بدھ، 24 اپریل، 2019

دہشتگردی کرنے والوں کو سعودی عرب کی سخت سزا، ایک کی لاش کیساتھ کیا کیا گیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ریاض(جی سی این رپورٹ)سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 37افراد کے سرقلم کر دیئے گئے جبکہ ایک مجرم کی سرکٹی لاش کھمبے سے لٹکا دی گئی اور دوسروں کو خبردار کرنے کی غرض سے تمام افراد کو سر عام سزا دی گئی۔ سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق سزاؤں پر عمل درآمد ریاض، مکہ ، مدینہ ، وسطی صوبے قصیم اور مشرقی صوبے میں کیا گیا جہاں شیعہ آبادی کافی زیادہ تعداد میں آباد ہے۔ ان افراد پر دہشت گردی کے علاوہ سلطنت کے خلاف سازش، فرقہ واریت کو فروغ دینے، مملکت کے دشمنوں کا آلہ کار بننے اور ریاست کی سلامتی کے منافی اقدامات کے الزامات تھے تاہم ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ تمام افراد کو ریاض کی خصوصی کریمنل عدالت میں قانون کے مطابق مجرم پایا گیا تھا اور یہ عدالت دہشت گردی کے حوالے سے مخصوص اور ملک کی اعلیٰ عدالت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ مجرمان نے سکیورٹی تنصیبات پر حملے کئے تھے اور دھماکہ خیز مواد سے متعدد سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا جبکہ ملک کے مفاد کے بجائے دشمن تنظیموں سے تعاون کر رہے تھے۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سزا پانے والے ایک قیدی خالد بن عبدالکریم التوارجی کی لاش کو کئی گھنٹوں تک لٹکایا گیا تاہم یہ سزا کس شہر میں دی گئی اس حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں یہ سزا صرف اس شخص کو دی جاتی ہے، جو انتہائی سنگین جرائم میں ملوث رہا ہو۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو اسلامی قوانین کے مطابق سزا دی گئی ہے اسی طرح علما کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا کہ سزا پر عمل درآمد اسلامی قوانین کے مطابق کیا گیا ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رواں برس کے آغاز سے اب تک سعودی عرب میں کم از کم ایک سو مجرموں کو موت کی سزائیں دی جا چکی ہیں۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2 جنوری 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ایک ہی دن اتنے بڑے پیمانے پر سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے اور اس وقت 47 افراد کے سر قلم کردئیے گئے تھے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سزائوں پرعمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا جبکہ 2016 میں بھی انہوں نے احکامات دئیے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ماضی کے حکمرانوں کے مقابلے میں زیادہ سخت گیر ہیں جبکہ انہیں اس معاملے پر تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کی سٹیٹ سکیورٹی ایجنسی نے ملک میں دہشت گردی کے حملوں اور مجرمانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 13 جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے 5 خود کش جیکٹس، 64 ہینڈ گرنیڈز، 9 پائپ بم، بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اس ضمن میں دو افراد کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں۔

The post دہشتگردی کرنے والوں کو سعودی عرب کی سخت سزا، ایک کی لاش کیساتھ کیا کیا گیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2GC6Nwd
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔