ہفتہ، 20 اپریل، 2019

ماں کی گود میں موجود اس ننھے بچے کی کہانی جانتے ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ٹوکیو(جی سی این رپورٹ)جاپان میں صرف ایک پاؤ وزن کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کو ساڑھے 6 ماہ اسپتال میں نگہداشت کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔یکم اکتوبر کو آپریشن کے ذریعے پری میچور پیدا ہونے والے بچے کو 258 گرام وزن کی وجہ سے دنیا کا سب سے کم وزن بچہ قرار دیا گیا تھا۔بچے کی قبل از وقت اور سیزرین پیدائش کا سبب ماں کا ہائی بلڈ پریشر تھا۔ ابتدا میں بچے کا زندہ رہنا مشکل قرار دیا جا رہا تھا مگر ساڑھے 6 ماہ کی نگہداشت کے بعد بچہ صحتیاب ہو گیا۔سب سے چھوٹے بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ رکھنے والی یونی ورسٹی آف لووا کے مطابق اس بچے سے قبل گزشتہ برس جاپان میں پیدا ہونے والا 9.5 اونس کا بچہ سب سے چھوٹا بچہ شمار کیا جاتا تھا۔بچے کی ماں کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو لے کر بہت پریشان تھیں لیکن اب مطمئن ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی پیدائش کے فوراً بعد انہیں کافی مشکلات پیش آئیں لیکن اب بچہ ٹھیک ہے اور 7.4 پاؤنڈ کے وزن کے ساتھ گھر جا رہا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق پیدائش کے وقت بچے کی لمبائی صرف 8.7 انچ تھی۔

The post ماں کی گود میں موجود اس ننھے بچے کی کہانی جانتے ہیں؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2DpWqK7
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔