لاہور(جی سی این رپورٹ )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے سے متعلق اہم فیصلوں کے ثمرات ملنے لگے۔ عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ نے صرف 3 ماہ میں 7لاکھ 77ہزار641مقدمات نمٹادئیے۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے بے شمار اقدامات کیے ہیں۔ سیشن جج سے لیکر سول جج تک سب کی ٹریننگ مکمل کرائی۔ ججوں کے میرٹ پر تبادلے کیے جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ججز بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور بغیر دباؤ کے فرائض سر انجام دیں تاکہ سائلین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ میں متعدد اصلاحات کیں اور اب ان تمام اصلات کے ثمرات براہ راست سائلین اور وکلا کو ملنے لگے ہیں۔ پنجاب کی ضلعی عدالتوں نے تاریخ رقم کر دی اور چیف جسٹس کی پالیسی کے مطابق فرائض سر انجام دیتے ہوئے صرف 90روز میں 7 لاکھ 77 ہزار 641 مقدمات کے فیصلے سنائے،جس کے بعد پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں زیرالتوا مقدمات10لاکھ51ہزار رہ گئے۔ رواں سال یکم جنوری سے 31 مارچ تک 7 لاکھ45ہزار 779 نئے مقدمات دائر ہوئے۔گزشتہ سال کے آخر تک پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 10 لاکھ83ہزار 506 تھی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر میں کثیر تعداد میں مقدمات کے فیصلے کرنے پر جوڈیشل افسروں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ دوسری جانب بروقت انصاف کی یقین دہانی پر وکلا نے چیف جسٹس سردار شمیم خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اشتیاق چودھری نے کہا عدلیہ کی تاریخ میں اتنے کم وقت میں اتنے زیادہ مقدمات کبھی نہیں نمٹائے گئے۔ ایس پروین نے کہا پہلے فیصلے جلدی ہوتے تھے لیکن انصاف نہیں ہوتا تھا لیکن چیف جسٹس سردار شمیم کی پالیسی کے مطابق جس طرح ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس سے انصاف ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ آفتاب باجوہ نے کہا چیف جسٹس سردار شمیم خان نے عملی طور پر بروقت انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا۔ سید کمال حیدر نے کہا چیف جسٹس سردار شمیم خان جوڈیشل سسٹم میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لے کر آئے ہیں، جس کے ثمرات براہ راست سائلین کو مل رہے ہیں۔
The post پنجاب کے ماتحت عدلیہ نے تاریخ رقم کردی، 3ماہ میں کتنے مقدمات کے فیصلے کر ڈالے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2GF7GEs
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔