ہفتہ، 20 اپریل، 2019

معروف انگلش فٹبالر کا پاکستان آنے کا اعلان،یہ کیوں آرہے ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن (جی سی این رپورٹ)انگلش فٹ بال کلب لیورپول کے عظیم سابق اسٹرائیکر اور ٹیم کے عالمی سفیر آن رش رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ فٹ بال کو ملک میں نچلی سطح پر فروغ دیں گے۔پاک ریڈز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں جاری پیغام میں اعلان کیا گیا کہ آن رش 21 اپریل کو لاہور میں قائم پاک ریڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں لیورپول اور کارڈف کے درمیان شیڈول پریمیئر لیگ کے میچ کی اسکریننگ میں شرکت کریں گے۔آن رش نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں پاکستان جانے کا منتظر ہوں اور امید ہے کہ وہاں میرا وقت بہترین گزرے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’اس کھیل کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جیت سے ان کی ٹیم لیگ ٹیبل میں سب سے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرلے گی‘

۔قبل ازیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ان کے پاکستان آمد کے سلسلے میں ملاقات کی تھی۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آن رش پاکستان کے دورے میں نوجوان فٹ بالروں کو تربیت بھی دیں گے تاکہ وہ کھیل میں اپنی پوری صلاحیت آزما سکیں۔نفیس زکریا نے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت پاکستانی نوجوان کو فٹ بال جیسے کھیلوں میں پروفیشنل سطح پر لایا جاسکتا ہے۔ہائی کمشنر نے آن رش اور ان کی ٹیم کو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان نے مختلف معروف فٹ بالروں کی میزبانی کی ہے جن میں کارلیس پویول، رکارڈو کاکا، لوئس فیگو اور نکولس انیلکا شامل ہیں۔قبل ازیں سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد نے آن رش کو پاکستان میں فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے کی دعوت دی تھی۔

گزشتہ روز آن رش نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر یوسف صدیقی نے کہا کہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے لیورپول فٹ بال کلب گلوبل ایمبیسیڈر کو پاکستان میں فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے کی دعوت دی ہے اور یہ پاکستان میں اس طرح کی پہلی فٹ بال اکیڈمی ہو گی جس میں نچلی سطح پر تربیت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آن رش نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں فٹ بال کے حوالے سے بریفنگ دی ہے اور کھلاڑیوں کو تربیت بھی دیں گے۔

The post معروف انگلش فٹبالر کا پاکستان آنے کا اعلان،یہ کیوں آرہے ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2DoHn3r
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔