بدھ، 24 اپریل، 2019

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ نے ایسی رپورٹ دیدی کہ آپ کو یقین نہیں آئیگا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے پہلوؤں کو دیکھ رہی ہے لیکن اطلاعات کے مطابق وہ خود پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔آن لائن برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو میں ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی مستقبل میں ملاقات ہوئی تو عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر بات ہو سکتی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق عافیہ خود پاکستان نہیں آنا چاہتیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اچھی چل رہی ہے اور بھارتی انتخابات کے بعد نئی حکومت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی بات پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ عافیہ خود پاکستان آنا نہیں چاہتیں تو یہ مکمل طور پر بے بنیاد بات ہے۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عافیہ کی رہائی سے متعلق مارچ تک خوشخبری کی بات کی گئی تھی لیکن اب پھر خاموشی چھا گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات بھی کی تھی اور انہیں ڈاکٹر فوزیہ کی رہائی کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔

The post ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ نے ایسی رپورٹ دیدی کہ آپ کو یقین نہیں آئیگا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2INogn8
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔