بدھ، 24 اپریل، 2019

2مئی کے بعد موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے یہ کام ضروری،تفصیلات کیلئے کلک کریں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے پر 2مئی سے ایم ٹیگ کے نفاذ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ایم ٹیگ کا نفاذ ایم ون اور ایم ٹو پر ہو گا ۔ گزشتہ روز وزارت مواصلات میں اجلاس ہوا جس میں سسٹم کے نفاذ کی تیاریوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزارت مواصلات این ایچ اے،موٹروے پولیس، ایف ڈبلیو او اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی، ذرائع کا کہنا تھا کہ سسٹم پر عملدرآمد کی ذمہ داری ایف ڈبلیو او کے سپرد کی گئی ہے ، مختلف موبائل کمپنیوں اور بینکوں سے معاہدے طے پا گئے ۔ایم ٹیگ کے اجرا کیلئے سینٹرز قائم کر دیئے گئے ، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دو دو سینٹرز قائم کئے جائیں گے ،موٹروے پر جتنے ٹول پلازےہیں ان پر بھی ایک ایک سینٹر کھولا جائے گا تاکہ عوام کو ایم ٹیگ کے حصول میں دشواری نہ ہو، سسٹم پر عملدرآمد سے ٹول پلازوں پر ٹریفک کا رش کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ، مسافروں کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کیلئے طویل قطاروں میں بھی نہیں لگنا پڑے گا۔ہر صارف کو ایک دفعہ ٹیگ لگوانا پڑے گا اس کے بعد متعلقہ بینکوں سے چارج کروایا جاسکے گا، ذرائع کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں شاہراہوں پر ٹیگ کا استعمال جاری ہے ، اب پاکستان میں بھی آغاز ہونے جا رہا ہے۔

The post 2مئی کے بعد موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے یہ کام ضروری،تفصیلات کیلئے کلک کریں appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2GDKmqM
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔