بدھ، 24 اپریل، 2019

نیب نے ایک اور بڑی گرفتار کرلی، شریف فیملی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کرلیا۔نیب لاہور کے مطابق ملزم آفتاب کو زیرحراست ملزم شاہد شفیق سے تحقیقات میں انکشافات پر گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان آپس میں کزن ہیں اور ملزمان باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف فیملی اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔نیب کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب محمود فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا اور غیرقانونی طور پرشریف فیملی و دیگر کے اکاؤنٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا۔نیب لاہور نے بتایا کہ تحقیقات آگے بڑھانےکیلئے ملزم آفتاب محمود کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب حکام ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعاکریں گے۔نیب کے مطابق پہلے سےگرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل ہیں جن سے دوران تحقیقات شریف فیملی کیخلاف کم وبیش 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کیے جاچکے ہیں۔

The post نیب نے ایک اور بڑی گرفتار کرلی، شریف فیملی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2GDIgqU
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔