بدھ، 24 اپریل، 2019

شہباز شریف کی عدم موجودگی،ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی میں کیا بڑا مطالبہ سامنے آگیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (طارق عزیز) مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عدم موجودگی میں کسی دوسرے سینئر رہنما کو پارلیمنٹ کے حوالے سے حکمت عملی، فیصلوں کی ذمہ داری سونپی جائے، اپوزیشن لیڈر کی عدم حاضری پر کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، چوہدری برجیس طاہر، میاں جاوید لطیف اور دیگر نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے شہباز شریف کے متبادل کے طور پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام تجویز کیا ہے جس کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کر سکتی ہے، یہ معاملہ یہاں زیربحث نہیں لانا چاہئے،یہ مناسب فورم نہیں ہے ہم سب برابر ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے بارے میں کئی ایشوز زیربحث آئے، ارکان اسمبلی نے اعتراض اٹھایا کہ ہماری کوئی حکومت عملی نہیں ہے پارلیمنٹ کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار صرف شہبازشریف کو حاصل ہے جو پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ شہبازشریف اگر موجود نہ ہوں تو اس صورت میں پارلیمانی پارٹی کو کون لیڈ کرے گا، پارلیمنٹ میں حکمت عملی کس طرح طے کی جائے گی موجودہ صورتحال میں ہمارے پاس گائیڈلائن نہیں ، ایڈوائزری بورڈ کا کردار اجتماعی ہے بورڈ میں سب کو برابر کی حیثیت حاصل ہے، فیصلوں کیلئے کسی ایک سینئر رہنما کو ذمہ داری سونپی جائے تاکہ وہ فیصلہ کر سکے جس کے سب پابند ہوں، ارکان نے تجویز دی کہ پارٹی قائد نوازشریف، صدر شہبازشریف کسی سینئر رہنما کو متبادل کے طور پر مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں جس کیلئے شاہد خاقان عباسی موزوں ترین ہیں ، رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہبازشریف کی واپسی پر اس معا ملے پر بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا، فیصلوں کا اختیار نواز اور شہباز شریف کو ہے۔

The post شہباز شریف کی عدم موجودگی،ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی میں کیا بڑا مطالبہ سامنے آگیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2UAN7wv
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔