اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے چینی شہری کی لاش ایکسپریس وے کے نزدیک اقبال ٹاؤن سے بر آمد کرلی گئی۔ہلاک ہونے والے چینی باشندے کے دوست کی درخواست پر کوہسار پولیس اسٹیشن میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ان کا کہنا تھا کہ لی جن کیونگ 13 اپریل کو اسلام آباد پہنچا تھا جس کے 2 روز بعد وہ دوائیں لینے کے لیے گھر سے نکلا تاہم واپس نہیں آیا۔پولیس نے اس وقت پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 365 (اغوا) کا مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں لی کے دوست کا کہنا تھا کہ ’چینی باشندہ اپنا موبائل فون، پاسپورٹ اور دیگر سامان کمرے ہی میں چھوڑ کرگیا تھا جبکہ اسے مقامی زبان بھی نہیں آتی تھی‘۔سپرینٹنڈنٹ پولیس عمر خان کے مطابق چینی باشندے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’چینی باشندے کی ہلاکت کو فی الوقت قتل قرار دینا قبل از وقت ہوگا‘۔انہوں نے کہا کہ ’لاش پر واضح سر پر چوٹ کسی چاقو یا گولی کی نشاندہی نہیں کرتی، اِن سے لگتا ہے کہ چینی باشندے کا سر پتھر یا کسی ڈنڈے سے ٹکرایا تھا تاہم حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آسکیں گے‘۔عمر خان کا کہنا تھا کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کی نی چاہیے یا نہیں۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’واقعے کی تحقیقات کو ہومیسائیڈ (قتل) یونٹ کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
The post لاپتہ ہونے والے چینی باشندے کی لاش جانتے ہیں کہاں سے ملی ؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2DoHnQZ
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔