہیں، چند ہفتے قبل راجستھان میں ہی بھارتی فضائیہ کا مگ 21 گر کر تباہ ہوا تھا۔اس سے علاوہ فروری میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے بھی بھارت کے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا۔

The post بھارتی فضائیہ کو ایک اور بڑا نقصان appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2JSl4Zx
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔