اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)کیا آپ امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟تو سخت ورزش کی بجائے بس اپنے جسمانی طور پر اپنی سرگرمیوں کا دورانیہ بڑھا دیں جس سے امراض قلب کا خطرہ 22 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہلکی پھلکی ورزش بھی ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 42 فیصد تک کم کرنے کے لیے کافی ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں یعنی روزمرہ کی مصروفیات جیسے چہل قدمی، لباس پہننا، برتن دھونا، سائیکل چلانا یا سیڑھیاں چڑھنا وغیرہ دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔اس تحقیق کے دوران 6 ہزار صحت مند خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جس کے دوران ایک ہفتے تک فٹنس ٹریکرز انہیں پہنائے گئے۔اس کے بعد 5 سال تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران 670 سے زائد خواتین میں امراض قلب یا خون کی شریانوں کے دیگر امراض سامنے آئے۔محققین نے دریافت کیا کہ روزانہ 5 سے 10 گھنٹے تک جسمانی طور پر مصروف رہنا دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔چونکہ سب کے لیے پانچ گھنٹے تک مصروف رہنا ممکن نہیں تو جس حد تک ممکن ہو جسمانی سرگرمیاں بڑھا دینا بھی امراض قلب کو دور رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، یعنی دن بھر میں آدھے گھنٹے کی اضافی سرگرمی جلد موت کا خطرہ کم کرسکتی ہے۔
The post دل کی بیماریوں کو ہمیشہ دور رکھنا چاہتے ہیں؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2TNXalQ
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔