بدھ، 24 اپریل، 2019

ہتھکڑیاں لگے اس گرفتار شخص سے جانتے ہیں کیا ظلم ہو گیا؟حقیقت آپ کو بھی آشکبار کر ڈالے گی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

مردان(جی سی این رپورٹ) مردان میں غربت سے تنگ ایک شخص نے کلہاڑی کے وار سے اپنی بیوی، بیٹی اور باپ کو قتل کر ڈالا، ملزم کے 6 بچے سکول جانے کے باعث زندہ بچ گئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔یہ لرزہ خیز واقعہ بخشالی کے علاقہ دبئی اڈہ میں منگل کی صبح پیش آیا، تھانہ چورہ پولیس کے مطابق ملزم رحمان علی کا تعلق واڑی ضلع دیر سے ہے، ابتدائی طورپر ایس پی آپریشن مشتاق خان نے نجی ٹی وی کو ٹیلی فون پر بتایاکہ ملزم انہتائی غریب تھا اور اس کا اپنا مکان بھی نہیں تھا، وہ ایک عرصے سے اس علاقے میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس حکام کے مطابق غربت کے باعث ملزم کے گھر میں آئے روز لڑائی جھگڑے ہوتے تھے، منگل کے روز جب دیگر بچے سکول گئے تو ملزم علی رحمان نے موقع پا کر اپنے والد شازواللہ، 35 سالہ بیوی رصیب اور 15سالہ بیٹی تمنا کو کلہاڑی کے وار سے موت کی ابدی نیند سلا دیا۔پولیس نے ملزم کو فرارہوتے ہوئے دھرلیا اور آلہ قتل برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک موبائل پولیس نے اپنے قبضے میں لیا ہے جس سے تفتیش میں مدد ملے گی۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس مختلف زاویوں پر کیس کی تفتیش کرے گی، واقعے کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے پہنچ کر لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا۔ پولیس اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

The post ہتھکڑیاں لگے اس گرفتار شخص سے جانتے ہیں کیا ظلم ہو گیا؟حقیقت آپ کو بھی آشکبار کر ڈالے گی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2IRYaPS
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔