بدھ، 24 اپریل، 2019

حراست میں یہ شخص جانتے ہیں آئس ہیروئن کیسے سمگل کر رہا تھا اور اس کی مقدار کتنی تھی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) اسلام آباد ایئر پورٹ سے آئس ہیروئن بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ موٹر وے پولیس نے لاوارث بوری سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔انسداد منشیات فورس کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اور مسافر فیض الرحمان کے ٹرالی بیگ میں موجود ٹین کے ڈبوں سے 924 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ریاض جانا چاہتا تھا، مردان کے رہائشی ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ کے دوران موٹر وے پولیس افسران کو بھیرہ کے قریب سڑک کنارے ایک لاوارث بوری ملی، چیک کرنے پر بوری میں سے 41 پیکٹ منشیات برآمد ہوئی جس میں چرس اور افیون شامل ہے۔ متعلقہ تھانے کی پولیس کو اطلاع کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

The post حراست میں یہ شخص جانتے ہیں آئس ہیروئن کیسے سمگل کر رہا تھا اور اس کی مقدار کتنی تھی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2IRQj4T
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔