![](https://static01.nyt.com/images/2019/04/20/world/20weekend-reads-promo/merlin_153703443_cfa8cb5a-4749-43be-abcd-94512b7f451c-mediumThreeByTwo440.jpg)
By REMY TUMIN from NYT Arts https://nyti.ms/2Gijjj6
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 30 جون تک ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ملازمین کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی کا سرکلر جاری کر دیا گیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ موجودہ مالی سال کے چوتھے کوارٹر میں مخصوص حالات کے علاوہ ملازمین کی کسی قسم کی چھٹی منظور نہ کی جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملازمین بجٹ اہداف کے حصول کے لئے کوششیں تیز کریں، جبکہ بیرون ملک کےلیے چھٹی کی درخواستوں پر بھی آئندہ مالی سال کے آغاز پر کارروائی ہو گی۔
The post فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کیلئے حکومت کا بڑا حکم آگیا appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے چینی شہری کی لاش ایکسپریس وے کے نزدیک اقبال ٹاؤن سے بر آمد کرلی گئی۔ہلاک ہونے والے چینی باشندے کے دوست کی درخواست پر کوہسار پولیس اسٹیشن میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ان کا کہنا تھا کہ لی جن کیونگ 13 اپریل کو اسلام آباد پہنچا تھا جس کے 2 روز بعد وہ دوائیں لینے کے لیے گھر سے نکلا تاہم واپس نہیں آیا۔پولیس نے اس وقت پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 365 (اغوا) کا مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں لی کے دوست کا کہنا تھا کہ ’چینی باشندہ اپنا موبائل فون، پاسپورٹ اور دیگر سامان کمرے ہی میں چھوڑ کرگیا تھا جبکہ اسے مقامی زبان بھی نہیں آتی تھی‘۔سپرینٹنڈنٹ پولیس عمر خان کے مطابق چینی باشندے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’چینی باشندے کی ہلاکت کو فی الوقت قتل قرار دینا قبل از وقت ہوگا‘۔انہوں نے کہا کہ ’لاش پر واضح سر پر چوٹ کسی چاقو یا گولی کی نشاندہی نہیں کرتی، اِن سے لگتا ہے کہ چینی باشندے کا سر پتھر یا کسی ڈنڈے سے ٹکرایا تھا تاہم حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آسکیں گے‘۔عمر خان کا کہنا تھا کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کی نی چاہیے یا نہیں۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’واقعے کی تحقیقات کو ہومیسائیڈ (قتل) یونٹ کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
The post لاپتہ ہونے والے چینی باشندے کی لاش جانتے ہیں کہاں سے ملی ؟ appeared first on Global Current News.
جوہانسبرگ (جی سی این رپورٹ)جنوبی افریقہ میں موسلا دھار بارش کے باعث پنٹی کوسٹل چرچ میں ایسٹر کی عبادت کے آغاز میں ہی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے ۔چرچ کی چھت گرنے کا واقعہ جنوبی افریقہ کے مشرقی شہر ڈربن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایسٹر کی عبادت شروع ہوگئی تھی۔جنوبی افریقہ کے حکام کے مطابق یہ واقعہ لانگوبو نامی قصبے میں پیش آیا اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرین میں اکثریت خواتین کی ہے جبکہ 11 سالہ بچی بھی ان متاثرین میں شامل ہے۔میڈیا کا کہنا تھا کہ جمعے کو چرچ کے سامنے ایک بڑے خیمے میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا جاتا تھا اور حادثے کے وقت بھی ایسٹر کی عبادت کی تیاریاں مکمل کی گئی تھیں۔مقامی میئر کا کہنا تھا کہ شہری غم میں ڈوبے ہوئے ہیں اور متاثرین کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘تمام عیسائی ان متاثرین سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں اور ہم یہاں پر چرچ، متاثرہ خاندانوں اور تعاون کے ساتھ ساتھ دعاکرنے کی خاطر حاضر ہیں’۔رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا نے گزشتہ برس اس چرچ کا دورہ کیا تھا اس وقت منتظمین نے نئے چرچ کی تعمیر میں تعاون کے لیے ان سے درخواست کی تھی۔جنوبی افریقہ کے وزیر محنت میلڈرڈ اولیفینٹ اس حادثے میں انتقال کرجانے والے افراد کی آخری رسومات میں شرکت کی جو خود بھی چرچ کی انتظامیہ میں شامل تھے۔جائے وقوع کے دورے میں ان کا کہنا تھا کہ ‘اس مشکل وقت میں بھی ہمیں اپنے خدا پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے’۔انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘یہ واقعہ قدرت کی طرف سے تھا جس کو صدر سمیت کوئی روک نہیں سکتا تھا کیونکہ شدید طوفان چل رہا تھا جس سے پورا علاقہ متاثر ہوا ہے’۔
The post جنوبی افریقہ میں ایسٹر سے قبل چرچ میں افسوسناک واقعہ appeared first on Global Current News.
ممبئی(جی سی این رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر سب سے برا کیا لگتا ہے اور لوگ کس طرح ان کی ظاہری شخصیت کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تک لوگ مجھے زرافہ بول کر میرا مذاق اڑاتے تھے، کیوں کہ میں بہت پتلی تھی اور میرا قد لمبا تھا، اس کے بعد میں نے وزن بڑھا لیا اور اس کے اپنے مسائل سامنے آئے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب آپ وزن بڑھا لیں تو لوگ کہتے ہیں بہت موٹی ہو گئی ہے، کالی ہو گئی ہے، لمبی ہو گئی ہے بھلا اس سے شادی کون کرے گا۔واضح رہے کہ سونم کپور خواتین کے حقوق کیلئے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی آواز اٹھاتی رہی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے اور اور ظاہری شخصیت کو بنیاد بنا کر ان کا مذاق اڑانے کی عادت کے خلاف کئی انٹرویوز بھی دے چکی ہیں۔
The post سونم کپور کو سب سے بری کیا چیز لگتی ہے کھل کر سب بتا دیا appeared first on Global Current News.
برلن (جی سی این رپورٹ)100 سالہ جرمن خاتون لیزل ہائسے سٹی کونسل الیکشن کی امیدوار بن گئیں،انہوں نے اپنی مہم بھی چلانا شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرچم بولانڈین سے الیکشن لڑکی لیزل ہائسے اس سے قبل کھیلوں کی استاد تھیں۔100 سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود ان کے ارادے آج بھی بلند ہیں اور وہ سیاستدان بننا چاہتی ہیں۔جرمن خاتون نے 26 مئی کو ہونے والے انتخابات کےلئے گھر گھر اپنی انتخابی مہم چلائی اور لوگوں سے کہا کہ وہ انہیں ووٹ دیں گےانہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سٹی کونسل کا حصہ بن کر سیاست میں شامل ہونا چاہتی ہوں تا کہ نئی نسل کے لئے کچھ کر سکوں،میرا انتخاب نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہوگا۔لیزل ہائسے نے مزید کہا کہ میں سٹی کونسل میں نوجوانوں کےلئے آواز بلند کروں گی۔اپنے وقت کی کھیلوں کی استاد کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کے حمایتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ جب آپ کوئی ذمہ داری لے سکتے ہیں تو پھر عمر اہمیت نہیں رکھتی۔
The post جانتے ہیں یہ 100سالہ جرمن خاتون کیا کرنے جا رہی ہے؟ appeared first on Global Current News.
لندن (جی سی این رپورٹ)انگلش فٹ بال کلب لیورپول کے عظیم سابق اسٹرائیکر اور ٹیم کے عالمی سفیر آن رش رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ فٹ بال کو ملک میں نچلی سطح پر فروغ دیں گے۔پاک ریڈز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں جاری پیغام میں اعلان کیا گیا کہ آن رش 21 اپریل کو لاہور میں قائم پاک ریڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں لیورپول اور کارڈف کے درمیان شیڈول پریمیئر لیگ کے میچ کی اسکریننگ میں شرکت کریں گے۔آن رش نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں پاکستان جانے کا منتظر ہوں اور امید ہے کہ وہاں میرا وقت بہترین گزرے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’اس کھیل کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جیت سے ان کی ٹیم لیگ ٹیبل میں سب سے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرلے گی‘
#RushToLahore! @PakReds welcomes Liverpool Legend @Ian_Rush9 to Lahore. The legend himself will attend the screening of Cardiff vs Liverpool at our headquarters, 77 – G model town.
In partnership with @Ian_Rush9 & Oxford Creative hub.
For more details Shahzaib +92 332 2427914 pic.twitter.com/kgMuQIwip5
— Pak Reds (@PakReds) April 8, 2019
۔قبل ازیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ان کے پاکستان آمد کے سلسلے میں ملاقات کی تھی۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آن رش پاکستان کے دورے میں نوجوان فٹ بالروں کو تربیت بھی دیں گے تاکہ وہ کھیل میں اپنی پوری صلاحیت آزما سکیں۔نفیس زکریا نے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت پاکستانی نوجوان کو فٹ بال جیسے کھیلوں میں پروفیشنل سطح پر لایا جاسکتا ہے۔ہائی کمشنر نے آن رش اور ان کی ٹیم کو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان نے مختلف معروف فٹ بالروں کی میزبانی کی ہے جن میں کارلیس پویول، رکارڈو کاکا، لوئس فیگو اور نکولس انیلکا شامل ہیں۔قبل ازیں سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد نے آن رش کو پاکستان میں فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے کی دعوت دی تھی۔
گزشتہ روز آن رش نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر یوسف صدیقی نے کہا کہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے لیورپول فٹ بال کلب گلوبل ایمبیسیڈر کو پاکستان میں فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے کی دعوت دی ہے اور یہ پاکستان میں اس طرح کی پہلی فٹ بال اکیڈمی ہو گی جس میں نچلی سطح پر تربیت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آن رش نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں فٹ بال کے حوالے سے بریفنگ دی ہے اور کھلاڑیوں کو تربیت بھی دیں گے۔
The post معروف انگلش فٹبالر کا پاکستان آنے کا اعلان،یہ کیوں آرہے ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں؟ appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیرِ اعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کے دائرے کار کو بڑھاتے ہوئے مستقل معذوری کے شکار افراد اور ان کے خاندانوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کی خاطر صحت کارڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم عمران خان نے نادرا ڈیٹابیس میں موجود مستقل معذوری کے شکار تمام افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی جو ملک بھر میں موجود افراد کے لیے دستیاب ہوں گے۔وزیراعظم کے صحت انصاف کارڈ کے تحت سات لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ تک سہولیات میسر ہو گی جس سے معذوری سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو آسانی ہوگی۔اس سہولت سے اسلام آباد، آزاد جموں، کشمیر، گلگت بلتستان اور تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے تمام معذور افراد اور ان کے خاندان بھی مستفید ہوں گے۔سندھ کے ضلع تھرپارکر میں تین لاکھ خاندان اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال 4 فروری کو تقریباً 8 کروڑ افراد کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کے لیے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا تھا۔اسلام آباد میں صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھاکہ ہم نے پہلے اسے خیبرپختونخوا میں شروع کیا تھا جہاں لوگوں کی زندگیوں پر فرق پڑا۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ کارڈ اس لیے ضروری ہے کیونکہ ایک مزدور مشکل سے اپنے گھر کا خرچ پورا کرپاتا ہے اور جب بیماری ہوتی ہے تو پورے گھر کا بجٹ خراب ہوجاتا ہے جبکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی غریب گھرانے صرف بیماری کی وجہ سے غربت سے نیچے چلے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ اس صحت کارڈ سے ہم غریب طبقے کو تحفظ دیں تاکہ انہیں یہ تسلی ہو کہ اس کارڈ سے ان کا ہسپتال میں علاج ہوسکے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی اگر بیمار ہو اور اس کے پاس علاج کے لیے پیسے نہ ہوں تو یہ ظلم ہے اور ایسے معاشرے پر اللہ کا عذاب آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک پہلا قدم ہے، جو بھی ہماری پالیسی بنے گی اس میں یہ دیکھا جائے گا کہ کیا ہم غربت ختم کر رہے ہیں، یہ صحت کارڈ سے ان شااللہ غربت کم ہوگی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر یہ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں جاری کیا جائے گا تاکہ وہاں کے متاثرہ لوگوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اس کارڈ کو ایک کروڑ لوگوں تک پہنچائیں گی۔قبل ازیں جنوری میں وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا میں شامل ہونے والے قبائلی علاقوں کے 5 لاکھ خاندانوں کو مہینے کے اختتام تک صحت کارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔
The post وزیراعظم عمران خان کا معذور افراد کیلئے بڑا اعلان appeared first on Global Current News.
ٹوکیو(جی سی این رپورٹ)جاپان میں صرف ایک پاؤ وزن کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کو ساڑھے 6 ماہ اسپتال میں نگہداشت کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔یکم اکتوبر کو آپریشن کے ذریعے پری میچور پیدا ہونے والے بچے کو 258 گرام وزن کی وجہ سے دنیا کا سب سے کم وزن بچہ قرار دیا گیا تھا۔بچے کی قبل از وقت اور سیزرین پیدائش کا سبب ماں کا ہائی بلڈ پریشر تھا۔ ابتدا میں بچے کا زندہ رہنا مشکل قرار دیا جا رہا تھا مگر ساڑھے 6 ماہ کی نگہداشت کے بعد بچہ صحتیاب ہو گیا۔سب سے چھوٹے بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ رکھنے والی یونی ورسٹی آف لووا کے مطابق اس بچے سے قبل گزشتہ برس جاپان میں پیدا ہونے والا 9.5 اونس کا بچہ سب سے چھوٹا بچہ شمار کیا جاتا تھا۔بچے کی ماں کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو لے کر بہت پریشان تھیں لیکن اب مطمئن ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی پیدائش کے فوراً بعد انہیں کافی مشکلات پیش آئیں لیکن اب بچہ ٹھیک ہے اور 7.4 پاؤنڈ کے وزن کے ساتھ گھر جا رہا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق پیدائش کے وقت بچے کی لمبائی صرف 8.7 انچ تھی۔
The post ماں کی گود میں موجود اس ننھے بچے کی کہانی جانتے ہیں؟ appeared first on Global Current News.
ایبٹ آباد(جی سی این رپورٹ)ایبٹ آباد کے سرکاری اسکول میں 6 سالہ بچی پر مبینہ تشدد کرنے پر 2 اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔گورنمنٹ پرائمری اسکول کریم پورہ میں بچی پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں 2 اساتذہ کو یونیفارم پہنی بچی پر تشدد اور ان کے بال پکڑ کر گھسیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اساتذہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔علاوہ ازیں ایبٹ آباد کے ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیر اعلیٰ کے مشیر ضیااللہ بنگش نے تصدیق کی کہ دونوں اساتذہ سمیت اسکول کے سربراہ کو بھی معطل کردیا ہے اور ضلعی تعلیمی افسر سے وضاحت بھی طلب کرلی گئی ہے۔ضیاءاللہ بنگش کا کہنا تھا کہ ’اسکول میں بچوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔ضلعی تعلیمی افسر ثمینہ الطاف شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیکریٹری ارشاد خان نے معاملے کو دیکھنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد انہوں نے تجاویز، جن میں اسکول کے اسٹاف کا تبادلہ بھی شامل ہے، کو سیکریٹری کو ارسال کردیا ہے اور اس پر کارروائی ایک روز میں مکمل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے معاملات سے نمٹنے کے لیے فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔ضلعی پولیس افسر عباس مجید مروت نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا جس کے بعد ضلعی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یاسین خان جنجوعہ نے پولیس کی تحقیقاتی ٹیم قائم کردی۔بچی کے والد کی شکایت پر کینٹ پولیس اسٹیشن میں خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ کی دفعہ 34 اور 37 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے فوری بعد اساتذہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق متاثرہ بچی پہلی جماعت کی طالبہ ہیں۔ایف آئی آر میں بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ’میری بچی 20 دن سے گھر سے خوشی سے اسکول آتی اور اسکول کے گیٹ پر پہنچ کر رونا شروع کردیتی تھی کہ میں اسکول نہیں جاؤں گی‘انہوں نے بتایا کہ ’آج بھی جب میری بڑی بیٹی ان کو اسکول لے کر آئیں تو اس نے نہ جانے کی ضد شروع کردی اتنے میں پرنسپل صاحبہ اسکول کے گیٹ پر آگئی اور اس کو گیٹ کے اندر زبردستی داخل کر کے گیٹ بند کردیا اور اسکول کے اندر سے رونے اور چیخنے کی آوازیں آنا شروع ہوگئی تھیں‘۔
The post خیبرپختونخوا کے اساتذہ جلاد بن گئے،معصوم بچی پر تشدد appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینٹل پاور کیس میں سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کو گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق شاہد رفیع کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جب کہ نیب کی ٹیم نے شاہد رفیع کے گھر سے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ شاہد رفیع کو گرفتار کرکے نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد رفیع کو کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
The post رینٹل پاور کیس میں قومی احتساب بیورو نے بڑی شخصیت کو گرفتار کرلیا appeared first on Global Current News.
حکومتی وزرا نے اس بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے حصول کے لیے اضافی ٹیکس عائد کرنا آئی ایم ایف کی شرائط ...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL