ممبئی(جی سی این رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر سب سے برا کیا لگتا ہے اور لوگ کس طرح ان کی ظاہری شخصیت کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تک لوگ مجھے زرافہ بول کر میرا مذاق اڑاتے تھے، کیوں کہ میں بہت پتلی تھی اور میرا قد لمبا تھا، اس کے بعد میں نے وزن بڑھا لیا اور اس کے اپنے مسائل سامنے آئے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب آپ وزن بڑھا لیں تو لوگ کہتے ہیں بہت موٹی ہو گئی ہے، کالی ہو گئی ہے، لمبی ہو گئی ہے بھلا اس سے شادی کون کرے گا۔واضح رہے کہ سونم کپور خواتین کے حقوق کیلئے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی آواز اٹھاتی رہی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے اور اور ظاہری شخصیت کو بنیاد بنا کر ان کا مذاق اڑانے کی عادت کے خلاف کئی انٹرویوز بھی دے چکی ہیں۔
The post سونم کپور کو سب سے بری کیا چیز لگتی ہے کھل کر سب بتا دیا appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2DknRor
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔