ہفتہ، 16 مارچ، 2019

شاہ محمود قریشی کے ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر وار (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ملتان(جی سی این رپورٹ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے سابقہ ادوار کی لوٹ مار کا حساب مانگا تو بلاول زرداری کو عوام یاد آگئی، جب کہ مسلم لیگ (ن) بھی نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے۔ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے حساب مانگتے ہیں تو وہ شور مچانا شروع کردیتے ہیں، احتساب کا وقت آیا تو دونوں جماعتوں نے چلانا شروع کردیا، پی پی سے سابقہ ادوار کی لوٹ مار کا حساب مانگا تو بلاول زرداری کو عوام یاد آگئی، جب کہ (ن) لیگ بھی نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے، حالانکہ حکومت نے نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی پیشکش کی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو آگے لے جانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، خارجہ پالیسی کو پاکستان اور عوام کے مفاد میں تشکیل دے رہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم پاکستان نے تھر کے عوام کے لئے ہیلتھ کارڈ پانی اور سولر سسٹم جیسے منصوبے شروع کئے ہیں، قوم کو لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔

The post شاہ محمود قریشی کے ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر وار appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TPBEwL
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔