ہفتہ، 20 اپریل، 2019

جانتے ہیں یہ 100سالہ جرمن خاتون کیا کرنے جا رہی ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

برلن (جی سی این رپورٹ)100 سالہ جرمن خاتون لیزل ہائسے سٹی کونسل الیکشن کی امیدوار بن گئیں،انہوں نے اپنی مہم بھی چلانا شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرچم بولانڈین سے الیکشن لڑکی لیزل ہائسے اس سے قبل کھیلوں کی استاد تھیں۔100 سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود ان کے ارادے آج بھی بلند ہیں اور وہ سیاستدان بننا چاہتی ہیں۔جرمن خاتون نے 26 مئی کو ہونے والے انتخابات کےلئے گھر گھر اپنی انتخابی مہم چلائی اور لوگوں سے کہا کہ وہ انہیں ووٹ دیں گےانہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سٹی کونسل کا حصہ بن کر سیاست میں شامل ہونا چاہتی ہوں تا کہ نئی نسل کے لئے کچھ کر سکوں،میرا انتخاب نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہوگا۔لیزل ہائسے نے مزید کہا کہ میں سٹی کونسل میں نوجوانوں کےلئے آواز بلند کروں گی۔اپنے وقت کی کھیلوں کی استاد کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کے حمایتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ جب آپ کوئی ذمہ داری لے سکتے ہیں تو پھر عمر اہمیت نہیں رکھتی۔

The post جانتے ہیں یہ 100سالہ جرمن خاتون کیا کرنے جا رہی ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2VWnkk3
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔