
By LAURETTA CHARLTON from NYT U.S. https://ift.tt/2FhHn5x
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
نیوزی لینڈ میں کلاس اے کا اسلحہ لائسنس اس صورت میں جاری کیا جاتا ہے جب لائسنس ہولڈر ایلیٹ کلاس کی پولیس اسلحہ ٹریننگ سے مکمل طور پر واقف ہو، یہی وجہ ہے کہ اے کلاس لائسنس ہولڈر 2000 کی تعداد تک آتشیں اسلحہ خرید اور رکھ سکتا ہے
کمال ہے ایک جانب اے کلاس کا لائسنس ہولڈر برینٹن ہیریسن ٹیرینٹ کو نفسیاتی “دہشتگرد” بتایا جا رہا ہے اور دوسری جانب اسی نفسیاتی مریض کو 2000 تک کے اے کلاس کے جدید ہتھیار رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یا تو نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں بیٹھے تمام اراکین جنہوں نے 2015 میں اسلحے کے حوالے سے نیا قانون پاس کیا نفسیاتی ہیں یا موجودہ بیانیہ جس میں قاتل کو نفسیاتی بتایا جا رہا ہے غلط ہے، ظاہر کہ پارلیمنٹ کے تمام اراکین کو نفسیاتی بتانے سے آسان برینٹن کو ہوش مند قرار دینا زیادہ مناسب اور درست بات ہوگی لہذہ یہ بات مان لینی چاہیے کہ
*نیوزی لینڈ میں ہونے والا واقعہ عین دہشت گردی کا واقعہ ہے
*قاتل کسی طور پر بھی نفسیاتی مریض ہرگز نہیں ہے، بلکہ وہ ایک فٹنس ٹرینر ہے جس کی جسمانی و ذہنی صحت عام شخص کی نسبت زیادہ بہتر ہے
*متعلقہ حکام سے دریافت کرنا ہوگا کہ ایک نفسیاتی مریض کو اے کلاس کا لائسنس کس نے اور کن ارادوں سے جاری کیا اور اس کے پیچھے کون لوگ ہیں یا پھر جس شخص نے بھی برینٹن کو نفسیاتی باور کروانے کی کوشش کی اس کا ادراک کر کے تفتیش کو غلط رخ پر موڑنے کی کوشش میں شامل جرم کیا جائے
* ایک مسجد سے دوسری مسجد کے دوران لائیو ویڈیو بننے کے باوجود نیوزی لینڈ کی “امیجیٹ رسپانس فورس” جو ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، 7 منٹ تک کہاں تھی اور لائیو ویڈیو کے باوجود رسپانس کیونکر نہ دیا
*دوسری مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے 9 منٹ بعد پولیس پہنچی 7 اور 9 مطلب 16 منٹ کی غفلت جب کہ مسجد سے 3 منٹ کی دوری پر اسٹیشن تھا تو اس بات کا تعین بھی کیا جائے کہ 13 منٹ پولیس کیونکر تاخیر سے پہنچی؟؟
*قاتل کو نفسیاتی قرار دیا جا رہا ہے تو اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ ایک نفسیاتی اچانک حادثے سے صرف 27 دن قبل اے کلاس کا لائسنس کیسے حاصل کر لیتا ہے اور کس کی مدد سے؟؟
*برینٹن اپنی گن پر تاریخ کہاں سے اندراج کرواتا ہے اور جس نے یہ سب لکھا اس نے برینٹن کے ارادوں سے پولیس کو کیوں آگاہ نہ کیا
*سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ جس وقت برینٹن قتل و غارت گری کی لائیو ویڈیو بنا رہا تھا اس وقت اس ویڈیو پیچھے سے کون شیئر کر رہا تھا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے. کہ یہ واقعہ کسی اکیلے شخص کا نہیں بلکہ پورے گروہ کی کارروائی ہے
*جس سینیٹر نے اس واقعے کے فورا بعد مسلمان ایمیگرانٹس کو بے جا داخل ہونے والے افراد کہا اور اسے قتل کی وجہ بتایا اسے بھی شامل تفتیش کیا جانا چاہیے اور اس سینیٹر کا اس قاتل سے تعلق تلاش کرنا چاہیے
یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، شنید ہے کہ اس واقعے کے بعد ازخود چرچوں پر حملے کروا کر مسلمانوں پر رد عمل کا الزام لگا کر مغربی ممالک مسلمانوں پر امیگریشن کے قوانین کو سخت سے سخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
#ملک_القلم
The post نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے پیچھے چھپے چند سوالات appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انسان غلطی کرتا ہے اور میں بھی غلطی کرتا ہوں، ایک بڑے اخبار نے میرے حوالے سے بیان جاری کیا کہ مہنگائی بڑے گی اور عوام کی چیخیں نکل جائیں گی، میں نے یہ الفاظ نہیں کہے، اگر ایک سال میں بجلی اور گیس میں 600 ارب روپے کا خسارہ کریں تو خسارے کی رقم آصف زرداری یا میاں نواز شریف کے اکاؤنٹس سے آئے گا، مہنگائی ہے اور لوگ مشکل میں ہیں، مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی۔اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم سے کہا کہ مشکل اقدامات کریں، ہم نے اقدامات کیے ہیں، ہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف کے لوگ اس ماہ پاکستان آرہے ہیں، میں بھی آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے جارہا ہوں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت نے بہت کوشش کی تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل جائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 80 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، سی پیک پروجیکٹس میں سے ایک روپیہ بھی کم نہیں کیا جارہا ہے۔
The post اسد عمر کا مہنگائی بارے بیان پر یوٹرن appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
راولپنڈی (جی سی این رپورٹ)پاک فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ایل او سی کے رکھچکری سیکٹر پر جاسوس ڈرون گرایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون جاسوسی کے لیے 150 میٹر اندر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔
The post بھارت شرارتوں سے باز نہ آیا، پاک فوج کا ایک اور دندان شکن جواب appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
کراچی(جی سی این رپورٹ)سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی سے متعلق بینکنگ کورٹ کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے اپنے وکلاء کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچے، اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔آصف زرداری اور فریال تالپور نے اپنے وکلاء کے ذریعے بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کو عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ بینکنگ کورٹ کے مقدمہ منتقلی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔درخواست گزاروں صدر کی جانب سے مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کا مقدمہ کراچی سے اسلام آبادمنتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو 20 مارچ کو طلب کیا ہے۔
The post میگا منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی،آصف زرداری اب کیا کرنے والے ہیں؟ appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
کرائسٹ چرچ (جی سی این رپورٹ)کرائسٹ چرچ حملوں پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم کمیونیٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی۔اس دوران وزیراعظم آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے اظہار تعزیت کے لیے کالا دوپٹا بھِی سر پر اوڑھا اور حملے کی شدید مذمت کی۔نیوزی لینڈ وزیراعظم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں کرتا تاہم مذہبی اور ثقافتی آزادی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تھی، متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی اور بڑا مالی پیکیج دیاجائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حملے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں حملہ آور پولیس کی تحویل میں ہے، فی الحال پولیس کو کچھ چیلنجز درپیش ہیں اس لیےقانون سازی کریں گے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کے پاس 5 ہتھیار اور اسلحہ لائسنس تھا، حملہ آور آسٹریلیا نہ ہی نیوزی لینڈ کی واچ لسٹ میں تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہم آسٹریلوی ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
The post نیوزی لینڈ میں دہشتگردی، کیوی وزیراعظم کا مسلم کمیونٹی سے کیسے احتجاج کیا؟ appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے لاپتا پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔نیوزی لینڈ حملے: آسٹریلوی دہشت گرد کو عدالت میں پیش کردیا گیاترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد سے ذیشان رضا اپنے والد اور والدہ سمیت لاپتا ہیں، اس کے علاوہ ہارون محمود، سہیل شاہد، سید ارب احمد اور سید جہانداد علی بھی لاپتا افراد میں شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ایبٹ آباد کے رہائشی نعیم رشید اور طلحٰہ نعیم بھی لاپتا ہیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن اس حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعے میں ایک زخمی پاکستانی شہری کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی جو حافظ آباد کے رہائشی ہیں جب کہ محمد امین تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
The post سانحہ نیوزی لینڈ میں کتنے پاکستان لاپتا،فہرست سامنے آگئی appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
لاہور(جی سی این رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب فضیل اصغر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے طبی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہمارے خط کا زبانی جواب دے دیا ہے، سابق وزیراعظم نے کہا ہےکہ وہ ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے اسپتال نہیں جائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی اسپتال منتقلی کے لیے مختلف شخصیات کے ذریعے کوشش کی گئی، ان کے لیے اسپتال میں فل لوڈڈ ایمبولینس اور ڈاکٹر موجود رہتا ہے، ایمبولینس میں زندگی بچانے والی ادویات اور طبی سہولتیں موجود ہیں جب کہ نواز شریف کی بیرک میں ایک مشقتی کے علاوہ خصوصی گارڈ بھی تعینات کردیا گیاہے جو سابق وزیراعظم کی طبعیت سے متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔فضیل اصغر نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو صبح سے شام 5 بجے تک چہل قدمی کی اجازت ہوتی ہے، انہیں 5 بجے کے بعد سیل میں بند کردیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
The post نواز شریف نے اپنے علاج کے بارے میں بڑا اعلان کردیا appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
چودہ اور پندرہ مارچ کی درمیانی شب اسلام آباد کے ایک گھر میں بریگیڈئیرریٹائرڈ اسد منیر اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود تھے۔ وہ سخت پریشان تھے۔ انہوں نے اپنی پستول نکالی اور اسے کنپٹی پر رکھ کر فائر کرنے کی کوشش کی۔ اہلیہ جاگ رہی تھیں انہوں نے پستول پکڑ لیا اور اسد منیر کو سمجھایا بجھایا۔ اسد بضد تھا کہ اس کو ہتھکڑی لگا کر اسکی توہین کی جائے گی۔ اہلیہ نے تسلی دی اور سلا دیا۔ وہ سمجھیں کہ شاید اب سب نارمل ہوگیا ہے۔ دونوں سوگئے۔ مگر اہلیہ کو کیا پتہ تھا کہ اسد منیر کے ذہن میں تو طوفان بپا تھا۔ اس نے اپنا آخری خط بھی لکھ رکھا تھا۔ نیند اس سے کوسوں دور تھی اور شاید وہ اپنی موت کے نت نئے منصوبے بنا رہا تھا۔
اسد منیر کا ملازم صبح چار بجے اٹھ کر چائے بناتا ہے کیونکہ وہ تہجد پڑھنے کا عادی ہے۔ صبح اسد کی اہلیہ بھی چار بجے اٹھیں تو دیکھا اسد موجود نہیں تھا۔ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں آواز دی مگر تیسرے کمرے میں اسد کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی اس کی دنیا لٹ چکی تھی۔ اسد منیر کا ایک بھائی کرنل ریٹائرڈ خالد منیر ہے۔ بڑا سمجھدار اور دیدہ ور۔ اسے خبر دی گئی۔ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی گئی اور اسد منیر کی موت کی خبر کچھ ہی دیر میں ٹی وی چینلزکی سرخیوں کا حصہ بن گئی۔ جولوگ اسد منیر کو جانتے ہیں ان سب کے لیے اسد منیر کی خودکشی کی خبر شاید اتنی حیران کن نہ تھی۔ وجہ سب کو معلوم ہے کہ اسد منیر اپنی عزت کا کس قدر قائل تھا۔ وہ اپنی توہین برداشت کرتا تھا نہ کوئی ایسا کام کرتا تھا جس سے اسے پشیمانی ہو۔ اس نے 1971میں فوج میں کمیشن لیا تھا۔ 1998میں ملٹری انٹیلی جنس میں آیا اور سال 2002میں وہ خیبر پختونخوامیں آئی ایس آئی کا کمانڈر تھا۔ اس کا ایک نام تھا عہدے کا اثر ایسا تھا کہ بڑے بڑے لوگ اس کے نام سے ڈرتے تھے مگر وہ ذاتی طورپر مختلف انسان تھا۔مگر وہ مختلف آدمی تھا۔ دوستوں کا دوست، قہقہوں کا شہزادہ۔ گپ شپ کا شیدائی اور گیان کا طالب۔ اسے اس کی خدمات کے عوض 2003میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ ایجنسی سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ سال 2006سے سال 2010تک سی ڈی اے شعبہ اسٹیٹ کا ممبر تھا۔ یہاں کرپشن عروج پرتھی مگر اسے خدا نے سب دے رکھا تھا۔ نام اور پیسے کے ساتھ ساتھ دو پیاری بیٹیوں کی دولت بھی اس کے پاس تھی۔ جن کی اس نے وقت پر شادی بھی کرڈالی تھی۔ وہ خود ذمہ داریوں سے آزاد تھا روپے پیسے کی ضرورت نہ تھی۔ سی ڈی اے آکر اس نے کرپشن بند کی شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔ کرپشن کرتا تو کرتا بھی کس کے لیے ؟سی ڈی اے کی کوریج کے لیے مشہورصحافی راجہ خالد بتاتے ہیں کہ اسد منیر بڑا سیدھا افسر تھا۔ کرپشن کا مخالف اور سخت ایماندار۔ سی ڈی اے میں ملازمت مکمل ہوئی تو وہ ایک غیر سرکاری ادارے سے منسلک ہوا اور معمول کی زندگی گزارنے لگا۔ وہ میڈیا پر انٹرویوز دیتا۔ اخبارات میں مضامین لکھتا اور دوستوں سے گپیں لگاتا۔ میری اسد منیر سے یاد اللہ ان کے مضامین پڑھ کر ہوئی۔ جب کبھی فوج یا انٹیلی جینس کے بارے کچھ سمجھنا ہو اکثر اسد بھائی سے رابطہ رہتا۔ اسد منیر اپریل 2017سے پریشان تھے۔ کیونکہ نیب نے اسے تنگ کرنا شروع کررکھا تھا۔ اس کا جرم صرف یہ تھا کہ اس نے ایک شہری کا سی ڈی اے کی طرف سے منسوخ شدہ پلاٹ قائدے کے مطابق بحال کرنے کی تحریری سفارش کی تھی جسے اس وقت کے چیئرمین نے درست سمجھتے ہوئے بحال کردیا تھا۔ اسی جرم کی پاداش میں نیب راولپنڈی کے حکام اسد منیر کو بلاتے ، انتظار کرواتے الٹے سیدھے سوال کرتے اور گھر بھیج دیتے۔ وہ اس کام کے لیے اپنے تعلقات استعمال کرتا نہ اپنی سابقہ طاقتور اداروں کا رعب۔ یہ شرافت ہی تھی کہ اسکا نام نیب کی سفارش پر نومبر 2017میں ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔ سال 2018میں اس کے خلاف کیسز بنائے جانے لگے اور نیب کی پریس ریلیز میں اس کا نام نمایاں کرکے شائع کیا گیا۔ وہ اس سے بہت پریشان تھا دو روزقبل بھی نیب کی طرف سے جاری اعلامیے میں اس کا نام لیا گیا تھا۔ وہ ہر بار ٹی وی اور اخبارات میں اپنا نام کرپشن کے معاملے پر دیکھتا تو تڑپ اٹھتا۔ اسے تکلیف اس بات کی تھی کہ نیب راولپنڈی کو اس نے جون 2018میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی دے رکھی تھیں مگر نیب کے تفتیشی مطمئن نہیں تھے۔ اس کی مسلسل تذلیل کی جارہی تھی جو اسے قبول نہ تھی۔ اس کے اعصاب جواب دے چکے تھے اسے رہ رہ کر خوف آتا تھا کہ اسے ہتھکڑیاں لگا کر میڈیا نمائندوں کے سامنے پریڈ کروائی جائے گی۔اس نے اپنے آخری خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے یہی درخواست کی کہ اس نظام میں بہتری لائی جائے جہاں نا اہل لوگ شریف لوگوں کی توہین کرتے ہیں۔ میرے ذاتی علم میں ایف آئی اے کے ایک افسر مظہر الحق کاکا خیل کا بھی اسی سے ملتا جلتا معاملہ ہے۔ نیب نے کسی دوسرے افسر کا تسلیم شدہ جرم اس افسر کے سر پر بھی ڈالا۔ بیچارہ مرتا کیا نہ کرتا ایسی ہی بے عزتی سے بچنے کے لیے جان چھڑائی مگر باتیں اور خبریں بیچارے کا آج بھی پیچھا نہیں چھوڑتیں۔نیب نے کچھ عرصہ قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بھارت میں منی لانڈرنگ کرنے کا الزام بھی لگایا تھا جب ثابت ہوا کہ ایسا کوئی معاملہ سرے سے موجود ہی نہیں تو معذرت بھی نہ کی گئی۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اپنے اپنے ادوار میں مصلحتوں کے باعث نیب قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے شاید تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان کو اسد منیر کی لاش نیب قوانین میں تبدیلی پر آمادہ کردے؟ مگر کوئی امید نہیں صرف ایک خیال ہی ہے۔
آج کے دور میں کسی پر کرپشن کا الزام لگانا گوشت کی زبان کو ہلانے سے زیادہ کچھ نہیں۔ تحقیق، ثبوت ، گواہ کسی چیز کی کوئی ضرورت نہیں۔ محض شک کی بنا پر آپ کسی کو کرپٹ کہہ دیں ، چور کہہ ڈالیں یا پھر لفافہ۔ کہنے سے کیا فرق پڑتا ہے، تحقیق کی ضرورت ہی نہیں چاہے کسی کی جان جائے ؟ دراصل یہ خود ایک کرپٹ ذہنیت کی عکاسی ہے۔ نیب کی طرف سے آئے روز لوگوں پر کرپشن کے کیسز کھولنے کے بیانات جاری ہوتے ہیں۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد جاری ہونے والا اعلامیہ ہم میڈیا والے بڑے چٹ پٹے انداز میں پیش کرتے ہیں۔ سوچتے بھی نہیں کہ یہ محض الزامات ہیں ابھی ثابت کچھ نہیں ہوا۔ کسی ملزم کو نیب گرفتار کرلے اور عدالت کے سامنے پیش کرے تو ہم کیمروں پر اس کی فوٹیج دکھانا بھی نہیں بھولتے۔ یہ الگ بات کہ جب وہی عدالت اسی ملزم کو باعزت بری کردے گی توکوئی شہ سرخی شائع کرے گا نہ ٹی وی بریکنگ نیوز نشر کرے گا۔سچ یہ ہے کہ بنا عدالتی احکامات لوگوں کو کرپٹ قراردینا اور کرپٹ کے طور پر پیش کرنا ہم سب کا جرم ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے مجھے نہیں لگتا کہ بریگیڈئیرریٹائرڈ اسد منیر نے کوئی خود کشی کی ہے سچ تو یہ ہے کہ اسد منیر کا قتل کیا گیا ہے اور اس قتل میں نیب کی پریس ریلیز اور ٹی وی چینلز کی سرخیاں اصل مجرم ہیں۔
The post بریگیڈئر (ر)اسد منیر کو قتل کیا گیا؟قاتل کون ؟جانیئے اس رپورٹ میں ۔۔۔ appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
لندن (جی سی این رپورٹ)نیوزی لینڈ میں 2 مساجد میں حملے کے چند گھنٹوں بعد مشرقی لندن کی مسجد کے باہر ایک نمازی کو ہتھوڑے مارکر زخمی کردیا گیا۔ایک چشم دید گواہ کا کہنا ہے کہ کینن اسٹریٹ روڈ پر واقع مسجد کے قریب 3 افراد پر مشتمل گروپ نے اسلام کے خلاف نازیبا کلمات کہے۔چشم دید گواہ نے بتایا کہ تینوں افراد نے جمعہ کی نماز کے لیے آنے والوں کو ’’دہشت گرد‘‘ کہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہتھوڑے کے وار سے ایک 27 سالہ شخص کو زخمی کردیا، اس کے سر پر زخم آئے ہیں۔حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا ، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
The post نیوزی لینڈ میں افسوسناک واقعہ کے بعد لندن کی مسجد سے بھی بری خبر آگئی appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
کرائسٹ چرچ (جی سی این رپورٹ)نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو کرائسٹ چرچ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق 28 برس کے مبینہ حملہ آور پر فی الحال قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، دیگر الزامات بعد میں لگیں گے۔مقامی میڈیا کے مطابق دائیں بازو کا سفید فام نسل پرست 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلوی شہری ہے ۔واقعے کے بعد نیوزی لینڈ بھر میں پولیس کاگشت بڑھا دیا گیا ہے، مساجد کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے
The post مساجد میں خون کی ندیاں بہنے والا دہشگرد عدالت میں پیش appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
کرائسٹ چرچ(جی سی این رپورٹ)کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے دوران ایبٹ آباد کے نعیم راشد نے دہشت گرد کو دبوچ لیا اور بیٹے طلحہٰ نعیم سمیت شہید ہو گیا ، ان کے اہل خانہ نے دونوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ،نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید نے بتایا نعیم راشد ٹیچر تھے جو تدریس کے سلسلے میں وہاں مقیم تھے ، عینی شاہد کے مطابق دہشت گرد ایک مسجد میں قتل عام کرنے کے بعد جب دوسری مسجد میں پہنچا تو ایک نوجوان نے زندگی کی پروا نہ کرتے ہوئے اس پر چھلانگ لگا دی اور دہشت گرد کی گولیوں کا نشانہ بن گیا جبکہ زخمیوں میں حافظ آباد کا محمد امین بھی شامل ہے جس کے سینے اور پسلی میں گولیاں لگیں،اس کی حالت تشویشناک ہے، کراچی کا 27 سالہ اریب بھی زخمی ہوا جو فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور والدین کا اکلوتا بیٹا ہے،اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہے، اس کی فرم نے اسے نیوزی لینڈ بھیجا تھا، اس کی ٹانگ میں گولی لگی ،دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے 4 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی،ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا 5افراد لاپتا ہیں،پاکستانی ہائی کمیشن مسلسل رابطے میں ہے ،پولیٹیکل منسٹر سید معظم کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ، جن سے پاکستانیوں کی خیریت جاننے کےلئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
The post نیوزی لینڈ مساجد میں حملہ، پاکستانی نوجوان کی بہادری، آپ داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
ملتان(جی سی این رپورٹ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے سابقہ ادوار کی لوٹ مار کا حساب مانگا تو بلاول زرداری کو عوام یاد آگئی، جب کہ مسلم لیگ (ن) بھی نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے۔ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے حساب مانگتے ہیں تو وہ شور مچانا شروع کردیتے ہیں، احتساب کا وقت آیا تو دونوں جماعتوں نے چلانا شروع کردیا، پی پی سے سابقہ ادوار کی لوٹ مار کا حساب مانگا تو بلاول زرداری کو عوام یاد آگئی، جب کہ (ن) لیگ بھی نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے، حالانکہ حکومت نے نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی پیشکش کی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو آگے لے جانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، خارجہ پالیسی کو پاکستان اور عوام کے مفاد میں تشکیل دے رہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم پاکستان نے تھر کے عوام کے لئے ہیلتھ کارڈ پانی اور سولر سسٹم جیسے منصوبے شروع کئے ہیں، قوم کو لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔
The post شاہ محمود قریشی کے ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر وار appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
پشاور(جی سی این رپورٹ)خيبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے جرمانہ اور دو سے تین سال قید ہوگی۔وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے شاپنگ بیگز کے معاملے پر بنائی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شوکت یوسف زئی کی صدارت میں ہوا جس میں محکمہ ماحولیات اور متعلقہ اداروں کے افسرآن نے شرکت کی۔شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ شاپنگ بیگز کے استعمال پر فوری پابندی لگادی گئی ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کری گئی ہے کہ شاپنگ بیگز کے استعمال کو روکنے کے لیے دفعہ 144 عائد کی جائے تاکہ اس کی اسمگلنگ کو بھی روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ شاپنگ بیگز کے لیے خصوصی معیار مقرر کیا گیا اور اس فارمولے کے بغیر بنائے گئے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی ہوگی شاپنگ بیگز کے استعمال کو روکنے کے لیے قانون بنایا گیا ہے جو اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور دوبارہ خلاف ورزی کی تو دو سے تین سال قید کی سزا ہوگی۔
The post شاپنگ بیگز استعمال کرنے والے ہوجائیں گے ہوشیار ورنہ۔۔۔ appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
کراچی(جی سی این رپورٹ)وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اگر میں نے ٹویٹ کرنا سیکھ لی تو بلاول کے کپڑے پھٹ جائیں گے۔کراچی ائیرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے کیسز لاہور میں اور پیپلز پارٹی اپنے مقدمات کراچی میں چلوانا چاہتی ہے، اپنے مقدمات اپنی مرضی کے شہر میں چلانے کا مطالبہ کرنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہیں بلکہ یہ سب نیب زدہ، چور اور لٹیرے ہیں، نوازشریف اور زرداری نے ملک کو بری طرح نوچا ہے، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ دونوں جماعتوں کے مطالبات کا نوٹس لیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری نے اگر اپنی زبان بند نہ کی تو میں سیاست کو سمجھتا ہوں، میرے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ میں ٹوئٹ کرنا سیکھ لوں تو بلاول کے کپڑے پھٹ جائیں، بہتر ہوگا کہ بلاول اپنی سیات کریں زرداری کی سیات نہ کریں، بلاول جیل بھرو تحریک کیا چلائیں گے دیکھ لیں کہیں ایسانہ ہوکہ میانوالی کی جیل چلے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری کو شش ہے کہ ریلوے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، ریلوے کو لوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے، اربوں روپے کی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، کراچی میں ٹریفک کا مسئلہ بسیں چلانے سے نہیں بلکہ سرکلر ریلوے کی بحالی سے ختم ہوگا۔
The post شیخ رشید کی بلاول کو بڑی دھمکی appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
مقبوضہ بیت المقدس(جی سی این رپورٹ)اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر 100راکٹ داغ کرنئی لڑائی چھیڑ دی۔ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کاصہیونی فارمولامسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے ٹھکانوں پر راکٹوں کی بارش کردی ۔ صہیونی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب پر حماس کی طرف سے دو راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے راکٹ حملے شروع کئے جو رات بھر جاری رہے ۔ فوج کے ابتدائی اندازے کے مطابق دونوں راکٹ غلطی سے تل ابیب پر فائر ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے ان راکٹ حملوں کے جواب میں دفاعی آئرن ڈوم میزائل نظام فعال کر دیا جس نے تباہ حال فلسطینی علاقوں میں مزید تباہی مچا دی ۔

اسرائیلی حکام نے ان حملوں میں حماس کے راکٹ سازی کے متعدد ٹھکانے تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔دوسری طرف حماس اور اسلامک جہاد کا مؤقف ہے کہ تل ابیب پر تازہ راکٹ حملوں میں وہ ہرگز ملوث نہیں ہیں۔ دوسری جانب خلاف توقع غزہ کی مارچ کمیٹی نے اسرائیلی سرحد پر ہفتہ وار مظاہرہ منسوخ کردیا۔ بیان کے مطابق یہ منسوخی مزید کشیدگی اور فلسطینی ہلاکتوں سے بچنے کیلئے کی گئی ہے۔ادھر فلسطینی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کی نگرانی اور اس کی تقسیم کے اسرائیلی فارمولے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیاہے ۔ فلسطینی حکام نے کہاکہ جن اسرائیلی عہدیداروں نے مسجد اقصیٰ کی نگرانی کا کام تقسیم کرنے اور مسجد اقصیٰ کے حصے بخرے کرنے سے متعلق بیانات دیئے ہیں وہ طاقت کے غرور میں مبتلا ہیں۔ وہ غاصبانہ قبضے اور اس کی پالیسیوں کی لامحدود امریکی شہ سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا انتہا پسند اور نسل پرست اسرائیلی قائدین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔اسرائیلی فوج کی حراست میں فلسطینی رکن پارلیمان احمد عطون کی قید میں مزید 4 ماہ کی توسیع کر دی ۔فلسطین اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فروری میں روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن میں 78 بچوں اور13 خواتین سمیت 569 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر جیلوں میں ڈال دیا۔
The post دنیا کو نیوزی لینڈ کی دہشتگردی میں مگن کرکے اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
کراچی (جی سی این رپورٹ)شادی کا سیزن قریب ہے اور خواتین کو تقریبات میں پہننے کے لیے جوڑوں کے لیے نت نئے خیالات کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔اس ہی حوالے سے کراچی میں فیشن پاکستان ویک منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی نامور ڈیزائنر جوڑی ثنا سفیناز کے سولو شو کو شائقین نے بےحد پسند کیا۔اس فیشن شو میں دلہنوں کے لیے شاندار عروسی جوڑے پیش کیے گئے جبکہ شادیوں کی تقریبات میں شرکت کرنے والی خواتین کے لیے بھی بہت سے خوبصورت جوڑے پیش کیے گئے جن سے متاثر ہونا بہت آسان ہے۔
اس فیشن شو میں نمائش کے لیے پیش کردہ 9 شاندار جوڑے مندرجہ ذیل ہیں:

یہ منفرد کام کے ساتھ بنائی قمیض اوور کوٹ کا لک پیش کررہی ہیں، اس کا سیاہ رنگ، بھاری کام شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔

شادیوں میں ہمیشہ ایک ہی انداز کے جوڑے زیب تن کیے جاتے ہیں لیکن خوبصورت رنگوں اور کام کے ساتھ بنائی گئی یہ خوبصورت جیکٹ آپ کے انداز کو ایک الگ لک دے دے گی۔

سرخ رنگ کا یہ جوڑا یقیناً آپ اپنی کسی دوست یا کزن کی شادی میں ضرور پہننے کی خواہش مند ہوں گی۔

ویسے تو دلہنیں مہندی اور مایوں کی تقریبات میں ہمیشہ ایک ہی انداز کے جوڑے زیب تن کیے نظر آتی ہیں تاہم یہ نیا انداز آپ کو سب سے منفرد دکھا سکتا ہے۔

نوجوان لڑکیوں کو اپنے عروسی جوڑے کو منفرد اور دلچسپ بنانا ہے تو یہ جوڑا یقیناً ایک بہترین آپشن ہوگا۔

عموماً یہ پرنٹس خواتین کے لان کے جوڑوں میں دیکھائی دیتے ہیں تاہم ان کو عروسی جوڑوں کا حصہ بنانا یقیناً منفرد ہوگا۔

اگر آپ کو بھاری جوڑا بھی پہننا ہے اور گہرا رنگ کا انتخاب نہیں کرنا چاہ رہی تو یہ جوڑا بہترین انتخاب ہوگا۔

اگر آپ اپنی کزن یا دوست کی شادی میں ماڈرن نظر آنا چاہتی ہیں تو اس لباس کا انتخاب کریں۔

ماڈل حسنین لہری کی جانب سے پہنی جانے والی یہ سادہ سیاہ شیروانی نوجوان لڑکوں کے لیے شادی پر پہننے کا بہترین انتخاب ہوگا۔
The post برائڈل شو میں منفرد عروسی ملبوسات کی دھوم ،تصویری رپورٹ appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)کیا آپ امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟تو سخت ورزش کی بجائے بس اپنے جسمانی طور پر اپنی سرگرمیوں کا دورانیہ بڑھا دیں جس سے امراض قلب کا خطرہ 22 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہلکی پھلکی ورزش بھی ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 42 فیصد تک کم کرنے کے لیے کافی ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں یعنی روزمرہ کی مصروفیات جیسے چہل قدمی، لباس پہننا، برتن دھونا، سائیکل چلانا یا سیڑھیاں چڑھنا وغیرہ دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔اس تحقیق کے دوران 6 ہزار صحت مند خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جس کے دوران ایک ہفتے تک فٹنس ٹریکرز انہیں پہنائے گئے۔اس کے بعد 5 سال تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران 670 سے زائد خواتین میں امراض قلب یا خون کی شریانوں کے دیگر امراض سامنے آئے۔محققین نے دریافت کیا کہ روزانہ 5 سے 10 گھنٹے تک جسمانی طور پر مصروف رہنا دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔چونکہ سب کے لیے پانچ گھنٹے تک مصروف رہنا ممکن نہیں تو جس حد تک ممکن ہو جسمانی سرگرمیاں بڑھا دینا بھی امراض قلب کو دور رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، یعنی دن بھر میں آدھے گھنٹے کی اضافی سرگرمی جلد موت کا خطرہ کم کرسکتی ہے۔
The post دل کی بیماریوں کو ہمیشہ دور رکھنا چاہتے ہیں؟ appeared first on Global Current News.
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments

مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 16, 2019
0
comments
مارچ 15, 2019
0
comments
مارچ 15, 2019
0
comments

مارچ 15, 2019
0
comments

مارچ 15, 2019
0
comments

مارچ 15, 2019
0
comments

مارچ 15, 2019
0
comments

حکومتی قیمتوں کے تعین کے فارمولے سے متعلق دستاویزات کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اس کے باوجود حکومت نے پ...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL